Das Caror Main Do Shaitan Imran Series By Mazhar Kaleem MA

دس کروڑ میں دو شیطان عمران سیریز

 

Das Caror Main Do Shaitan Imran Series By Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

 ناول: #دس_کروڑ_میں_دو_شیطان
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف نمبر 4: #نعمان_داؤد
⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...سر مظہر کلیم ایم اے کے ناولوں کا تعارفی سلسلہ الحمدللّٰہ کامیابی سے جاری ہے جس میں آپ سب ممبران کا بھرپور ساتھ اور خلوص شامل ہے آج ہم اس سلسلے کا نواں تعارف پیش کر رہے ہیں....⚜️⁩⁦⁦⁦⚜️⁩
⁦⚔️⁩..."دس کروڑ میں دو شیطان" جیسا کہ نام سے ہی پتہ چلتا ہے کہ اس دور کا ناول ہے جب پاکستان کی کل آبادی بشمول مشرقی پاکستان دس کروڑ تھی اور یہ ناول سقوط ڈھاکہ سے پہلے شائع ہوا....⁦⚜️⁩⁦⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...دارلحکومت سے بہت دور ایک چھوٹی سی ریاست پریم نگر جس کے سربراہ نواب بہزاد علی خان تھے اس سے ملحقہ ایک جنگل جو کہ سیر و سیاحت اور شکار کے لیے مشہور تھا اس میں عجیب و غریب واقعات رونما ہونے لگے جنگل میں جانے والے شکاریوں کی اچانک گردن کٹ کر الگ ہو جاتی اور حیرت کی بات یہ کہ ساتھ کھڑے اس کے ساتھیوں تک کو بھی پتہ نہ چلتا یہ کس چیز سے کٹی ہے نہ ہی کوئی چیز نظر آتی....⁦⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...جب یہ واقعات بڑھ گئے اور باوجود تفتیش کے کچھ بھی معلوم نہ ہوا تو نواب صاحب نے سر سلطان کو پیغام دیا کہ اس سلسلے میں ان کی مدد کی جائے اور پھر انہوں نے عمران کو وہاں بھیج دیا....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...نواب صاحب ایک بہت اچھے انسان اور غریبوں کے ہمدرد تھے۔ ان کی دو جواں سال بیٹیاں بھی ساتھ رہتی ہیں جو کہ نہایت شوخ اور چنچل تھیں عمران نے آتے ہی نواب صاحب کو اپنی حماقتوں سے زچ کر کے رکھ دیا مگر فرخ جہاں، اور ماہ رخ کے ہاتھ مفت کی تفریح کا سامان آ گیا....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...عمران جوزف کو لے کر جنگل چلا گیا تفتیش کے لیے اور اسے کہا کہ ہم الو کے شکار کے لیے جارہے ہیں۔۔ کبھی کبھی جوزف بھی مذاق میں عمران کو ایسا کاٹ دار جواب دیتا ہے کہ اسے لاجواب کر دیتا ہے....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

                        ⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩
"باس مجھے تو کوئی الو نظر نہیں آ رہا......"
جوزف نے چاروں طرف بغور دیکھتے ہوئے کہا۔

"مجھے تو کافی دیر سے نظر آ رہا ہے"
عمران نے چلتے چلتے کہا۔

"کہاں ہے باس...." 
جوزف نے حیرت سے پوچھا۔

"یہ جو میرے ساتھ رائفل پکڑے آ رہا ہے....."
عمران نے جوزف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔

"ہی....ہی....ہی۔ باس اگر میں الو ہوں تو تم الو کے باس ہو۔ یعنی گریٹ الو...."😁
جوزف نے ہنستے ہوئے کہا تو عمران جھینپ گیا۔ جنگل کی فضا نے جوزف کا دماغ روشن کر دیا تھا....
                        ⁦⚜️⁩⚜️⁩⁦⚜️⁩⚜️⁩⁦⚜️⁩⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦

