Black Prince Imran series by Mazhar Kaleem

بلیک پرنس عمران سیریز

 

Black Prince Imran series by Mazhar Kaleem

DOWNLOAD NOVEL


 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_31
 
ناول: #بلیک_پرنس
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ: #بنت_رفیق

عمران سیریز کے اکثر ناولز میں عمران اپنے ساتھیوں کی لا علمی میں مشن کا بڑا حصہ انجام تک پہنچا دیتا ہے۔۔ اس کی ذہانت، صلاحیتوں اور اثر و رسوخ کا ملا جلا امتزاج جہاں اس کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنا دیتا ہے وہیں سیکرٹ سروس سمیت اکثر قارئین بھی اس صورتحال سے نالاں رہتے ہیں کہ جہاں عمران کے ساتھی کی بیش بہا خوبیاں رکھتے ہیں وہیں ان کا کردار چند جملے بگھارنے تک ہی کیوں محدود ہو جاتا ہے۔۔ اسی کمی کو پورا کرنے لیے ہم سب کے پسندیدہ ترین مصنف کی جانب سے انفرادی سطح پر صلاحيتیں اجاگر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جہاں عمران محض پس منظر میں دکھائی دے گا اور وہ مخصوص کردار اپنی استعداد کے مطابق درپیش مسائل کو حل کرے گا۔۔
ایسی ہی شخصی کارکردگی کو نمایاں کرتی ہوئی ایک کہانی " بلیک پرنس" ہے۔۔ جہاں آپ کو ماورائی تحاریر سے ہٹ کر ملکی سطح پر کارنامہ سر انجام دیتا ہوا افریقی شاہی خاندان کا چشم و چراغ فارم میں نظر آئے گا۔۔ یہاں ذکر کیا جا رہا ہے بہت سارے پڑھنے والوں کے من پسند، معصومیت کے شاہکار اور خطرناک حد تک وفادار کردار جوزف عرف بلیک پرنس کا۔۔۔۔
ناول کا آغاز کچھ یوں ہوا جب جوزف شدید ترین پژمردگی کے عالم میں رانا ہاؤس میں شراب نوشی میں مصروف تھا لیکن سوچوں کے محور میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ موجزن تھا۔۔ عمران پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوانے اور کچھ الگ اور اچھوتا کرنے کے لیے جوزف نے سر سلطان کو فون کھڑکا دیا اور آواز بدل کر بلیو کراس فائل کا مطالبہ کر دیا۔۔ سیکرٹ سروس اور ایکسٹو کی تمام تفصیل بتاتے ہوئے اپنی بات میں خوب وزن پیدا کیا گیا۔۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ مذکورہ اہم دفاعی نوعیت فائل حقیقتاً وجود رکھتی تھی۔۔ اب سر سلطان نہایت حیرت زدہ رہ گئے کہ یہ بلیک پرنس نامی مجرم کیسے فائل اور سیکرٹ سروس کی ساری تفصیل جانتا ہے۔۔
دوسری جانب عمران وقتی و موسمیاتی دورے کے تحت ملک بھر کے غنڈوں کو انسانوں کے روپ میں لانے کے مشن پر نکل کھڑا ہوتا ہے اور بھیس بھی غنڈوں کا ہی اختیار کرتا ہے۔۔ایک زبردست قسم کے معرکے کے بعد عمران پر بلیک پرنس کے نئے کارنامے کا انکشاف ہوتا ہے۔۔
جوزف کے ساتھ ساتھ ایک مجرم تنظیم بھی بلیو کراس فائل کے حصول کے لیے منظر عام پر آتی ہے۔۔ چار ڈیولز، بلیو، گولڈن، گرین اور ان کا سربراہ بلیک ڈیول بھی پاکيشيا میں مختلف مشنز کی انجام دہی کے لیے سامنے آئے اور ایک ایک کر کے جوزف عرف عام بلیک پرنس سے ٹکراتے گئے۔۔ اگرچہ چاروں شیطان ان سنگین مقاصد کے لیے خاصی منظم منصوبہ بندی کرتے ہیں اور سر سلطان کی بیٹی نائلہ کو اغوا بھی کر لیا جاتا ہے لیکن  بلیک پرنس کے آگے ان کی  یہ ساری سرگرمیاں صفر ہو کر رہ جاتی ہیں۔
ڈھائی سو کے لگ بھگ صفحات پر مشتمل اس تحریر میں جوزف مکمل طور پر چھایا رہا جبکہ عمران اور سیکرٹ سروس محض معلومات اور تعاقب تک محدود رہی۔۔ بلیو کراس فائل رانا ہاؤس میں کیسے پہنچی اور وہ سنسنی خیز لمحات جب بلیک ڈیول نے جوزف پر قابو پا کر اس سے فائل حاصل کر لی اور اہم آخری حصہ جب جوزف بلیک پرنس کے روپ میں عمران سے بات کرتا ہوا منہ میں سیٹی رکھنا بھول گیا خاصا دلچسپی کا حامل رہا۔۔

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments