ڈاگ ریز عمران سیریز |
Dog Rays Imran series by Mazhar Kaleem DOWNLOAD NOVEL |
#تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_7
تحریر: #ڈاگ_ریز
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#جاوید_ملک
~~~~~~~~~~~
مجھے شروع سے عمران فریدی مشترکہ ناولز بہت پسند رہے ہیں اور یہ ناول تو اس لیے بھی زیادہ پسند آیا کہ یہ پہلا ناول تھا جس میں عمران اور کرنل فریدی باقاعدہ آمنے سامنے آئے۔ اور اس میں فون پر ہی معلومات حاصل کرنے کی بجائے شروع سے آخر تک مزاح، ایکشن، سسپنس اور سنسنی ایسی تھی کہ کہیں بھی رکنے کا دل نہیں کیا۔۔۔
ناول کی شروعات میں اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار پڑھ کر لکھنوی انداز کے دو بزرگ عمران کے فلیٹ پر اس کا انٹرویو لینے آتے ہیں۔ لکھنوی انداز کا پر لطف مزاح پڑھ کر مزہ آگیا۔ اشتہار کس نے شائع کرایا؟ دلچسپ شرارت
"ڈاگ ریز" کہانی ہے مغربی جرمنی سے بھاگ کر آنے والے پروفیسر ڈاگ ریمنالڈ اور اس کے فارمولے کی جسے پاکیشیا نے پناہ اور سہولت دی۔ ایسی ریز جنہیں کسی مقام کے گرد جال کی طرح فضا میں پھیلا دیا جائے تو اس میں سے ہوا، روشنی کے علاوہ کوئی چیز نہ گزر سکتی مثلاً جہاز، راکٹ،میزائل وغیرہ۔ جب یہ فارمولا مکمل ہونے کے قریب پہنچا تو پروفیسر فارمولے سمیت ہمسایہ ملک فرار ہو گیا اور وہاں کی حکومت کو خطیر رقم کے عوض فارمولا بیچ کر ان کی لیبارٹری میں مکمل کرنے لگا جس کی حفاظت کی ذمہ داری کرنل فریدی کو دی گئی جبکہ پاکیشیا کی طرف سے پروفیسر کو واپس لانے کا مشن عمران کو سونپا گیا۔ عمران سیدھا کرنل فریدی کی کوٹھی پر گیا کہ اصولی طور پر پروفیسر کو واپس کرنا چاہیے لیکن فریدی ملکی مفاد کی خاطر ڈٹ گیا یوں دونوں دشمن بن گئے۔
عمران نے صفدر،کیپٹن شکیل اور نعمانی کو بلا لیا۔
دلچسپ بات یہ کہ کرنل فریدی کی بلیک فورس، جس کا جال پورے ملک میں پھیلا ہوا تھا،
سے بچنے کیلئے عمران نے انہیں علیحدہ علیحدہ رہنے کا حکم دیا۔
جس کے کئی فوائد سامنے آئے۔
عمران کی تلاش کے لیے کرنل فریدی نے کیپٹن حمید کو شہر میں گھومنے کا حکم دیا کہ تم اسے کسی بھی میک اپ میں پہچان لو گے۔ عمران بوڑھے آدمی کے میک اپ میں حمید کو الو بناتا رہا اور آخر میں اس کی دھلائی کر کے بطور تحفہ فریدی کو بھجوا دیا۔😃
صفدر نے اتفاقاً لیبارٹری اور پرفیسر کو ٹریس کر لیا اور کاماٹی پہاڑی کے نیچے بنی اس لیبارٹری میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا۔ کیسے؟
ناول میں کئی دلچسپ موڑ آئے مثلاََ
کیپٹن شکیل بمقابلہ کیپٹن حمید و کرنل فریدی،
بلیک زیرو بمقابلہ فریدی،
نعمانی و صفدر بمقابلہ بلیک فورس،
عمران کا کیپٹن شکیل کو کھالا جاد قاسم سے ملوانا۔
اصل مقابلہ کاماٹی پہاڑی پر ہوا جہاں سے عمران وغیرہ نے فارمولے والا بیگ اڑانا تھا لیکن وہاں پر کرنل فریدی نے بھرپور پکٹنگ کر رکھی تھی اور لڑائی میں عمران اور فریدی آمنے سامنے آ گئے۔
دونوں ہی ناقابلِ شکست اور عظیم جاسوسوں میں رات کے اندھیرے میں مارشل آرٹ کی خوفناک لڑائی، اب تک کی عمران کی ہونے والی لڑائیوں میں بلاشبہ سب سے خطرناک لڑائی کہ مقابل بھی سواسیر تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی اور لڑتے لڑتے پہاڑی کی چوٹی سے ہوا میں قلابازیاں کھاتے ہوئے سینکڑوں فٹ گہرائی میں گرتے چلے گئے جہاں نیچے خطرناک دلدل منہ کھولے ان کا انتظار کر رہی تھی۔
روزی، جاسوسی ناولز پڑھنے کی شوقین لڑکی، جس نے کیپٹن شکیل اور بلیک زیرو کو بلیک فورس کے ہاتھوں سے بچایا۔ دلچسپ کردار
بلیک فورس پورا شہر چھانتی رہی پر عمران اور اس کے ساتھی بیگ سمیت لاپتہ لیکن ترپ کا پتا ابھی بھی کرنل فریدی کے ہاتھ میں تھا۔ کونسا پتا؟
کرنل فریدی نے گہری چال چل کر عمران کو فارمولے سمیت بیوقوف بنا کر پاکیشیا واپس بھجوادیا لیکن عمران اس کی چال نعمانی اور بلیک زیرو کی بدولت اسی پر پلٹ گیا تھا۔
کیسی چال؟
روزی، جس نے دونوں جاسوسوں کو چکرا کر رکھ دیا اور دونوں ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے۔
آخر میں عمران کی فریدی کو صلح کی پیشکش کا انداز پڑھ کر بےاختیار ہنسی نکل گئی۔
~~~~~~~~~~~~~~
~~~~~~~~~~~~~~~~
0 Comments