عمران-فریدی سیریز
Imran Faridi Missions
مصنف:مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: بنتِ رفیق(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)
عمران اور کرنل فریدی ایسے نام ہیں جن سے جاسوسی
ادب کا ہر قاری بخوبی واقف ہوگا۔۔بے شمار صلاحیتیں، حب الوطنی کا جذبہ، ہمت، مستقل
مزاجی اور کسی قیمت پر بھی ہار نہ ماننے کا مجموعہ ان دو افراد کی صورت میں پڑھنے
کو ملتا ہے۔۔ تقریباََ ایک جیسی صفات کے باوجود عادات و فطرت میں یہ متضاد
ہیں۔۔عمران کے مزاج میں شگفتگی و بذلہ سنجی ہے تو کرنل فریدی سنجیدہ و متین طبیعت
کا حامل ہے۔ یوں تو دونوں اپنے اپنے ملک کے مفاد کے لیے کام کرتے ہیں لیکن ایسا
بھی ہوا ہے جب دونوں اپنے اپنے خطے کی سر بلندی کے لیے آپس میں ہی الجھ گئے۔۔عمران
کا تعلق پاکیشيا سے ہے تو کرنل فریدی کافرستان ملک کا ایک فرد ہے۔۔دونوں ممالک میں
لا تعداد دفعہ ہونی والی غیر متوازن صورتحال نے فریدی اور عمران کو آمنے سامنے لا
کھڑا کیا تو یہ دوسری طرف ایسا بھی ہوا جب دونوں ناقابل تسخیر افراد مخالف قوتوں
کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ گئے۔۔
اس دلچسپ، سنسنی خیز، ایکشن سے بھرپور اور پر تجسس سلسلے کا آغاز "ڈاگ ریز" تحریر میں ہوا۔۔جب ایک اہم دفاعی ہتھیار پر کام کرنے والا سائنسدان پاکيشیا سے فرار ہو کر کرنل فریدی کے ملک جا پہنچا۔۔عمران کی ذہانت اور حکمت عملی اور فریدی کی پیش بندی سے اختتام تو یک طرفہ ہی ہونا چاہیے تھا لیکن مصنف کے قلم تک قارئین کی سوچ کی رسائی بھی پوری طرح سے ممکن نہیں ہے۔۔نتیجتاً انجام خلاف توقع ہی تھا۔سب سے زیادہ متاثر کن بات یہ ہے کہ دشمنوں کی طرح اعصاب شکن کارروائیوں کے باوجود عمران یا فریدی میں جو بھی جان لیوا کشمکش کا شکار ہوا، دوسرے فریق نے ہر فائدے نقصان کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی سی مدد ضرور کی۔۔ان کرداروں کی عظمت سے اس طرح آشنائی ہوتی ہے۔
اسی مرکزی خیال کو مزید جدت اور تسلسل سے آگے بڑھاتے ہوئے کئی اور موتی بھی صفحہ قرطاس پر بکھرتے گئے جن میں سلور گرل، شلماک، ڈائمنڈ آف ڈیتھ،کیمپ فائٹ اور زیرو بلاسٹ وغیرہ شامل ہیں۔۔تمام سلسلے مکمل ربط کے تحت تحریر کیے گئے۔
عمران فریدی مشترکہ مشنز کا ذکر کیا جائے تو ان میں فور کارنرز، زگ زيگ مشن، ہاٹ ورلڈ، لوگاسا مشن اور گرین ڈیتھ کے نام قابل ذکر ہیں۔۔"نائٹ فائٹرز" میں کرنل فریدی کی جانب سے انقلابی فیصلہ سامنے آیا جب اس نے کافرستان چھوڑ کر اسلامک سیکورٹی کونسل کی سربراہی کی پیشکش قبول کی۔
اس سلسلے میں بہت سارے اسباق پوشیدہ ہیں۔۔ہمت، عزم صمیم، ایمان کی قوت، مستقل مزاجی اور فرد واحد کی بجائے ملک و قوم کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دینا۔۔۔عمران ہو یا فریدی دونوں میں یہ خوبیاں بکثرت پائی جاتی ہیں۔۔عمران کا فریدی کو اپنا پیر و مرشد قرار دینے کے باوجود اپنی مملکت کو اس کی شخصیت پر بھی بالاتر سمجھنا یہ واضح کرتا ہے کہ جہاں بات آپ کے ملک پر آ جائے، ذاتی رشتے اور جان پہچان اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں۔۔

نمبر شمار # |
ناول کا نام |
نوعیت |
01 |
مدمقابل |
|
02 |
مشترکہ |
|
03 |
مشترکہ |
|
04 |
مدمقابل |
|
05 |
مشترکہ |
|
06 |
مشترکہ |
|
07 |
مدمقابل |
|
08 |
مدمقابل |
|
09 |
مدمقابل |
|
10 |
مدمقابل |
|
11 |
مشترکہ |
|
12 |
مشترکہ |
|
13 |
مدمقابل |
|
14 |
نیوٹرل |
|
15 |
مختصر کردار |
|
16 |
مشترکہ |
|
17 |
مشترکہ |
|
18 |
مختصر کردار |
|
19 |
مشترکہ |
|
20 |
مختصر کردار |
|
21 |
مشترکہ |
0 Comments