Imran-Faridi-Parmood Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

 عمران-فریدی-پرمود سیریز

Imran-Faridi-Parmood Imran Series 
Imran-Faridi-Parmood Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

مصنف: مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: ذالاید ذالاید(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)

 علی عمران بظاہر انتہائی احمق لیکن دنیا کا عیار ترین انسان، کرنل فریدی بلا کا ذہین ترین، پیش بِیں اور سنجیدہ فطرت کا مالک جس کی ظاہری شخصیت دیکھ کر آدمی پر خود بخود رعب طاری ہو جاتا ہے۔ بلگارنیہ کی ناک ڈی ایجنٹ میجر پرمود پھرتیلا، چست اور خوفناک حد تک تیز ایجنٹ، سر مظہر نے ان تینوں کرداروں پر کافی سارے اور ایک سے بڑھ کر ایک شاندار ناول لکھے ہیں۔ البتہ ان تینوں کرداروں پر مشترکہ ناول فقط دو لکھے ہیں۔ پہلا ناول فور کارنرز جو سپریم جوبلی نمبر ہے اور دوسرا طویل عرصہ بعد لکھا گیا ہاٹ ورلڈ۔ 
فورکارنرز ایسی بین الاقوامی تنظیم جو پوری دنیا پر حکومت کرنے کا خواب لے کر اپنی مکمل زوردار تیاریوں سے سامنے آئی۔ جبکہ ہاٹ ورلڈ یہودیوں کی خفیہ تنظیم جس کے سائنس دان ایسے ہاٹ ویپن پر کام کر رہے تھے جسے فائر کر کے پوری دنیا کے اربوں مسلمانوں کو پلک جھپکنے میں راکھ کا ڈھیر بنا کر دنیا پر اپنی یہودی سلطنت ہمیشہ کےلیے قائم کر سکیں۔ 
دونوں تنظیموں کے جتنے بڑے منصوبے تھے اس کے توڑ کےلیے بھی قدرت کی طرف سے مسلم دنیا کے تین عظیم ایجنٹس بیک وقت حرکت میں آ گئے۔ پھر فور کارنر اور ہاٹ ورلڈ کے ایجنٹوں اور تینوں سپر ایجنٹس کے درمیان انتہائی خوفناک، تیز رفتار اور اعصاب شکن کشمکش سامنے آئی جس کا ہر لمحہ بقا اور فنا کا لمحہ بن کر رہ گیا۔ نتیجہ کیا نکلا اور کس طرح نکلا یہ سب تو ناولز پڑھ کر معلوم ہوگا۔ 
سر مظہر نے دونوں ناولوں میں فریدی، عمران اور پرمود کو یکجا کر کے نہ صرف ہر کردار کا وقار قائم رکھا بلکہ اسے تقویت اور دوام بخشا۔ پڑھتے ہوئے ایک لمحے کےلیے بھی احساس نہیں ہوتا کہ قاری کوئی تخلیق کردہ کتاب پڑھ رہا ہے۔ ان ناولوں میں مخالف تنظیم کے کردار ہوں یا تینوں عظیم جاسوس اور ان کے ساتھی، ان کی باتیں، ان کے محسوسات اور انداز سب جیتے جاگتے کردار محسوس ہوتے ہیں فرضی یا تخلیقی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سر مظہر کے قلم کو ایسا تاثر بخشا ہے کہ سب کچھ حقیقت بن کر ہماری آنکھوں کے ذریعے دل و دماغ میں اتر کر ہمیشہ کےلیے نقش ہو جاتا ہے۔


نمبر شمار #

ناول کا نام

نوعیت

01      

 فور کارنرز  (1+2)

مشترکہ

02      

 ہاٹ ورلڈ (1+2)

مشترکہ

Post a Comment

0 Comments