Maka zonga Imran Series By Mazhar Kaleem MA

ماکا زونگا عمران سیریز

Maka zonga Imran Series By Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

ناول:ماکا زونگا
مصنف: مظہر کلیم ایم اے
تعارف نمبر 1 :  میاں محمد عاصم

❤️__❤️__❤️__❤️__❤️__❤️__❤️

🏅__اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ادا کرتے ہوئے آج ہم سب کے محبوب مصنف سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کے پہلے ناول کا تعارف پوسٹ کیا جا رہا ہے... اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس گروپ کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور تمام قارئین جو اس کام میں مدد کررہے ہیں ... اس کام کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں مدد اور توفیق عطا فرمائے ... تاکہ ہم سب کی طرف سے ایک ادنیٰ سا خراج عقیدت سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کو پیش کیا جائے آمین...
🏅__22 جولائی 1942 میں ملتان کے ایک پولیس افسر محترم حامد یار خان کے ہاں پیدا ہونے والے سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کی زندگی کا پہلا ناول، جو پڑھتے وقت قطعی ایسا نہیں لگتا کہ یہ انکا پہلا ناول ہے یوں لگتا ہے جیسے کسی منجھے ہوئے لکھاری کا کام ہو....
🏅__یہ سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کی خداداد صلاحیتیں تھیں جس کی بنا پر پہلے ناول نے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دیے... یہ ناول ایک معلومات کے مطابق سب سے پہلے روبی پبلشر پھر جمال پبلشر سے شائع ہوا اور اس کے بعد چند سال پہلے یوسف برادرز نے شائع کیا....
🏅__ماکازونگا.... ایک بہت بڑی با وسائل اور نہایت طاقتور تنظیم ، جس نے پاکیشیا سمیت کئی ممالک کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا، لوگ ایک پُراسرار قسم کی طاقت کے کنٹرول میں تھے، بھرے بازار میں ایک شخص ایک دم پستول نکال کر قتل عام شروع کر دیتا، یہی مرض پولیس میں بھی پھیلنا شروع ہوگیا تھا....
🏅__عمران.... جس نے بے انتہا مشکل اقدامات کر کے کسی نا کسی طرح ماکازونگا کا ایک سب ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا تھا جس کا ری ایکشن بہت زیادہ جانی نقصان اور ایک #خط کے ذریعے عمران کو موصول ہوا
#اقتباس:
"" ماکازونگا کی نافرمانی کی ہلکی سی سزا تم نے دیکھ لی. یہ صرف ایک ہلکا سا ٹچ تھا جو تم لوگوں کو اپنی طاقت کا ہم نے دکھایا ہے. صرف ایک معمولی سا ٹھکانہ تباہ کرنے پر ایک بہت بڑی تنظیم کا کچھ نہیں بگڑتا. ماکازونگا عنقریب دنیا پر حکومت کرے گی. یہ اس کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے. اب بہتر تو یہ ہے کہ تم اور تمہاری حکومت رضاکارانہ طور پر دستبردار ہو جائے ورنہ بھیانک ترین سزا کے لیے تیار رہو. ماکازونگا عظیم قوتوں کا مالک ہے. اس کی معمول سزا بھیانک موت ہے. اور بڑی سزا کا تم تصویر ہی نہیں کر سکتے. ماکازونگا زندہ باد ""
🏅__اس جارحانہ مزاج نہایت طاقتور تنظیم کے ارادوں کو بھانپتے ہوئے متاثرہ ممالک نے ایک اجلاس بُلا لیا جس میں عمران شامل تھا اور عمران نے یکدم پستول اجلاس کی صدارت کرنے والے رکن پر تان لیا، آخر عمران نے ایسا کیوں کیا.... ؟
🏅__سیکریٹ سروس کے ممبران میں ایک ممبر کا اضافہ جو ناول کا سب سے انوکھا پوائنٹ بنا
#اقتباس:"" اج میں آپ کا ایک نئے ممبر سے تعارف کرا رہا ہوں. مجھے امید ہے کہ تم سب بھی اس سے مل کر ضرور خوش ہونگے. اور وہ ہماری ٹیم میں ایک شاندار اضافہ ہوگا. اس کا نام #کیپٹن_شکیل ہے. میں نے ملٹری انٹیلی جنس سے لیا ہے اور اس کا سابقہ ریکارڈ انتہائی شاندار ہے. باقی رہی پرسنیلٹی والی بات تو وہ تم خود دیکھ لو گے. "__ایکسٹو نے کہا اور پھر اس کی آواز انا بند ہوگئی. اتنے میں دروازہ کھلا اور ایک دراز قد سیدھے بالوں والا نوجوان جس نے انتہائی خوبصورت چاکلیٹی رنگ کا سوٹ پہنا ہوا تھا. کمرے میں داخل. ہوا اس کا قد تقریباً چھے فٹ چار انچ کے قریب تھا اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا جسم بھرا ہوا اور فولاد کی طرح سخت معلوم ہوتا تھا. چہرہ بالکل سپاٹ تھا. صرف کشادہ پیشانی ہر دو لکیریں ابھری ہوئی تھیں جو اس کی وجاہت میں اور بھی اضافہ کر رہی تھیں.""
🏅__دوسری طرف ماکازونگا اپنے وار کرنے میں مصروف تھا عمارتیں زمین بوس ہورہی تھی. لوگ مر رہے تھے افراتفری کا عالم تھا....
🏅__عمران اور اس کی ٹیم مشن کے دوران افریقی قبائلیوں کا سامنا کرنا پڑا. ایک وقت ایسا آیا جب افریقی ایک بہت بڑا کلہاڑا لے کر عمران کی گردن پر وار کرنے والا تھا ایک دلچسپ سچویشن....
🏅__ہوائی جہاز میں ایک پراسرار آدمی عمران سے ایک کیمرا چھین کر جہاز سے چھلانگ لگا جاتا ہے. اور سب ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں. وہ شخص کون تھا اس نے ایسا کیوں کیا...؟
🏅__اس ناول میں بلیک زیرو سارے مشن میں ٹیم کی نگرانی پر تھا اور اور اسی مشن میں نئے ممبر کیپٹن شکل کی صلاحیتوں کا ٹیسٹ بھی ہوا.
🏅__مظہر کلیم ایم اے صاحب نے پہلے ناول میں ہی سسپنس، ایکشن اور تھریلر نہایت مہارت اور تجربہ کار انداز میں قائم رکھا جس کا سحر اج تک قائم ہے. اج تیسری نسل مظہر کلیم کو پڑھ رہی ہے. جتنی بار بھی ناول پڑھیں انسان بور نہیں ہوتا لائبریریوں پر راج کرنے والا مظہر کلیم اج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا امین..
#ایڈمنز: نعمان داود, محمد ثاقب حسن
جاوید ملک، محمد عاصم
#بشکریہ: محترم قاسم علی، عرفان رئیس چاچڑ، ساجد محمود، ثمر ملک، خالد نور، صلاح الدین انقلابی، ساحل خان، سرفراز احمد صاحب
اور بہت سارے احباب...💓

Post a Comment

0 Comments