Imran Parmood Missions Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

 عمران-پرمود سیریز

Imran Parmood Missions 

Imran Parmood Missions Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

مصنف:مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: ذالاید ذالاید(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)

میجر پرمود بلگارنیہ ملٹری انٹیلی جنس کا سپر ڈی ایجنٹ جو برق رفتاری ، ذہانت اور فتح کا دوسرا نام تصور کیا جاتا ہے۔ اسی طرح پاکیشیا کا علی عمران بھی ناقابلِ شکست سیکرٹ ایجنٹ ہے۔ دونوں ایجنٹس جاسوسی ادب کے نمایاں اور عظیم کردار ہیں۔ جبکہ ان کا ورکنگ فیلڈ اور کام کرنے کا انداز ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ دونوں ایجنٹوں کا جب پہلی بار ایک دوسرے سے آمنا سامنا اور ٹکراؤ ہوا تو دونوں کو اپنی جگہ یہ احساس ہوا کہ دراصل مقابلہ کسے کہتے ہیں۔ عمران اور میجر پرمود کے مشترکہ ناولوں کی تعداد صرف چار ہے۔ پہلا ناول گریٹ فائٹ، دوسرا برائٹ سٹون، تیسرا ڈیتھ ریز اور چوتھا اوپن کلوز۔   
گریٹ فائٹ اور برائٹ سٹون دونوں ناولوں میں اپنے ملک کے مفادات کے تحفظ کی خاطر ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئے۔ جبکہ ڈیتھ ریز اور اوپن کلوز ناولوں میں عالم اسلام اور اپنے ممالک کی بقا و شاندار مستقبل کےلیے ایک ہی مشن پر ایک ہی ملک اور تنظیم سے اپنے اپنے طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ برسر پیکار رہے اور ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے معاون و مددگار بھی رہے۔
سر مظہر نے ان چاروں ناولوں کو ان کی مضبوط کہانی، منفرد پلاٹ، شاندار منظرنگاری، جاندار سچویشنز، انتہا کو چھوتے سسپنس، جدید سائنسی آلات کے برمحل استعمال، ضرورت کے مطابق معیاری مزاح نگاری، مکمل جزئیات اور تفصیل سے بیان کر کے دلچسپ ترین اور سحر انگیز بنا دیا ہے۔


نمبر شمار #

ناول کا نام

نوعیت

01      

 گریٹ فائٹ

مدمقابل

02      

 برائٹ سٹون

مدمقابل

03      

اوپن کلوز (1+2) 

مشترکہ

04      

ڈیتھ ریز 

مشترکہ

Post a Comment

0 Comments