Escape Gray Imran Series By Mazhar Kaleem MA

اسکیپ گرے عمران سیریز

 

Escape Gray Imran Series By Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_20
 
ناول: #اسکیپ_گرے
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#غلام_شبیر_بروہی

📕📔📕📔📕📔📕📔📕

 

کمال جاودانی ہے۔ عجیب سا سحر ہے۔ قلم میں سیاہی کی جگہ مظہر کلیم ایم اے صاحب یقیناَ کوئی کرشماتی سیال استعمال کرتے رہے ہیں پہلے صفحے سے ہی سحر طاری کر دینا، محو کر دینا اور ناول مکمل ہونے تک تجسس اور سسپنس برقرار رکھنے والی خاصیت صرف اور صرف مظہر کلیم ایم اے صاحب کی ہی شخصیت و تحریر کا خاصہ ہے۔

 پہلے صفحے سے ہی نصیحت و آگاہی جیسے کاموں کی شروعات ہی واضح دلیل ہے کہ وہ ایک مخصوص مشن پر کام کر رہے ہیں۔

"اسکیپ گرے" لازوال تحریر جس میں شہرہ آفاق مصنف جناب مظہر کلیم ایم اے صاحب قلم کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ کے اوراق میں موجود چند مذموم، خوفناک اور انتہائی رذیل واقعات  کو اپنے قارئین اور عوام الناس کے سامنے لے آنے کی کوشش کرتے ہیں۔

چنندہ صفحے میں مظہر کلیم ایم صاحب دین سے اپنی بے پناہ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے "دین اسلام کے بنیادی عقیدے "خاتم النبیین" کے خلاف ایک بدبودار، مکروہ، غلیظ انسان نما حیوان کی طرف سے کئے گئے وار کو اپنی اس تحریر میں بے نقاب کرتے ہیں۔

"اسکیپ گرے" لازوال تحریر جس میں سیاسی مکر و فریب اور گھٹیا ذہنوں کے غلیظ منصوبوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ کیمرہ ٹرِک کے ذریعے بلیک میلنگ کے لیے جھوٹے ثبوت بنانے سے لیکر کردار کشی جیسے گھناؤنے مکروہ سیاسی کھیل کے تمام داؤ پیچ واضح طرح سے آشکار کئے گئے ہیں سیاسی کردار کشی کا مشہور گھناؤنا ترین واقعہ آج بھی ہر اس انسان کو یاد ہوگا جسے ملکی سیاسی حالات اور اتار چڑھاؤ کی معلومات رکھنے میں ذرا دلچسپی ہوگی۔

مظہر کلیم ایم اے صاحب کی تحریروں کی ہی خاصیت ہے کہ وہ حساس موضوعات کو ناول کے پلاٹ کے طور پر چن لیتے تھے پھر مزاح سسپنس اور ایکشن کے متناسب امتزاج سے نیا شاہکار قارئین کے لئے پیش کر دیتے تھے۔

مظہر کلیم ایم اے صاحب مصنف کی حیثیت سے شہری، دیہاتی اور قبائلی علاقوں کے لوگوں کی پسند ناپسند، ذہنیت، رہن سہن، سماجی برتاؤ، اخلاقی قدروں اور ضبط و انتشار کے پیمانوں کو بھی ناپ تول لینے میں مہارت رکھتے تھے اور ان ہی صلاحیتوں کے بدولت انہوں نے اپنی الگ پہچان بنائی اپنا آپ منوایا اور کروڑوں کے دلوں میں دھڑکنوں کی طرح دھڑکتے رہے۔

"اسکیپ گرے"

ناول کی شروعات ہی زبردست سچویشن سے ہوتی ہے کہ کسی نامعلوم شخص کے ہاتھوں صدر مملکت کے سر سے ٹوپی اچک لی جاتی ہے  اور اخبارات واقعے کو بڑی سرخیاں لگا کر چھاپ دیتے ہیں  بظاہر کسی شریر کی شرارت محسوس ہونے والی حرکت "ڈوائیڈ اینڈ رول" والی اس حکمت عملی کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے جس کی بدولت دہائیوں تک بر صغیر کو غلامی کا عذاب بھگتنا پڑا تھا۔

مظہر کلیم ایم اے صاحب کی تحقیقی اور معلوماتی صلاحیتیں ان کی تحریروں میں نمایاں نظر آتی ہیں

 تحقیق کے مطابق نشہ، جس کا زیادہ تر استعمال ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملکوں میں ہوتا ہے اور نشہ آور چیزوں کے استعمال نے کئی ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کو انفرادی، اجتمائی، سماجی طور اور جسمانی اعتبار  سے کند کرنے اور بھیانک موت سے ہم کنار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے نشہ کرنے والے جب انتہائی حد کو پہنچتے ہیں تو کوئی بھی عام  نشہ آور چیز ان کے نشے کی طلب کو پورا نہیں کر سکتی ماسوائے زہر کے اور مظہر کلیم ایم اے صاحب نے زرد سانپ اور اس کے زہر کو شروعاتی سچویشنز میں ہی شامل کرکے واقع پیغام دیا ہے کہ نشہ زہر ہے اور زہر کسی بھی وقت کسی کی بھی جان لے سکتا ہے۔

"اسکیپ گرے" زہریلا شیطان کے نام سے مشہور، طاقتور، ظالم اور سفاک بین الاقوامی مجرم۔

"اسکیپ گرے" جو خطرناک سانپوں سے بھی زیادہ زہریلا تھا۔

"اسکیپ گرے" جو ایسے بچگانہ انداز میں جرم کرتا تھا کہ ادارے اور لوگ جرم کی سنگینی کو محسوس ہی نہ کر پاتے تھے اور پھر وہ کاری ضرب لگتی تھی کہ لوگ اور حکومتیں بلبلا اٹھتے تھے۔

"اسکیپ گرے" چلتے جلسے میں صدر مملکت کے سر سے ٹوپی اچک لی گئی۔

"اسکیپ گرے" پریس اور ادارے ٹوپی ڈھونڈتے رہے اور مجرموں نے بین الاقوامی سطح پر پاکیشیا کی عزت و وقار کو ٹھیس پہنچانے کے گھناؤنے پلان پر کام شروع کر دیا۔

"کیپٹن شکیل--- جسے اسکیپ گرے نے چند سیکنڈوں میں زیر کر لیا۔

"گازڈیلا" کنگ کانگ جیسی طاقت و جسامت کا حامل خوفناک انسان جس نے تن تنہا، خالی ہاتھوں سے پاکیشیا سیکرٹ سروس کے تمام ممبران سے ایک ساتھ مقابلہ کیا اور ۔۔۔۔۔! ناقابل فراموش سچویشن

ناقابل تسخیر علی عمران اور انسان نما کنگ کانگ "گازڈیلا" کے مابین خوفناک مقابلے کا ناقابل یقین انجام !!

"ٹائیگر" جس نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم کے پی ایس کو اغوا کر لیا !!!!

"اسکیپ گرے" جس نے چاروں طرف ایسے خوفناک جال بچھا دیئے کہ اس کی کامیابی یقینی تھی

"علی عمران" جسے اسکیپ گرے نے قید کرلیا اور بے پناہ کوششوں کے باوجود بھی وہ قید سے نہ نکل سکا !!!

کیا واقعی عمران بے بس تھا؟؟

شہرہ آفاق مصنف مظہر کلیم ایم اے صاحب کے قلم سے لرزا خیز واقعات، گھناؤنی سازشیں، خون جما دینے والا سسپینس اور ہولناک ایکشن لئے ایک ناقابلِ فراموش تحریر

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments