مظہر
کلیم ایم-اے کی جاسوسی ادب اور نوجوان نسل کی ذہنی و اخلاقی تربیت کے لئے خدمات سے
کون واقف نہیں۔ ان کی تحریر بیک وقت ایکشن، جاسوسی، سسپنس، دینی و اخلاقی تربیت،
حب الوطنی، حالاتِ حاضرہ سے آگاہی اور ذہنی تفریح کا باعث تھی اور ہے۔ ان کی خدمات
کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ہی اس پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی گئی ہے اور اس محبت
میں سب سے بڑے عمران سیریز فیس بک گروپ سے اس پلیٹ فارم تک کا ارتقاء ان کے کامیاب
ترین اور محبوب مصنف ہونے کا ہی ایک ثبوت اور چاہنے والوں کی طرف سے ان کی خدمات
کو سراہے جانے کی ادنیٰ سی کاوش ہے ۔
مظہر کلیم کے چاہنے والوں کی طرف سےبنائی گئی پہلی ویب سائٹ جس میں عمران سیریز اور مظہر کلیم کی بچوں کے لئے لکھی تحریریں مثلاََ فیصل شہزاد سیریز، چلوسک ملوسک سیریز، آنگلو بانگلو اور چھن چھنگلو وغیرہ شامل ہیں۔ قارئین کی دلچسپی کے لئے مظہر کلیم صاحب کی عمران سیریز میں لائی گئی جدت کے مظاہر کے طور پر سیریز کے تمام سلسلے تعارف کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر ناولوں کی مکمل لسٹ کے علاوہ آپ کو ان کا شروع کیا گیا ہر ایک سلسلہ الگ اور مختصر تعارف کے ساتھ بھی ملے گا۔ اس کےلیے ویب سائٹ کا مینیو ملاحظہ فرمائیں۔
یہ ویب سائٹ اگست 2022ٰٰء میں لانچ کی گئی ہے.
منجانب: گروپ انتظامیہ
0 Comments