Mushkbar Missions Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

 مشکبار مشنز

Mushkbar Missions

Mushkbar Missions Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

مصنف:مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: فرسم خان(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)

مشکبار سیریز میں وہ ناول شامل ہیں۔ جن میں پاکیشیا سیکرٹ سروس کو مشکباریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے میدانِ عمل میں اترنا پڑا۔ مشکبار جنت نظیر وادی جس پر گزشتہ پون صدی سے مسلسل کافرستانیوں نے جبر و استبداد کا بدترین مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ عالمی اخلاقیات اور عالمی اصولوں کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے ظلم و بربریت کا جو ہولناک اور پر تشدد خونی کھیل کھیلا جا رہا ہے اس پر ہر چشم اشکبار ہے۔ یہ بھی قانونِ ربی ہے کہ ہر ظلم کے توڑ کے لئے فرعونے را موسیٰ ضرور ہوتا ہے۔ اس حد سے زیادہ بڑھتے ہوئے مظالم، ظلم و ستم اور غیر انسانی قتل و غارت گری کا نتیجہ ہے کہ اب وادیٔ مشکبار کا بچہ بچہ اس ظلم و جبر اور غیر انسانی تشدد کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اپنے ملک کے لئے آزادی کی شمع روشن کرنا چاہتا ہے۔
مشکبار سلسلہ جسے پڑھ کر قارئین میں مشکباریوں کے لئے تحریکِ آزادی اور کافروں کے خلاف مزاحمت کی بھرپور امنگ پیدا ہوتی ہے۔ یہ سر مظہر کلیم کا قلمی جہاد ہے، جس کا صلہ اللہ تبارک و تعالی انہیں عنایت فرمائے آمین۔ 
مشکبار سلسلے میں چھ ناول شامل ہیں۔جن کے دو دو حصے ہیں۔ ناولز میں ایس ایس پروجیکٹ، بلیک ہاؤنڈز، بیس کیمپ، بلائنڈ اٹیک، لاسٹ موومنٹ اور مشکباری کوڈ بالترتیب شامل ہیں۔ سیکرٹ سروس نے ان مشنز میں حصہ لیا۔ اور مشکبار کی جنگ آزادی میں ان کا ساتھ دیا۔عمران مشنز کے حساب سے ٹیم لے جاتا رہا۔ تنویر ،جولیا، صفدر، کیپٹن شکیل، جوزف جوانا ،ٹائیگر ان مشنز کا حصہ بنے اور کافرستان میں ہونے کی وجہ سے ناٹران بھی مدد کرتا رہا۔ تمام حصے بہترین اور فصیح زبان و بیان میں لکھے گئے ہیں کہ قاری پڑھنے سے اکتاتا نہیں ہے۔ اس سیریز میں شاگل، کرنل چوپڑہ، کافرستانی فورس، نئی ایجینسیاں اور سپر ٹاپ ایجنٹس پاکیشیا سیکرٹ سروس کے خلاف میدان میں اترے۔ 
مشکبار سلسلے بہترین انداز سے لکھے گئے ناول ہیں جن میں بے پناہ تجسس،ایکشن، بہترین منظر نگاری، عمدہ کردار نگاری اور انسانی جذبات کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اللہ پر توکل، بہادری، محنت، لگن، ہمت و حوصلے اور مقصد کے لیے ڈٹ جانے کا سبق بھی ملتا ہے۔ اس لئے مشکبار سیریز ضرور پڑھیں اور اپنی آراء سے نوازیں۔ 
جزاک اللہ شکریہ!!


نمبر شمار #

ناول کا نام

01      

 ایس ایس پراجیکٹ (1+2)

02      

 بلیک ہاؤنڈز (1+2)

03      

 بلائنڈ اٹیک (1+2)

04      

 بیس کیمپ (1+2)

05      

 لاسٹ موومنٹ

06      

مشکباری کوڈ 

Post a Comment

0 Comments