Aikaban Imran Series By Mazhar Kaleem MA

ایکابان عمران سیریز

 

Aikaban Imran Series By Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_16
 
ناول: #ایکابان
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ: #بنت_رفیق

 پاکیشیا کو اپنے قیام کے بعد سے ہی اندرونی و بیرونی سازشوں و دیگر غیر متوازن سیاسی عوامل کا سامنا ہے۔۔مزید برآں کچھ دشمن ممالک اس مملکت خداداد کو ممکنہ حد تک نقصان پہنچانے پر بضد ہیں۔۔ اس مقصد کے حصول کے لیے وہ کسی قسم کا ہتھکنڈہ بھی آزما سکتے ہیں۔۔ عمران اور اس کے محب وطن ساتھی دشمنوں کی ان سازشوں کا آہنی ہاتھوں سے مقابلہ کرتے ہیں۔۔ لیکن اگر سیکرٹ سروس دشمن ایجنٹس کی آلہ کار بن کر عمران کو ہی گرفتار کرنے کے درپے ہو اور ایکسٹو کو بھی اپنے عہدے سے بر طرف کر دیا جائے تب کیا ہو گا؟

مذکورہ بالا تحریر میں کچھ ایسے ہی واقعات رونما ہوئے۔۔۔۔

تحریر کا آغاز کچھ یوں ہوا جب پاکيشیا میں تیل کی تلاش کے دوران سیکرٹری صنعت کو قتل کرنے کی خبر صدر مملکت تک پہنچی اور انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور دوست ملک کے وزیر صنعت کی پاکيشيا آمد پر ان کی حفاظت کی ذمہ داری سیکرٹ سروس کو سونپ دی۔

کہانی کا پس منظر پاکيشیا میں دوست ملک کے تعاون سے جاری تیل کی تلاش پر محیط ہے جس کا نتیجہ ملک کی یقینی ترقی و خوشحالی ہے۔۔ لیکن منصوبہ آغاز سے ہی دشمن ہمسایہ ملک کی نظروں میں آ گیا۔۔ نتیجتاً ان کی جانب سے ایکابان نامی بین الاقوامی تنظیم کی خدمات حاصل کی گئیں اور اس تنظیم نے اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے کے لیے کچھ ایسا چکر چلایا کہ دوست ملک کا وزیر صنعت ائیر پورٹ پر عمران کے ہاتھوں ہی قتل ہو گیا اور مجرم بھی کسی حد تک اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے۔

 اس کے بعد صدر مملکت نے ایک انتہائی قدم اٹھایا۔۔اصولی بنیادوں پر ایکسٹو سے استعفیٰ طلب کر لیا اور صفدر کو ایکس تھری کا عہدہ تفویض کر دیا گیا۔۔ ساتھ ہی اس دوست ملک کو مطمئن کرنے کے لیے عمران کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔

ایکا بان میں ایسی کئی سنسنی خیز سچوئيشنز در پیش تھیں جو شاید کسی اور تحریر میں نہیں ملتیں۔۔ سیکرٹ سروس ، عمران اور بلیک زیرو کے مقابل آ کھڑی ہوئی۔۔ جہاں عمران کو صفدر کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنا تھا وہیں ملکی سرمائے کو دشمن گروہ سے بچانا بھی اس کا بنیادی مشن تھا۔۔ وہ لمحات نہایت پر تجسس رہے جب کیپٹن شکیل نے طاہر کو اغوا کر کے دانش منزل پہنچا دیا اور صفدر اور عمران ہوٹل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔۔ دو طرفہ مخالفین سے ٹکراؤ کی اس جنگ میں عمران کو بلیک زیرو، سر سلطان اور ٹائيگر کا ساتھ بھی حاصل رہا۔۔ آخری حصہ بہت یادگار حيثیت رکھتا ہے  جب عمران تیل کے کنویں میں ڈوب کر موت کے دہانے پر پہنچ گیا۔۔ کہانی کے آخر میں مجرمان کے سامنے اپنے چیف باس کی پردہ کشائی بھی ہوئی۔۔ جو قطعاً غیر متوقع صورت حال تھی۔

تحریر کا مجموعی تاثر ایک دلچسپ، تیز رفتار ایکشن اور  روانی اور برجستہ مکالمے اور عمدہ ترین منظر نگاری سے مزین کہانی کے طور پر قائم ہوتا ہے۔

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments