فور سٹارز مشنز
Four Stars Missions
مصنف:مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: فرسم
خان(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)
جیسا کہ آپ سب جانتے
ہیں کہ پاکیشیا سیکرٹ سروس ایک ایسا قومی ادارہ ہے جو بیرون ممالک اور ملکی سطح پر
ایک دائرہ کار کے اندر کام کرتا ہے۔ اس لئے ملکی سطح پر کام کرنے کے لئے چند اور
ادارے جن میں پولیس، انٹیلی جنس، انٹی نارکوٹکس یا کسٹم وغیرہ متحرک رہتے ہیں لیکن
بدقسمتی سے جب یہ سب ادارے کرپشن کی لپیٹ میں آ جائیں تو ملک تباہی کے دہانے پر
کھڑا ہو جاتا ہے۔ معیشت تباہ ہونے لگتی ہے جس کا نتیجہ ملک میں جرائم، لوٹ مار،
چور بازاری، قتل و غارت گری اور عدل و انصاف کا مہیا نہ ہو سکنا شدید مایوسی اور
ملکی حالات کی تباہی کی صورت میں نکلتا ہے۔
پاکیشیا سیکرٹ سروس کی فارن ٹیم بیرونِ ممالک اعلی پیمانے پر تو کام کرتی رہی لیکن باقی ٹیم فراغت سے اور ملکی حالات دیکھ کر رہ نہ سکے، ایسی صورتحال کے سدِ باب کے لئے صدیقی، نعمانی ،چوہان اور خاور نے ایک تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا جس کا نام فور سٹارز رکھا گیا۔ تنظیم کے اغراض و مقاصد بہت شاندار تھے۔ عمران دمدار ستارے کی شمولیت نے اس ٹیم کو ایسے چار چاند لگائے کہ مجرموں کو کہیں جائے پناہ نہ ملی۔
انڈر ورلڈ جسے زیر زمین دنیا کہتے ہیں، میں ہونے والےجرائم جو معاشرے کی تباہ حالی کا باعث بنتے ہیں۔ جن میں منشیات، وباء کا مصنوعی طور پر پھیلانا اور اسکا علاج مہنگے داموں فروخت کرنا، جعلی ادویات کی سپلائی، اغوا برائے تاوان، گداگری، بلیک میلنگ، انسانی اعضاء کی خریدو فروخت، دھماکے اور دہشت گردی اور دیگر جرائم شامل تھے۔ جب ایک کے بعد ایک صورتحال کھلی تو ایسے ایسے بھیانک انکشافات ہوئے کہ ملک کی بڑی بڑی شخصیات ان قبیح دھندوں میں ملوث ہیں۔جن کے اصل چہرے سامنے آنے پر وہم و گمان بھی نہ ہوتا کہ یہ لوگ اتنے گھٹیا نکل سکتے ہیں۔
بہرحال جب فور سٹارز نے
تیز رفتار ایکشن لیا تو ملک میں تیزی سے ایسے جرائم کا خاتمہ ہونا شروع ہو گیا۔ سر
مظہر کلیم نے معاشرتی مسائل پر لکھ کر غور و فکر اور عمل کی نئی راہیں کھولی ہیں۔
ملکی سطح پر ایسے عناصر کو بے نقاب کرنا ان پر لکھنا دل گردے کا کام ہے ۔
سب سٹارز کا جان کی بازی لگا کر ملک کی حفاظت کا جذبہ قابلِ قدر ہے۔ اس موضوع پر سترہ ناول لکھے گیے جو ایک سے بڑھ کر ایک تھے۔ خاص طور پر فور سٹارز، سفاک مجرم، بیگرز مافیا، بزنس کرائم جیسے شہرہ آفاق ناول اپنی مثال آپ ہیں۔ ایکشن، تجسس، کردار نگاری منظر نگاری، مزاح کا تڑکا سب ناولز کو دلچسپ بناتا ہے۔
پاکیشیا سیکرٹ سروس کی فارن ٹیم بیرونِ ممالک اعلی پیمانے پر تو کام کرتی رہی لیکن باقی ٹیم فراغت سے اور ملکی حالات دیکھ کر رہ نہ سکے، ایسی صورتحال کے سدِ باب کے لئے صدیقی، نعمانی ،چوہان اور خاور نے ایک تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا جس کا نام فور سٹارز رکھا گیا۔ تنظیم کے اغراض و مقاصد بہت شاندار تھے۔ عمران دمدار ستارے کی شمولیت نے اس ٹیم کو ایسے چار چاند لگائے کہ مجرموں کو کہیں جائے پناہ نہ ملی۔
انڈر ورلڈ جسے زیر زمین دنیا کہتے ہیں، میں ہونے والےجرائم جو معاشرے کی تباہ حالی کا باعث بنتے ہیں۔ جن میں منشیات، وباء کا مصنوعی طور پر پھیلانا اور اسکا علاج مہنگے داموں فروخت کرنا، جعلی ادویات کی سپلائی، اغوا برائے تاوان، گداگری، بلیک میلنگ، انسانی اعضاء کی خریدو فروخت، دھماکے اور دہشت گردی اور دیگر جرائم شامل تھے۔ جب ایک کے بعد ایک صورتحال کھلی تو ایسے ایسے بھیانک انکشافات ہوئے کہ ملک کی بڑی بڑی شخصیات ان قبیح دھندوں میں ملوث ہیں۔جن کے اصل چہرے سامنے آنے پر وہم و گمان بھی نہ ہوتا کہ یہ لوگ اتنے گھٹیا نکل سکتے ہیں۔
سب سٹارز کا جان کی بازی لگا کر ملک کی حفاظت کا جذبہ قابلِ قدر ہے۔ اس موضوع پر سترہ ناول لکھے گیے جو ایک سے بڑھ کر ایک تھے۔ خاص طور پر فور سٹارز، سفاک مجرم، بیگرز مافیا، بزنس کرائم جیسے شہرہ آفاق ناول اپنی مثال آپ ہیں۔ ایکشن، تجسس، کردار نگاری منظر نگاری، مزاح کا تڑکا سب ناولز کو دلچسپ بناتا ہے۔
|
نمبر شمار # |
ناول کا نام |
|
01 |
|
|
02 |
|
|
03 |
|
|
04 |
|
|
05 |
|
|
06 |
|
|
07 |
|
|
08 |
|
|
09 |
|
|
10 |
|
|
11 |
|
|
12 |
|
|
13 |
|
|
14 |
|
|
15 |
|
|
16 |
|
|
17 |

0 Comments