Anari Mujrim Imran series by Mazhar Kaleem

اناڑی مجرم عمران سیریز

 

Anari Mujrim Imran series by Mazhar Kaleem

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_47
 
ناول: #اناڑی_مجرم
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#غلام_شبیر_بروہی

~~~~~~~~~~~

 قربِ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی بتائی گئی ہے کہ بے حیائی عروج پر ہوگی اور گھر گھر ناچ گانا ہوگا۔
مظھر کلیم ایم اے صاحب کے اندازِ بیاں کی خاصیت یہی رہی ہے کہ وہ بڑے سے بڑا اور حساس ترین موضوع اس نرم اور مناسب الفاظ و انداز میں اپنی تحریروں میں شامل کرتے تھے کہ وہ مخالفتوں، شدت پسندی یا تنازعات سے محفوظ رہتے تھے۔
"اناڑی مجرم"اپنے نام کی طرح عجیب سا پلاٹ لئے ایک شاندار و جاندار تحریر
سر مظھر کلیم ایم اے صاحب نے تحریر میں معاشرے میں موجود ایک خاص کلاس ہائی اپر، سپر ایلیٹ یا ایکسٹرا الٹرا ماڈرن کلاس کو موضوعِ تحریر کے طور پر چنا ہے۔
یہ وہ کلاس ہے جس سے وابستہ لوگ مڈل کلاس، لوئر مڈل کلاس اور لوئر کلاس سے وابستہ لوگوں کے مسائل جیسے کہ ذرائع آمدن کی پریشانیاں, تنگ دستی اور صحت سے وابستہ سہولیات کے فقدان اور زندہ رہنے کے لئے روز و شب کی لگاتار نہ ختم ہونے والی تگ و دو وغیرہ سے واقف ہی نہیں ہوتے ان کے لئے ہر کام تفریح اور ایڈونچر کی حیثیت رکھتا ہے۔
مشہور کہاوت ہے "جب تک اونٹ پھاڑ کے نیچے سے نہیں گزرتا تب تک خود کو ہی اونچا سمجھتا ہے۔"
"اناڑی مجرم" کی شروعات میں عمران کو ٹھیٹ کنواروں ( معذرت کے ساتھ 🙏🏻 ) کا من پسند مشغلہ کرتے یعنی ضرورت رشتہ کے اشتہارات دیکھتے دلچسپ انداز میں دکھایا گیا ہے۔
پھر عمران کے فلیٹ میں الٹرا ماڈرن لڑکیوں کی آمد، پرشور میوزک اور بے ہنگم ڈانس اور عمران و سلمان کی برجستگی جملے اور شوخی سچویشن کو چار چاند لگا دیتی ہے۔
"اناڑی مجرم" سر مظھر کلیم ایم اے صاحب کی لازوال تحریر جس میں ایک ساتھ تین خطرناک سماجی برائیوں کو مزاح مزاح میں ایک ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
"اغوا برائے تاوان، بلیک میلنگ اور پیشہ ورانہ قتل"
یہ خطرناک اور خوفناک سماجی برائیاں معاشرے میں طاعون کے طرح پھیل گئی ہیں۔ ان سماجی برائیوں/ جرائم کی وجہ سے ھزاروں گھر تباہ ہو گئے۔ سینکڑوں خاندان اجڑ گئے اور لاکھوں زندگیاں برباد ہو گئی ہیں۔
مذاق و تفریح کے ارادے سے شروع ہونی والی کہانی
"اناڑی مجرم" ایسا ہولناک رخ اختیار کر لیتی ہے کہ عمران کے ناقابل تسخیر چٹانوں سے مضبوط اعصاب بھی چٹخ جاتے ہیں۔
بڑی مشھور کہاوت ہے کہ بولنے سے پہلے تولو اور پھر بولو کیونکہ کمان سے نکلے تیر اور زبان سے نکلے الفاظ کبھی واپس نہیں آتے اور جس جگہ لگتے ہیں وہاں جان لیوا گھاؤ کرتے ہیں۔ بھونڈے مذاق زندگیاں اور گھر اجاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔
مظھر کلیم ایم اے صاحب کا خاصہ رہا ہے کہ وہ درس و نصیحت ہر تحریر میں جا بجا شامل رکھتے رہے ہیں۔
"اٹفن" نئی بین الاقوامی مجرم تنظیم جس کا سرپرست و گائیڈ عمران تھا کیا عمران نے اپنی تنظیم بنالی؟
سوپر فیاض جو چار خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ پارٹی منانے کے لئے الگ تھلگ کوٹھی میں موجود تھا اور سوپر فیاض کی بیوی سلمیٰ، عمران سمیت وہاں پھنچ گئی محبت، اعتماد اور دوستی جیسے رشتوں کی زندگی اور موت کے درمیان لٹکا دینے والی سچویشن۔۔۔
"نیکڈ فائلجس کے حصول کے لئے سوپر فیاض کو بار بار اغوا کیا گیا اور ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سوپر فیاض کی بیوی سلمیٰ کو اغوا کیا جاتا ہے۔ سوپر فیاض اور عمران کی موجودگی میں اس کی عزت پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے اعصاب چٹخا دینی والی سچویشن۔۔۔
مرڈر گینگ-- بین الاقوامی پیشہ ور قاتل تنظیم جس کا سب سے خطرناک، سفاک اور لڑائی بھڑائی میں ماہر پیشہ ور قاتل بلیک ٹائیگر عمران کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے "اٹفن" سے ٹکرا گیا۔
بلیک ٹائیگر اور اٹفن کے مابین ہولناک جسمانی لڑائی
انجام کیا ہوا کیا اٹفن ختم ہوگئی ؟
عمران کے فلیٹ میں عمران کو گھیرا ڈالے تین خوبصورت لڑکیاں رمبا سمبا ڈانس کر رہی تھیں اور جولیا پہنچ گئی دلچسپ صورتحال۔
"اناڑی مجرم" کون تھے ان کا مشن کیا تھا؟
"اناڑی مجرم" مذاق مذاق میں شروع ہونے والی رشتوں، احساسات، جذبات اور زندگیوں سے کھیلنے والی، خون کو کبھی منجمد تو کبھی کھولا دینے والی خوفناک داستان
شہرہ آفاق مصنف مظھر کلیم ایم اے صاحب کی ایک پر مزاح لیکن روح کو جھنجھوڑ دینے والی تحریر۔۔۔

DOWNLOAD NOVEL


Post a Comment

0 Comments