Fohaag International+ Sekaro point Imran series by Mazhar Kaleem

فوہاگ انٹر نیشنل عمران سیریز

 

Fohaag International Imran series by Mazhar Kaleem
اس فائل میں فوہاگ انٹرنیشنل اور سیکارو پوائنٹ کو یکجا کر دیا گیا ہے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں 

DOWNLOAD NOVEL

 ناول: #فوہاگ_انٹرنیشنل+#سیکارو_پوائنٹ
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف نمبر21: #جاوید_ملک
            ♎♎♎♎♎♎⁦〰️⁩♎♎♎♎♎♎
"لالچ بری بلا ہے" اس محاورے کی مثال آپکو اس ناول میں پڑھنے کو ملے گی🙂

♎حکومت پاکیشیا اور حکومت سانیا کے درمیان تیل کی تلاش کیلئے ایک معاہدہ کیا گیا جسکے تحت حکومت سانیا کے انجینیئرز پاکیشیا میں تیل کی تلاش کا کام کرتے اور سارے اخراجات حکومت سانیا برداشت کرتی اور تیل ملنے پر پاکیشیا حکومت اگلے پچاس سال تک 10 فیصد تیل بطور رائیلٹی حکومت سانیا کو ادا کرتی۔
لیکن
سانی انجینئرز کے تیل کا وسیع ذخیرہ تلاش کرنے کے بعد حکومت سانیا نے فائنل رپورٹ جس میں اس مقام کا ذکر تھا دینے کی بجائے بلیک میلنگ شروع کر دی اور 20 فیصد رائیلٹی کا مطالبہ کر دیا😡
                             ♎♎♎〰️♎♎♎
#فوہاگ: فوہاگ انٹرنیشنل ایجنسی کا سربراہ اور اسکی سیکرٹری موریا ںلوگن عرف #ریڈ_کیٹ، بھی اس فائنل رپورٹ کو حاصل کرنے کا مشن لے کر آئے۔

#عمران اور #سر_سلطان کے درمیان اس معاہدے کے حل کو لے کر تلخ کلامی ہوئی اور تنازعہ اتنا بڑھا کہ عمران نے ایکسٹو کی پوسٹ سے استعفیٰ دے دیا😯😮

♎بلیک زیرو اور سر سلطان کی کال سے ایک دلچسپ اقتباس:
" سنو طاہر! عمران کا استعفیٰ مجھے مل گیا ہے اور میں نے اسے منظور کر لیا ہے۔ چونکہ عمران کے متعلق سوائے میرے اور کسی کو معلوم نہیں کہ وہ ایکسٹو ہے اور میں یہ چاہتا بھی نہیں کہ اس بات کو صدر یا قومی اسمبلی کے سامنے لے کر جاؤں چنانچہ بےحد سوچ بچار کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمہیں باقاعدہ طور پر ایکسٹو کے عہدے پر تعینات کر دیا جائے۔" سر سلطان نے سپاٹ لہجے میں کہا۔
"مگر جناب یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ عمران صاحب کی بجائے میں ایکسٹو بن جاؤں۔ مجھے تو انہوں نے صرف ڈَمی کے طور پر رکھا ہوا ہے۔" بلیک زیرو نے حیرت بھرے لہجے میں جواب دیا۔
"سنو طاہر یہ ملک کی سالمیت اور عزت کا مسئلہ ہے۔ملک کے خارجی مسائل کے متعلق جو کچھ میں جانتا ہوں وہ تم یا عمران نہیں جانتے اور اس کے ساتھ ہی تم عمران کی ضدی طبیعت سے بھی اچھی طرح واقف ہو۔اس بات کو سوچ لو کہ ایک دفعہ سر عبدالرحمٰن نے اسے کسی بات پر ڈانٹ دیا تھا اور وہ طویل عرصہ ہوا گھر واپس نہیں گیا اسلیے میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے موقف سے نہیں ہٹے گا۔مگر میں ایک ایسے عہدے پر بیٹھا ہوں جہاں اگر رشتوں کا خیال کروں تو ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ چنانچہ ملک کے مفاد کی خاطر اگر مجھے عمران کو بھی قربان کرنا پڑا تو میں دریغ نہیں کروں گااور یہی بات تمہیں بھی سوچنی چاہیے۔
چنانچہ آج سے تم سرکاری طور پر ایکسٹو ہو اور آج سے عمران کا سیکرٹ سروس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔" سر سلطان نے بڑے باوقار اور سنجیدہ انداز میں اسے سمجھاتے ہوئے کہا۔
"
😲😲
♎چنانچہ فائنل رپورٹ کے حصول کیلئے فوہاگ،ریڈکیٹ،عمران،پاکیشیا سیکرٹ سروس اور حکومت سانیا کے کے درمیان رسہ کشی کا آغاز ہو گیا 🧐🧐

♎ایک دوسرے کا تعاقب کرنے والوں کی لائن لگ گئی اور سمجھنا مشکل ہو گیا کہ کون کسے ڈبل کراس کر رہا ہے🙂

♎جب #فائنل رپورٹ سانی انجینئرز کے خفیہ اڈے میں پہنچی تو سب امیدواروں نے ہلہ بول دیا اور ہر کوئی رپورٹ حاصل کر کہ خوشی خوشی اپنے اڈے پر واپس پہنچ گیا۔ دلچسپ سچویشن🤐🤐

♎#سیکارو_پوائنٹ،جہاں سانی انجینئرز نے فائنل رپورٹ مرتب کی اور رپورٹ کی روانگی کے بعد ٹائیگر کی موجودگی کے باوجود انجینئرز کا قتل کر دیا گیا۔
اصل رپورٹ کس کے پاس تھی۔اور کیسے؟🧐

♎#عمران کو سیکرٹ سروس کی ملکیت ایک عمارت جسے اس نے "ڈھمپ ہاؤس" کا نام دیا ہوا تھا جسکے بارے میں بلیک زیرو بھی نہیں جانتا تھا میں جا کر اپنی سپیشل رولز رائس کمپنی سے تیار کردہ شاندار نیگوٹن کار 🚗 کو استعمال کرنا پڑا۔کیوں اور اس کار میں کیا فنکشنز تھے 🙂
♎ #سیکارو_پوائنٹ سے سب نے اصل فائنل رپورٹ کا سراغ لگا لیا اور مطلوبہ جگہ پر پہنچے لیکن ایکسٹو اور پاکییشیا سیکرٹ سروس کے علاوہ سب انکے لگائے ٹریپ میں پھنستے چلے گئے😲
♎ #ایکسٹو،سیکرٹ سروس اور پولیس کے گھیرے کے باوجود عمران فائنل رپورٹ والے بیگ سمیت عمارت سے غائب ہو گیا۔کیسے؟ دلچسپ صورتحال

♎آخری کامیابی کس کے حصے میں آئی اور حکومت سانیا کو لالچ کی کیا سزا ملی 🧐🧐
♎♎♎♎♎⁦〰️⁩⁦〰️⁩⁦〰️⁩♎♎♎♎♎

🌹🥀ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ناول 📖
پڑھ کر فیڈ بیک کمنٹس میں ضرور دیجیے گا💠💠💠💠

Post a Comment

0 Comments