Double White Imran Series by Mazhar Kaleem

ڈبل وائٹ عمران سیریز

 

Double White Imran Series by Mazhar Kaleem

DOWNLOAD NOVEL

 ناول:#ڈبل_وائٹ
مصنف:#مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف نمبر9 :#نعمان_داؤد
📘📕📘📕📘📕📘📕📘📕📘📕📘

⁦✍️⁩⁦✍️⁩محترم سر مظہر کلیم ایم اے کے ناولوں کے تعارفی سلسلہ میں آج ڈبل وائٹ کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈبل وائٹ سر مظہر کلیم ایم کے اولین ناولوں میں سے ہے۔۔۔طویل عرصے بعد یہ ناول دوبارہ شائع ہوا۔۔۔💓

⁦✍️⁩⁦✍️⁩ ویسے تو آپ کے ناول اب تک شائع ہوتے رہتے ہیں مگر اس کی خاص بات یہ کہ سر مظہر کلیم نے اس ناول کا پیش لفظ بھی دوبارہ لکھا۔

⁦✍️⁩⁦✍️⁩مظہر کلیم سر کے شروعاتی ناولوں کی یہ خصوصیت ہے کہ ان عمران خود مشن کے دوران معلومات کے حصول کے لیے فیلڈ میں متحرک رہتا ہے، اور بیشتر قارئین کا پسندیدہ کردار #بلیک_زیرو (طاہر) بھی دانش منزل سے نکل کر فیلڈ میں کام کرتا نظر آتا ہے۔ شروعاتی تقریباً سب ناولوں میں #طاہر پیش پیش رہا ہے.... 💓 

⁦✍️⁩⁦✍️⁩ناول ڈبل وائٹ کی کہانی ایک ایسی تصویر کے گرد گھومتی ہے جو اتفاق سے عمران کے پاس آجاتی ہے مگر عمران اس کی اہمیت سے بے خبر ہوتا ہے.... 💓 

⁦✍️⁩⁦✍️⁩ڈبل وائٹ» وائٹ لائن اور وائٹ اسکارپین نامی مجرم تنظیمیں جو اس تصویر کے حصول کے لیے کوشاں تھیں اور عمران کو جب تک اس کی اہمیت کا پتہ چلا تصویر اس کے ہاتھ سے نکل کر ڈبل وائٹ کے پاس پہنچ چکی تھی....💓 

⁦✍️⁩⁦✍️⁩ایک منہ چڑاتے بندر کی تصویر جس کے چوری ہونے پر سر سلطان بے حد پریشان تھے۔۔ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی آخر اس تصویر میں ایسا کونسا راز تھا... 💓 
⁦✍️⁩⁦✍️⁩پوری سیکرٹ سروس ڈبل وائٹ کی تلاش میں، مگر جس سراغ تک پہنچتے ختم کر دیا جاتا اور ایک ایک کر کے سبھی ارکان ان کے شکنجے میں پھنستے چلے گئے 💓 

⁦✍️⁩⁦✍️⁩کیپٹن شکیل اور تنویر کو عمران کے سامنے شعاعی ہتھیار سے جلا دیا گیا کیا عمران انہیں بچا پایا۔۔۔۔؟؟

⁦✍️⁩⁦✍️⁩دونوں ایکسٹو یعنی علی عمران اور طاہر صدیقی کی وائٹ لائن اور وائٹ اسکارپین کے سربراہان سے جنگل میں دست بدست لڑائی۔۔۔💓

⁦✍️⁩⁦✍️⁩وائٹ لائن اور وائٹ اسکارپین جو مارشل آرٹ کے انتہائی ماہر اور کسی بھی طرح ہار ماننے والے نہ تھے اس فائٹ کا انجام کیا ہوا۔۔۔۔؟؟

⁦✍️⁩⁦✍️⁩وہ لمحہ» جب عمران اور بلیک زیرو کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اور بلیک زیرو عمران کی جان بچانے کے لیے بمشکل تمام روڈ تک پہنچا اور ایک گاڑی کو روکا تو اس میں سے کیپٹن شکیل اور صفدر نکلے۔۔۔۔💓 

⁦✍️⁩⁦✍️⁩صفدر اور کیپٹن شکیل جنہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ جس زخمی شخص کو وہ اجنبی سمجھ رہے ہیں وہ ان کا پراسرار چیف ایکسٹو ہے، اور وہ اسے عمران کے ساتھ دانش منزل لے جانے میں تذبذب کا شکار ہوتے ہیں مگر عمران کی خطرناک حالت کے پیش نظر وہ دانش منزل جا کر ایکسٹو کو کال کرتے ہیں۔۔۔💓 

⁦✍️⁩⁦✍️⁩صفدر جو ایکسٹو کو کال کر رہا ہوتا ہے اسے معلوم ہی نہیں کہ ایکسٹو تو اس کے سامنے ہی بے ہوش پڑا ہے۔ پھر کیا ہوا۔۔۔؟؟
انتہائی زبردست سچوئیشن۔۔۔💓

⁦✍️⁩⁦✍️⁩اس تصویر میں آخر ایسا کون سا راز تھا جس کیلیے عمران اور پاکیشیا سیکرٹ سروس کو اس قدر جان لیوا جدوجہد کرنی پڑی۔۔۔؟؟

⁦✍️⁩⁦✍️⁩کیا عمران ڈبل وائٹ کے مقابلے کامیاب ہو سکا ۔۔۔؟؟

⁦✍️⁩⁦✍️⁩ایک انتہائی زبردست، نہایت پراسرار اور ایکشن سے بھرپور ناول۔۔۔۔
پڑھ کر اپنی قیمتی رائے کمنٹ سیکشن میں ضرور دیجیے گا۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments