بلیک فیدر عمران سیریز |
Black Feather Imran Series By Mazhar Kaleem MA DOWNLOAD NOVEL |
#تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_23
ناول: #بلیک_فیدر
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#نعمان_داؤد
♎♎♎♎♎♎〰️♎♎♎♎♎♎
🌷 سربراہانِ مملکت(صدر و وزیراعظم) کے عہدے بہت باوقار اور ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ کسی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں ان کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے ان کے خلاف سازشیں بھی ہوتی رہتی ہیں لہٰذا سربراہان مملکت کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
🌷زیرِ تبصرہ ناول وزیر اعظم پاکیشیا کے دورہ کوہستان پر لکھا گیا ہے۔ جس میں سیکرٹ سروس کو اطلاع ملتی ہے کہ ایک بین الاقوامی تنظیم بلیک فیدر نے ان کو قتل کرنے کا مشن لیا ہے۔ بلیک فیدر جو کہ پیشہ ور قاتلوں کی ایک خوفناک تنظیم ہے اس کا کام ہی اہم ترین سیاسی شخصیات کا قتل تھا۔ جس کی وہ بکنگ کرتے تھے۔ اور ان کا شکار کبھی ان سے بچ نہیں پایا۔
🌷ناول کی شروعات ہی انتہائی دلچسپ ہے جب تنویر جولیا کے فلیٹ پر موجود اس سے ڈھکے چھپے لفظوں میں اظہار محبت کر رہا ہوتا ہے۔ جس پر وہ سخت بےزار اور نالاں نظر آتی ہے۔ اسی بیچ عمران وہاں پہنچ جاتا ہے پھر جو قہقہہ بار صورتحال پیدا ہوتی ہے وہ پڑھنے لائق ہے۔
🌷وزیراعظم کا دورہ کوہستان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ پڑوسی دشمن ملک کی جانب سے پاکیشیائی وزیر اعظم کو کوہستان میں قتل کر کے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید کشیدہ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
🌷علی عمران اپنے دو ممبران صفدر اور کیپٹن شکیل کے ساتھ پہلے ہی کوہستان پہنچ جاتا ہے۔ حسب معمول ٹائیگر بھی الگ سے پہنچتا ہے اور یہاں وہ سب اپنے اپنے طور پر مجرموں کی کھوج پر لگ جاتے ہیں۔ مگر وہ مجرموں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔
🌷ادھر وزیر اعظم کا طیارہ لینڈ کرتا ہے اور وہاں عمران اپنے ساتھیوں سمیت بلیک فیدر کے کراس باس کی گرفت میں ہوتا ہے۔
🌷بلیک فیدر کی پلاننگ اتنی شاندار اور بےداغ ہوتی ہے کہ اس کی ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کیونکہ جب محافظ ہی قاتل بن جائیں تو۔۔۔
🌷مجرموں کی قید میں علی عمران کو اپنی ناکامی کا یقین ہو گیا اور اس نے دلبرداشتہ ہو کر دیوار سے سر ٹکرا کر خود کو لہو لہان کر دیا اور صفدر وغیرہ حیرت زدہ اسے دیکھتے رہ گئے۔
🌷عین آخری لمحات میں جب پاکیشیائی وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا تھا تو ان پر گولی چلا دی گئی۔
0 Comments