⁦⚔️⁩...عمران کو جنگل انجانے دشمن کے علاوہ جنگلی درندوں کا بھی سامنا کرنا پڑا...⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...جوزف جو کہ عمران کو بچانے کی خاطر دشمنوں کے ساتھ خود چل کر ان کے اڈے میں چلا گیا جہاں اسے کوڑوں سے مار مار لہو لہان کر دیا گیا....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...عمران کی چھٹی حس نے ایک بڑی سازش کا ادراک کیا تو اس نے دارلحکومت بلیک زیرو کو کال کر کے ٹیم کو بلا لیا....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...وہ لمحہ جب مجرموں نے جوزف کے سامنے شراب کی دس بوتلیں لا کر رکھ دیں اور جوزف ساری کی ساری پی گیا انتہائی دلچسپ صورتحال....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...انتہائی شاطر اور عیار مجرم:
"شیطان"........ "دس کروڑ میں دو شیطان" جن کا کوڈ تھا۔۔
وہ کون تھے اور جنگل میں کیا کر رہے تھے....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...کیپٹن شکیل اتفاقاً مجرموں سے ٹکرایا اور اغواء ہو کر ان کے ساتھ چلا گیا جہاں ان کے ٹھکانے پر اس کی شیطان نمبر ٹو کے ساتھ ایک زبردست فائٹ ہوئی....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...نوشینہ کون تھی جس پر شیطانوں نے انتہائی وحشیانہ تشدد کیا، اس کے ناک کان کاٹ ڈالے۔ مگر ان کو کیا رحم آتا جو اپنے آپ کو کہلاتے ہی شیطان تھے....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...ایک چھوٹا سا اقتباس، دو لائنیں مگر ایک سچائی ایک اٹل حقیقت....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

             ⚜️⁦⚜️⁩⁩⁦⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩
"ہونے کو سب کچھ ہو سکتا ہے۔ ایک صرف ہم ہی شیطان نہیں۔ اس دنیا میں اور بھی بہت سے شیطان ہو سکتے ہیں"
             ⚜️⁩⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...مشن کے دوران ایک ڈرامائی موڑ تب آیا جب جنگل میں موجود زیر زمین خفیہ اڈہ پاکیشیا کا ہی نکلا جس کی تصدیق صدر مملکت سمیت ایکسٹو نے بھی کر دی۔۔
انتہائی حیرت انگیز صورتحال....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...بظاہر مشن ختم ہو گیا مگر پھر بھی عمران مطمئن نہ تھا مگر کیوں....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...جولیا جو کہ اس مشن میں اب تک عملی طور پر غیر فعال رہی اسے عمران نے ایک مجرم کے تعاقب پر لگایا مگر وہ خود ٹریپ ہو کر ان کے جال میں پھنس گئی....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...عمران ایک بار پھر مجرموں کی گرفت میں آ گیا، اس کے پلان کے مطابق کیپٹن شکیل نے دشمن ایجنٹ طالب کے میک اپ میں آنا تھا مگر صفدر اور شکیل کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے....⁦⚜️⁩⁦⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...طالب چاقو لے کر عمران کی طرف بڑھ رہا تھا جبکہ عمران مطمئن تھا کہ طالب کے میک اپ میں کیپٹن شکیل ہے مگر دفعتاً طالب نے چاقو کا ایک زوردار وار عمران پر کر دیا، کیا عمران اس سے بچ پایا....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...عمران اور اس کے ساتھی شیطان مجرموں پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکے یا پھر خود ہی ان کا شکار ہو گئے....⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩

⁦⚔️⁩...بےپناہ سسپنس اور مزاح سے بھرپور ایک دلچسپ ناول جسے پڑھتے ہوئے آپ یقیناً محظوظ ہوں گے اور امید ہے کہ ناول پڑھنے کے بعد اپنی قیمتی آرا سے ضرور نوازیں⁩⁦ گے۔
شکریہ⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦

Post a Comment

0 Comments