Fast Action Imran series by Mazhar Kaleem

فاسٹ ایکشن عمران سیریز

 

Fast Action Imran series by Mazhar Kaleem

DOWNLOAD NOVEL


 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_41
 
ناول: #فاسٹ_ایکشن
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#عبدالباسط

~~~~~~~~~~~

زیر نظر ناول جیسا کہ نام سے ظاہر ہے فاسٹ ایکشن لیے ہوئے ہے۔
اس ناول میں سٹار برادرز عمران کے مد مقابل آئے اور یہ سٹار برادرز جنہوں نے یورپ میں تہلکہ مچا رکھا تھا دو جڑواں بھائی ہیں اور دونوں ہی انتہائی خطرناک مجرم ہیں جو پاکیشیا اور پاکشیائی لوگوں کو رتی برابر اہمیت دینے کو تیار نہیں تھے۔
 
اور دیکھا گیا ہے کہ اکثر غیر ملکی مجرم یا تنظیمیں ہمیشہ ہی پاکیشیائی عوام کو احمق اور پاکیشیا کو ایک پسماندہ ملک سمجھنے کی غلطی کر بیٹھتے ہیں اور یہی غلطی ان بیچاروں کے لیے پھانسی کا پھندہ ثابت ہوتی ہے۔ کیوں کہ یہ ایک ایسی خوفناک غلطی ہے جسے کرنے کے بعد مجرم ایک قدم دلدل میں رکھ چکے ہوتے ہیں اور یہ غلطی اور اسکا خمیازہ انہیں بھگتنا ہی پڑتا ہے۔
 
ناول کی شروعات ہوتی ہے جب عمران جوزف کے ساتھ مٹر گشت کرنے نکلا ہوتا ہے اور رستے میں ہی اس پر حملہ ہو جاتا ہے اور پھر تابڑ توڑ حملے شروع ہو جاتے ہیں جس میں جوزف زخمی ہو جاتا ہے اور شروع سے ہی ایکشن دیکھنے کو ملتا ہے۔
دوسری طرف جولیا تنویر پر خاصی مہربان ہے اور پھر تنویر اور جولیا سٹار بردارز سے ٹکرا جاتے ہیں۔
تنویر کی سٹار برادرز سے  انتہائی خطرناک لڑائی اور پھر  جولیا کا اغوا۔۔۔کیا جولیا ان کے چنگل سے نکل سکی؟
سٹار برادرز جو پاکیشیا میں پاکیشیائی سائنس دان کا بنایا انتہائی جدید قسم کا فارمولا چوری کرنے آئے تھے کیا وہ عمران کی موجودگی میں فارمولا چوری کر پائے ؟ یا ناکامی انکا مقدر بنی ؟
اور وہ فارمولا انتہائی جدید ترین ایجاد جسے چور پاکیشیا سے چوری کر کہ سپر پاورز کو بیچنا چاہتے تھے کیا یہ مجرم اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے ؟
وہ لمحہ جب عمران اور ٹائیگر سٹار برادرز سے مڈبھیڑ میں زخمی ہو جاتے ہیں اور ان زخمیوں کو ہسپتال لے جاتے ہوئے سٹار برادرز ایک خوفناک میگنٹ بم اس ٹرک پر مار دیتے ہیں جس سے ٹرک کے پرخچے اڑ جاتے ہیں کیا عمران اور ٹائیگر بچ سکے ؟؟؟
ناول شروع کرنے کہ بعد ایسا بہاؤ محسوس ہوتا ہے جیسے بہتے پانی کی روانی ہو جس میں بندہ بہتا ہی چلا جائے ایسا رواں انداز اور دل کشی کہ نظریں نہ ہٹیں سکرین سے ۔
عمران اور ٹائیگر کے علاوہ صفدر اور کپتان شکیل بھی حرکت میں نظر آتے ہیں۔
یہ ناول  پڑھتے ہوئے یوں گمان ہوتا ہے جیسے بندہ دو اڑھائی گھنٹے کی انتہائی تیز رفتار ایکشن مووی دیکھ رہا ہو اور جس کے ختم ہونے کے بعد دیکھنے والا کئی لمحوں تک سحر کی سی کیفیت میں رہتا ہے۔
انتہائی جاندار اور شاندار ایکشن اور سسپنس  پر مبنی یہ ناول جس میں لمحہ بہ لمحہ صورت حال بدلتی اور سنگین ہوتی جاتی ہے۔
جنہوں نے نہیں پڑھا وہ پڑھیں اور ناول کے ساتھ ساتھ فلم کا لطف اٹھائیں۔

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments