انکانا عمران سیریز |
Ankana Imran Series By Mazhar Kaleem MA DOWNLOAD NOVEL |
ناول: #انکانا
مصنف: #مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف نمبر8: #محمد_عاصم
🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹🔸🔹
محترم مظہر کلیم ایم اے صاحب کا افریقی جنگلات کے موضوع پر لکھا گیا پہلا باقاعدہ مکمل ناول تعارف کے کیلئے پیش خدمت ہے. بالخصوص افریقہ کے جنگلات پر لکھے گئے ناول مظہر کلیم ایم اے صاحب کے فینز بہت پسند کرتے ہیں...!!
⭐ناول کی شروعات میں عمران کو اطلاع ملتی ہے کہ جوزف کو پراسرار طریقے سے اغوا کر لیا گیا ہے...!!
⭐طاہر اور عمران جب موقع واردات پر پہنچتے ہیں تو عمران بغور جائزہ لیتا ہے میز پر شراب کی بوتلیں پڑی ہوتی ہیں اور خون کے نشانات ہوتے ہیں وہ ایک ایک
چیز دیکھتا ہے اور اس پر ایک دم "" شرلاک ہومز ""
بننے کو بھوت سوار ہوجاتا ہے.😁😅 جس کیلئے ایک دلچسپ اقتباس پیش کر رہا ہوں.
🔻اقتباس🔻
"کوئی اندازہ عمران صاحب کہ جوزف کیسے اغوا ہوا ہوگا..؟
طاہر نے پوچھا..!!
"اگر کہو تو" شرلاک ہومز" کی طرح ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر مجرموں کا حسب نسب، ان کے آباؤاجداد کا حسب نسب اور ان کی آئندہ سات پشتوں کے حال احوال سے بھی مطلع کر دوں" عمران نے کہا..!!
"جوزف کو رات دو بجے سے تین بجے کے دوران اغوا کیا گیا"
عمران کا پہلا انکشاف 😀..!!
"اور اسے اغوا کرنے والے افریقہ کے کسی قبیلہ کے باشندے ہیں اور تعداد میں چار تھے"
دوسرا انکشاف 😀..!!
"زخمی جوزف نہیں ہوا بلکہ حملہ آوروں میں سے کوئی ہوا ہے"
تیسرا انکشاف 😀..!!
"اور جوزف کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ دوستانہ انداز میں ان کے ساتھ گیا ہے"
چوتھا انکشاف 😀
⭐ عمران کے ایک ہی نظر میں اتنی باریک تحقیق اور پھر انکشافات سن کر طاہر کا سر گھوم گیا 😁 عمران نے یہ سب کیسے کیا.؟ناول پڑھ کر جانیں انتہائی دلچسپ وضاحتیں پڑھنے کو ملیں گی...!!
⭐ پاکیشیا کے مہم جو کی پراسرار موت اور چوری ہونے والے انتہائی اہم کاغذات جن میں افریقہ میں موجود یورینیم کے ذخائر کی تفصیلات تھی اس پر صدرِ مملکت نے میٹنگ بولا لی تھی... اسی میٹنگ میں چلاک ترین مجرموں نے ایکسٹو کی ہی کرسی کے نیچے ڈکٹا فون نسب کررکھا تھا...!!
⭐ انکانا، ایک آدم خور افریقی قبیلہ جس کے ایریا میں یورینیم کے ذخائر موجود تھے اور وہی قبیلہ عمران سے مدد کا طلبگار تھا....!!
⭐دوران مشن جوزف پر تنویر نے گولی حقیقتاً گولی چلا دی... عمران غصے میں آ کر تنویر کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا... اخر ایسی کیا بات ہوگئی کہ ٹیم کے اندر اس حد تک لڑائی ہو رہی تھی...!!
⭐ عمران کو ایک ایسے آدمی سے مقابلہ کرنا تھا جو ہپناٹزم کا کمال کی حد تک ماہر تھا جس نے کم عقل قبائلیوں کو اپنے اسی علم کے وجہ سے غلام بنا رکھا تھا... جب عمران سے اس کا سامنا ہوا تو کیا ہوا... ؟
⭐ انکانا قبیلہ کے نرغے میں پوری ٹیم آچکی تھی... جوزف جو کسی نا کسی طرح اس قبیلہ کا سردار بننے کی پوزیشن پر پہنچ چکا تھا مگر اس کو سردار بننے کیلئے عمران سے لڑ کر اس کو شکست دینی تھی اور اسکے گوشت 🥩 کا ٹکڑا کاٹ کر اس کے ساتھیوں کو کھلانا تھا ایک عجیب و غریب شرط.... کیا جوزف نے ایسا کیا... ؟ بے حد دلچسپ صورتحال...!!
⭐ ناول میں سچویشن اتنی بار بدلتی ہے کہ قاری ناول کو سے چپک سا جاتا ہے اور حقیقتاً ایسا ہی ہے... ٹمپو نہایت تیز رکھا گیا ہے... جتنے تیز اور چلاک عمران اور اس کے ساتھی تھے اسی طرح مجرم بھی جو آخری دم تک برسر پیکار رہے....!!
⭐ کیا عمران کی ٹیم اس مشکل ترین مشن میں کامیاب رہی...؟ جاننے کے لیے ناول پڑھیں اور اپنیے قیمتی رائے دیں شکریہ ❤️
#asim
0 Comments