Dashing three Imran Series by Mazhar Kaleem

ڈیشنگ تھری عمران سیریز

 

Dashing three Imran Series by Mazhar Kaleem

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_22
 
ناول: #ڈیشنگ_تھری
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ: #بنت_رفیق

عمران سیریز کی اکثریت ان مجرموں کو بے نقاب کرتی ہے جو پاکيشيا کو ہر میدان میں ناکام کرنے کے منصوبے پر کار بند ہوتے ہیں۔۔ شاطر، سفاک اور بے رحم دشمن اپنے مقاصد کے لیے سامنے تو آتے رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے نوجوان، ذہین اور اپنے تئیں نیک کام کے لیے غلط راہ اختیار کرنے والے معصوم ترین مجرم دیکھے ہیں جو اپنے ہی ملک اور ہم وطنوں کے خلاف میدان میں اترے۔

ڈیشنگ تھری ایسے ہی تین افراد پر مشتمل تنظیم کا نام ہے۔۔ ڈی ون ، ڈی ٹو اور ڈی تھری دنیا کو تخریب کاری سے بچانے کے لیے ایسے تمام ہتھیار اور افراد کا خاتمہ کرنے کے مشن پر تل گئے۔۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور جدید ترین علوم سے ماہر یہ مجرم عمران اور اس کے ساتھیوں کو بھی چکرانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔۔ لیکن آخر کار عمران ان کے راز سے واقف ہو جاتا ہے۔۔

تحریر کا آغاز ایک جوشیلے نوجوان سائنسدان  ڈاکٹر کمال سے ہوتا ہے جو ایئر لائٹ بم نامی تھیوری پر کامیابی حاصل کر چکا تھا۔۔۔ایئر لائٹ بم دراصل کسی بھی جگہ پر مصنوعی آندھی قائم کرنے کے لئے بنایا گیا تھا۔۔۔جس جگہ اس بم کو پھینکا جائے گا وہاں ہوا ہلکی ہو کر اوپر کو اٹھ جائے گی۔۔ نتیجتاً شدید ترین آندھی کے بعد مضبوط سے مضبوط عمارت بھی تنکوں کی طرح اڑ جائے گی۔۔ اس قدر اہم فارمولے کو محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش بھی کی گئی۔۔۔ ملٹری فورس کے ساتھ ساتھ کیپٹن شکیل کو بھی اس کی حفاظت کا ذمہ سونپا گیا۔۔ لیکن ڈیشنگ تھری کے سامنے یہ سارے اقدام حقیقتاً بچگانہ ہی ثابت ہوئے۔۔ جو نہ صرف فارمولا لے اڑے بلکہ ڈاکٹر کمال کو اغوا کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

دوسری طرف بلیک ڈاگ نامی تنظیم بھی سامنے آئی جس نے ڈیشنگ تھری کا مکمل تعاقب کیا۔۔۔لیکن پھر ان کے باہمی تصادم میں کون جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو پایا؟؟

ڈيشنگ تھری نے ایک سیکیورٹی اہلکار، دو پولیس آفیسران کے قتل کے ساتھ ساتھ کافی غیر قانونی اقدامات بھی کیے۔۔۔ اس کے باوجود عمران نے انہیں مجرم تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔۔بلکہ ان سے متاثر ہو کر سیکرٹ سروس  سے برطرف ہو کر اسی تنظیم میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

تیز رفتار ایکشن ، مزاح کا عنصر لیے یہ تحریر عمران سیریز کے ابتدائی سلسلوں میں سے ایک ہے۔۔۔ٹیلی پیتھی، میک اپ کے استعمال اور ذہانت سے نئے پلان پر بہت اچھے اور سادہ طریقے سے روشنی ڈالی گئی۔۔ڈيشنگ تھری کا حقیقی منصوبہ و مقصد کیا تھا۔۔ انہوں نے آخر میں کیا کارنامہ سرانجام دیا۔۔ اپنے ہی ملک کے مفاد کے خلاف کام کرنے والے مجرموں کے لیے عمران کیوں نرم گوشہ رکھنے پر مجبور ہوا۔۔ ان سوالوں کے جواب کہانی میں ہی پوشیدہ ہیں۔

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments