Blue Film Imran series by Mazhar Kaleem

بلیو فلم عمران سیریز

 

Blue Film Imran series by Mazhar Kaleem

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_29
 
ناول: #بلیو_فلم
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ: #بنت_رفیق

بلیو فلم عمران سیریز کے ابتدائی سلسلوں میں سے ایک ایسی کہانی ہے جس میں جاسوسی کے تمام رنگ خوبصورت امتزاج اور نہایت اختصار کے ساتھ قارئین تک پہنچتے ہیں۔۔ دفاع کے پس منظر پر محیط ابتدا تا آخر دلچسپی کا تاثر بھی بدرجہ اتم پایا جاتا ہے۔۔ اگرچہ جدید آلات اور سراغ رسانی کے نئے طریقے تب اتنے مستعمل نہیں تھے۔۔۔ اس کا اندازہ عمران اور سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹ ایکشن اور مجرموں کی کھوج کے طریقہ کار سے بخوبی ہو جاتا ہے۔۔ ذاتی طور پر شروعاتی تحاریر بہت زیادہ پسندیدہ ہیں۔۔ کیونکہ ان میں سیکرٹ ایجنٹ کی حیثیت زیادہ واضح طور پر سامنے آتی ہے۔۔ گو بعد کی کہانیاں بھی دلچسپی کو کم نہیں کرتیں لیکن فون کالز مشن کی بنسبت فیلڈ میں بھاگ دوڑ زیادہ مرغوب قرار دی جا سکتی ہیں۔۔
کہانی کا آغاز غیر متوقع طور پر سینٹرل جیل سے ہوتا ہے۔۔ جہاں نئے قیدی کا اضافہ ہو چکا تھا۔۔ یہ قیدی اپنی حماقتوں اور برجستگی سے جیلر اور قیدیوں کو خوب محظوظ کرتا ہے۔۔ جی ہاں!! آپ درست سمجھے۔۔ یہ محترم علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی آکسن تھے۔۔ عمران دراصل ایک اہم مشن کے سلسلے میں جیل کا رخ کرتا ہے اور بلیک زیرو اور سیکرٹ سروس کو اپنے کام میں مداخلت نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دیتا ہے۔۔ یہاں جیل کی منظر نگاری اس قدر حقیقی انداز میں کی گئی کہ پڑھنے والا خود کو اسی منظر کا ایک حصہ سمجھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
بلیو فلم دراصل پاکيشیا کی ایٹمی ہتھیاروں کی تفصیل پر مشتمل فلم تھی۔۔ اس قدر اہم فلم غیر ملکی ایجنٹس کی نظروں میں آنے سے کیسے بچ سکتی تھی لہٰذا اسے چرانے کے لیے گرین لینڈ اور روسیاہی جاسوس میدان میں اتر آئے۔۔ بلیو فلم ریڈ سٹار اور اولڈ فاکس کے ایجنٹوں کے درمیان بری طرح گھومتی رہی جبکہ سیکرٹ سروس اور ایکسٹو اس کا کوئی بھی سراغ نہ لگا پائے۔۔ ایک سے دوسرے پھر تیسرے گروہ سے منتقل ہوتی ہوئی یہ فلم آخر میں كس کے ہاتھ آئی یہ بات سب سے زیادہ انفرادیت کی حامل رہی۔۔
کہانی کا سنسنی خیز حصہ عمران کا ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانا تھی جب سیکرٹ سروس اس کا ذمہ دار جولیا کو ٹھہراتی رہی اور بلیک زیرو، سر سلطان کو بھی عمران کی موت کا یقین ہو گیا۔۔ سیکرٹ سروس کا تیز ترین ایکشن اور دشمن کے اڈے پر کامیاب چھاپا۔۔ اس کے باوجود فلم ان کے ہاتھ سے نکل گئی۔۔ دشمن ایجنٹوں کا ایک دوسرے کے خلاف ٹکراؤ اور آخر میں ماہر فلکیات کی انٹری والی صورتحال بھی کہانی کی روانی میں اضافہ کرتی رہیں۔
ناول کی ایک اور اہم بات بے انتہا تجسس بھی تھا۔۔ دوسرے ناولز کے بر عکس اس میں کہانی شروع سے ہی کھول کر نہیں بیان کی گئی بلکہ آخری سطر تک سسپنس برقرار رہا جیسے کہ فلم کس کو ملی اور اصلی اور نقلی فلم کا چکر بھی ساتھ ساتھ چلتا رہا۔۔ مجموعی طور پر بلیو فلم مختصر، متاثر کن اور یادگار تحریر رہی۔

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments