Power Land Series Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

 پاور لینڈ سیریز

Power Land Series

Power Land Series Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

مصنف:مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: بنتِ رفیق(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)

ہر با اختیار ادارہ یا ملک مزید سے مزید طاقت ور ہونے کی سعی ضرور کرتا ہے۔۔چاہے اس کے لیے اپنے وسائل اور پیسوں کا بے دریغ استعمال کرنا پڑے۔۔ایسے ہی اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کی کوشش کرنے والے گروہ کی داستان تحریر پاور لینڈ میں بیان کی گئی۔
پاور لینڈ دراصل تین جرائم پیشہ افراد کی قائم کردہ ایک تنظیم تھی جس کو سائنسی اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنایا گیا تھا۔۔دنیا بھر سے جدید ترین ٹیکنالوجی، سائنسدان، فارمولے اور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی سلطنت کو قائم کیا گیا تھا جس سے دنیا پر حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔۔دلچسپ بات یہ تھی کہ اس کو قائم کرنے کے پس پردہ کوئی بے پناہ اختیارات کا مالک ملک نہیں تھا بلکہ تین ذہین اور مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد کا منصوبہ تھا۔۔ان میں سر فہرست لیڈی ایشلے تھی جو كاساکوشا نامی مافیا کی سربراہ تھی۔۔جرائم کی دنیا میں قدم اس نے اپنے باپ کی دیکھا دیکھی رکھا لیکن حقیقتاً وہ اپنے باپ سے کہیں زیادہ ہوشیار اور با صلاحیت ثابت ہوئی اور اس نے اس چھوٹی سی تنظیم کا دائرہ کار بڑھا کر اس کو کہیں زیادہ وسیع بنا دیا۔۔اس سب میں اس کا ساتھ اسی جیسی فطرت کے ایک اور فرد ترمذی نے دیا جس کا تعلق ایران سے تھا۔۔ ترمذی بعد ازاں لیڈی ایشلے کا خاوند بن گیا۔۔ترمذی کے پیسے اور ایشلے کی ذہانت میں ایک اور ساتھی بھی حصہ دار بنا جو ہنری مالکم کے نام سے جانا گیا۔۔ہنری ان دونوں سے بھی زیادہ چالاک ،معاملہ فہم اور سمجھدار ثابت ہوا یوں ان تینوں کے باہمی اشتراک سے پاور لینڈ منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا۔
 تحریر کی شروعات پاکیشيا کے سائنسدانوں کے اغوا سے ہوئی جو ایک اہم منصوبے پر کام کر رہے تھے اور ان کے غیاب کے پیچھے پاور لینڈ کے ڈائریکٹرز کا ہاتھ تھا۔۔تب عمران کے سامنے پہلی مرتبہ پاور لینڈ کا نام آیا۔ سلسلے کے پانچوں حصے ایکشن، سسپنس اور تھرِل کا بہترین امتزاج ثابت ہوئے۔
کہانی میں یوں تو بہت ساری ایجادات کا ذکر ملتا ہے۔۔سب سے اہم ٹرانسمٹ ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے انسان ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسمٹ فیوز کے ذریعے منتقل ہو سکتا ہے۔۔ اس کی ایک معمولی سی صورت ہولو گرام ٹیکنالوجی ہے۔۔ایک اور ایجاد ای بم کا تذکرہ بھی ہے جس کے ذریعے ذہنوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔۔پانچوں حصوں میں مختلف اور جدید سائنسی اصطلاحات اور ان کا بروقت استعمال دونوں اطراف کی جانب سے کیا گیا۔۔کئی مقامات پر پاور لینڈ کا پلڑا بھاری رہا۔۔لیکن میدان کس نے مارا یہ تو پاور لینڈ کے تمام حصے پڑھ کر ہی جان پائیں گے۔


نمبر شمار #

ناول کا نام

01      

 پاور لینڈ (1+2)

02      

 ایجنٹ فرام پاور لینڈ

03      

 ساجان سنٹر (1+2)

04      

 ریڈ پاور

05      

پاور لینڈ کی تباہی (1+2) 

Post a Comment

0 Comments