Truntola Faridi series by Mazhar Kaleem MA

 

ٹرنٹولا

Truntola Faridi series by Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

ناول: #ٹرنٹولا (کرنل فریدی سیریز) 
مصنف: #مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: #محمد_عاصم

❇️__❇️__❇️__❇️____❇️__❇️

❤️.. عمران سیریز کے سب سے کامیاب مصنف محترم سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کے تمام ناولوں کا تعارفی سلسلہ اپنی آب و تاب سے نہایت کامیابی سے جاری ہے. اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اس کو جلد از جلد مکمل کر کے باقی تمام عمران سیریز کے مصنفین اور ان کے ناولوں کا تعارف بھی ایک ایک کر کے پوسٹ کیا جائے گا انشاءاللہ..❤ ❇️

🔎ملک میں انتہائی خوفناک اور دل دہلا دینے والی فضا قائم تھی... اخبار کے دفتر میں ایک خط موصول ہوا... جس میں کسی #ٹرنٹولا نامی مجرم نے مندرجہ ذیل عبارت لکھی تھی...

#اقتباس

"" میں عوام اور پولیس کو آگاہ کر دینا چاہتا ہوں کہ اب روز حساب آپُہنچا ہے. حکومت کے کارندوں کو عوام کا خون چوسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. اب ان سے ہر بات کا پورا پورا حساب لیا جائے گا جائے گا. جو وعدہ وہ عوام سے کریں گے انہوں مقررہ مدت میں پورا کرنا پڑے گا، ورنہ انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا جائے گا. سر افتخار چیئرمین میونسپل کارپوریشن نے اج سے ایک مہینہ پہلے ایک پریس کانفرنس میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شہر کی تمام سڑکوں کی ایک ماہ کے اندر مرمت کروا دیں گے. اج ان کے وعدے کو پورا ایک مہینہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک سٹرک کی مرمت نہیں ہوسکی. وہ اپنا وعدہ بھول چکے ہیں. مگر #ٹرنٹولا جو کہ عوام میں سے ہے اور عوام کے مفادات کا نگران ہے. یہ وعدہ نہیں بھول سکتا. چنانچہ عوامی قانون کے مطابق انہوں اج رات بارہ بج کر تین منٹ پر گولی مار دی جائے گی تاکہ دوسروں کو عبرت ہو. اور وہ آئندہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کی جرات ہی نہ کریں. "

فقط.

عوام کے مفادات کا نگران

#ٹرنٹولا

🔎 اور ہارڈ سٹون کرنل فریدی اور کیپٹن حمید کی بے انتہا کوشش کے باوجود سر افتخار قتل ہوجاتے ہیں...

🔎 دوسری جانب کیپٹن حمید جس کو دن دیہاڑے گولیاں مار دی گئیں. وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا تھا. خون کی کمی کی وجہ وہ کسی بھی وقت موت کے منہ میں جا سکتا تھا...

🔎قاسم جو کیپٹن حمید کی موت پر کئی دن سے حالت سوگ میں تھا. اور قاسم نے وہ بندہ دیکھ لیا جس نے کیپٹن حمید پر گولی چلائی تھی. اور اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہوئی کہ قاسم نے اس غنڈے کو گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا...

🔎کرنل فریدی غائب تھا. ملک کے بیشتر علاقوں میں بغاوت کے خدشات تھے. مجرم بار بار حکومت کو دستبردار ہونے کا کہہ رہا تھا...

🔎#ٹرنٹولا.... #عمران سے زیادہ چالاک #فریدی سے زیادہ ذہین اور #پرمود سے زیادہ خطر پسند. جدید ٹیکنالوجی سے لیس تیز رفتاری سے کام کرنے والا. جس کا نگرانی کا سیٹ اپ اتنا کمال تھا کہ کرنل فریدی جیسا انسان مرعوب ہوئے بنا نا رہ سکا

🔎ملک میں سول نافرمانی ہو چکی تھی. لوگ دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکے تھے کیونکہ ٹرنٹولا عوام کے مفادات کی باتیں کر رہا تھا....

🔎حکومتی مشینری ناکام ہوچکی تھی صدر صاحب اپنا استعفیٰ لکھ چکے تھے....

⭐ اس خطرناک صورتحال پر قابو پایا جا سکا کہ نہیں؟ سسپنس اور تھریلر کا حسین امتزاج مظہرکلیم ایم اے صاحب کا اکلوتا فریدی سیریز پر لکھا ایک مشہور زمانہ ناول 📖

پڑھ کر اپنی رائے اور اس سلسلے میں مزید بہتری کیلئے اپنا فیڈ بیک کمنٹ سیکشن لازمی دیں.. شکریہ 🤗

 

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments