Black Thunder Missions Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

بلیک تھنڈر سیریز 

Black Thunder Series

Black Thunder Missions Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

مصنف:مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: بنتِ رفیق(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)

دنیا پر قبضے کی خواہش لیے عمران سیریز میں ایک اور تنظیم منظر عام پر آئی جو بے حد طاقت ور، با وسائل، جدید ہتھیاروں پر مکمل عبور رکھنے والی اور ذہین ترین ایجنٹس پر مشتمل تھی۔۔ بلیک تھنڈر کے نام سے مشہور یہ تنظیم کئی مرتبہ عمران کے مد مقابل نظر آئی۔۔ ان کے جدید آلات سے نا واقفیت کی بنا پر عمران کو کئی دفعہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنا پر وہ بلیک تھنڈر جیسی منظم تنظیم کو بھی زیر کرنے کی قدرت رکھتا تھا۔۔ اس موضوع پر مظہر کلیم سر نے بارہ تحاریر لکھیں جو اپنی انفرادیت کے لحاظ سے الگ مقام رکھتی ہیں۔۔
مذکورہ بالا تنظیم کا نام عمران کے سامنے پہلی بار "بلیک تھنڈر" تحریر میں سامنے آیا جب سوپر فیاض کو عجیب و غریب بیماری میں مبتلا کرتے ہوئے ایک تجربہ کیا گیا۔۔ ایک بات قابل غور ہے کہ بليک تھنڈر کا اہم طریقہ واردات نامانوس بیماریوں کو بھی خصوصی طور پر استعمال میں لانا تھا۔۔ اس کا ایک منظر بلیک تھنڈر اور سپر مائنڈ ایجنٹ ناولز میں ملتا ہے۔۔ بلیک تھنڈر کا اصل ہیڈ کوارٹر نہایت خفیہ رکھا گیا جبکہ ہر ملک میں کئی مجرم گروپس اس کے ساتھ اٹيچڈ کیے گئے تاکہ بروقت متعلقہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجیز اور جدید آلات بھی جا بجا مستعمل ہوئے۔۔ جیسا کہ ٹرو مین کی جانب سے کھال کے ہم رنگ پوائنٹ ون آلہ نصب کیا گیا۔۔جس سے عمران ہی ٹرو مین کے مقاصد میں نا دانستہ طور پر شریک بن گیا۔۔لوگاسا مشن میں غیر ارضی پتھر کا بتایا گیا جس سے ٹھوس اشیاء کو برقی لہروں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔۔اس طرح کسی چیز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پلک جھپکنے تک منتقل کیا جا سکتا ہے۔۔
ٹاپ مشن میں ایسی غیر فطری مخلوق سلاجیم کا ذکر ملتا ہے جو ہزاروں سال پہلے فنا ہو چکی تھی لیکن بلیک تھنڈر نے کلوننگ اور ڈی این اے کے ذریعے اس کو نئی زندگی دے کر اپنے مقاصد کو پورا کرنا چاہا۔۔ ان تمام ایجادات کو کئی سال پہلے تحریر کر دینا مظہر سر کی عمیق نظری اور گہرے مشاہدے کی واضح دلیل ہے۔
عمران کے بالمقابل بلیک تھنڈر کے سپر اور گولڈن ایجنٹس ٹرومین، ہومر، کاربين، جوڈتھ، ٹامور، بوبی سے سامنا ہوا۔۔ ذہانت کے قدر دان عمران نے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں اکثر کو زندہ چھوڑ دیا۔۔ شروعاتی تحاریر کے علاوہ بلیک تھنڈر کی جانب سے عمران کو قتل نہ کرنا بھی بنیادی مقصد تھا۔۔کیونکہ وہ دنیا پر حکومت کرنے کے بعد اس کے دماغ کو اپنے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ۔۔ سلسلے کے اکثر ناول پاکیشيا میں سر انجام پائے جبکہ کچھ تحاریر میں بیرونی ممالک میں بھی بلیک تھنڈر سے سیکرٹ سروس کا ٹکراؤ ہوا۔۔ جدت پسندی، ایجنٹس کی بے شمار خصوصیات، پر تجسس اور جاسوسی کے مکمل لوازمات لیے بلیک تھنڈر سلسلہ مدتوں یاد رکھنے کے قابل ہے۔


نمبر شمار #

ناول کا نام

01      

بلیک تھنڈر 

02      

ٹرومین 

03      

بارکی 

04      

لوگاسا مشن 

05      

سپر مائنڈ ایجنٹ (1+2) 

06      

سپر مشن 

07      

 گولڈن ایجنٹ (1+2) +  گولڈن ایجنٹ ان ایکشن (3+4)

08      

 ٹاور سیکشن (1+2)

09      

 سی ایگل (1+2)

10      

 ہائی وکٹری 1+ فائنل فائٹ 2

11      

 بلیک تھنڈر سیکشن (1+2)

12      

ٹاپ مشن (1+2) 

Post a Comment

1 Comments