Calendar Killer Imran Series by Mazhar Kaleem

کیلنڈر کلر عمران سیریز

 

Calendar Killer Imran Series by Mazhar Kaleem

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_27
 
ناول: #کیلنڈر_کلر
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#ساحر_علی_رانا

~~~~~~~~~~~

 ناول "کیلنڈر کلر" پر ٹوٹا پھوٹا تبصرہ حاضر ہے۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس میں کیلنڈر کو قتل کیا جاتا ہے۔
اب حیرانی کی بات یہ ہے کہ کیلنڈر مطلب مہینوں کو کوئی کیسے قتل کر سکتا ہے تو مصنف نے ایک منفرد پلاٹ پر کہانی لکھی ہے۔
ایک ایسی تنظیم جو سال کے بارہ مہینوں کو قتل کر رہی تھی اور وہ دس مہینے ختم کر چکی تھی۔ جب احمقِ اعظم عمران کو اس کا پتا چلا تب دو مہینے نومبر اور دسمبر باقی بچے تھے۔ کیا واقعی دس مہینے ختم ہوگئے 😱
(مگر ہماری طرف تو اب بھی بارہ مہینے ہیں۔ 😁)
بہرحال عمران اپنے پسندیدہ بقیہ دو مہینوں کو بچانے کے لیے میدان میں کود پڑا۔ اور پھر ایک نئی کشمکش کا آغاز ہوگیا۔
ناول میں عمران کا مقابلہ ایک تو کیلنڈر کلر سے ہوتا ہے دوسرا ملک زاریہ کی خوفناک ترین ایجنسی بوشارو سے بھی بچنا ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ ایسی خطرناک تنظیم تھی جو اپنے دشمنوں کو زمین کی تہہ میں سے بھی ڈھونڈ نکالتی تھی۔
ناول میں سب کرداروں نے ایک دوسرے کا میک اپ اتنی بار کیا ہے کہ بندہ کنفیوژ ہوجاتا ہے کہ یہ میک اپ کر کے شکل بدلنے والا اصل میں کون ہے۔

کیلنڈر کلر نامی تنظیم کے ارکان اتنے تیز طرار اور خوفناک تھے کہ انہوں نے بوشارو کے ساتھ ساتھ عمران کو بھی گھن چکر بنا کر چکرا ڈالا۔
اپنے دشمنوں کے لیے دہشت کی علامت بوشارو بھی ان کے سامنے بےبس نظر آئی۔
اچھوتے مرکزی خیال پر لکھا گیا ایک ایسا ناول جس میں آپ یہ پڑھ کر حیران ہوتے ہیں کہ یار کوئی مہینوں کو کیسے مار سکتا ہے۔
اب یہ کیلینڈر کلر کون تھے اور مہینوں کو کیوں ختم کر رہے تھے۔ یہ ناول پڑھ کر ہی پتا چل سکتا ہے۔  اور مہینے اصل میں کیا ہوتے ہیں یہ بھی ناول پڑھ کر ہی جان پائیں گے۔
باقی یہ ناول کا منفرد آئیڈیا شاندار ہے اور مجھے بہت پسند آیا۔

DOWNLOAD NOVEL 

Post a Comment

0 Comments