Ladies secret Service Imran series by Mazhar Kaleem

لیڈیز سیکرٹ سروس عمران سیریز 

Ladies secret Service Imran series by Mazhar Kaleem

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_28


ناول #لیڈیز_سیکرٹ_سروس
مصنف #مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ #فرسم_خان 

سر مظہر کلیم کی تحاریر میں اپنے قارئین کے لیے سیکھنے، سمجھنے اور عمل کرنے کے بہت سے پہلو موجود ہوتے ہیں۔ اپنے ناولز میں پسندیدہ کرداروں کے مکالمات کی صورت میں بات سے بات نکالتے ہوئے افراد کی لاشعوری تربیت بھی کرتے ہیں اور الفاظ کو اتنا ثقیل بھی نہیں کرتے کہ کسی کے مزاج پر گراں گزرے۔ حب الوطنی کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے لئے فلاح اور اخلاص کا جذبہ بھی ابھارتے ہیں، ویسے ہی غیر مسلمان دوست ممالک کو درپیش خطرات سے نبٹنے کا گر بھی سکھاتے ہیں۔اللہ تعالی سر مظہر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
ایک سچا اور غیور مسلمان اپنی دوستیاں اور دشمنیاں نبھانا خوب جانتا ہے اور مشکل پڑنے پر دوستوں پر جان کیسے واری جاتی ہے یہ کوئی سر مظہر کلیم کے عمران اور اس کی ٹیم سے سیکھے۔
 لیڈیز سیکرٹ سروس بھی ایک ایسا ناول ہے جس میں عمران اور ساتھیوں کو دوست ملک کے لیے شدید مشکلات برداشت کرنی پڑیں۔ یہاں تک کہ لیڈیز سیکرٹ سروس کے کئی کردار جرأت و بہادری اور سنگدلی و سفاکی میں اپنی مثال آپ تھے۔
ناول کا آغاز عمران اور صفدر کے ایمزن کے جنگلات میں شکار کھیلنے سے ہوا لیکن شکاری کیسے شکار ہوۓ بہت مزیدار صورتحال تھی۔
عمران اور صفدر کو اغوا کر لیا گیا وجہ کیا بنی؟
سر سلطان سے دوست ملک ایمزن کی درخواست پر عمران صفدر کو لے کر تحقیقات کے لیے نکل پڑتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی غور طلب ھے کہ ایک ملک کے حکومتی ادارے جب بِکنے لگ جائیں تو  اسے تباہی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یہی صورتحال ایمزن کی تھی۔
لیڈیز سیکرٹ سروس جیوش کی ایک ایسی تنظیم جس میں بارہ خواتین شامل تھیں جوانتہائی تربیت یافتہ، چالاکی و مکاری اور مارشل آرٹس میں ماہر تھیں۔ ان کا طریقہ واردات اپنے اپنے سیکشنز کو متحرک کر کےحکومتی اعلیٰ افسران کو اپنے دام میں پھنسانا اور ملکی راز اگلوانا بھی تھا۔
عمران اور صفدر کو راستے سے ہٹانے کے لیے ایک ایسی کامیاب چال چلی گئی جس کا انجام ہلاکت کے سوا کچھ نہ تھا۔ سنسنی خیز صورتحال رہی۔
عمران اور صفدر کو زہریلے گٹر میں پھینک دیا گیا۔ وہاں کیسے حالات پیش آئے پڑھ کر قارئین عمران کے ہمت و حوصلے کی داد دیئے بنا نہیں رہ پائیں گے۔
بوگارڈو ایمزن کی سیکرٹ سروس کا چیف جس پر عمران نے بھروسہ کیا انجام کیا ہوا؟
لیڈیز سیکرٹ سروس کا اینڈریا سیکشن پہلے مرحلے پر متحرک رہا۔ بوگارڈو ایمزن کی سیکرٹ سروس کا چیف جیسے اینڈریا نے اپنے دام میں پھنسا لیا۔
۔
لیڈیز سیکرٹ سروس کا مشن کیا تھا اور اسکے لیے انہوں نے کیا جال بچھائے قاری ورطہ حیرت میں مبتلا  ہو جاتا عمران اور صفدر کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی بلیک زیرو ٹیم لے کر ایمزن پہنچ گیا لیکن کچھ شنوائی نہ ہوئی۔
بلیک زیرو جس کو اینڈریا سے جان لیوا لڑائی کرنی پڑی مگر کیا بلیک زیرو نے اس پر قابو پا لیا؟ بوگارڈو کا انجام کیا ہوا؟
لیڈیز سیکرٹ سروس جس کی چیف ساچا جوزفین تھی جس نے اپنے ملک کے لیے مہلک ہتھیار بنانے والا کیمیکل حاصل کرنے کے لئے ایمزن کے خلاف سازشوں کا جال بچھا دیا۔ لیبر حکومت قائم کروانے کے لیے اور تمام اعلی عہدیداران کو یکمشت اجلاس میں ہلاک کروانے کا مشن تکمیل کے مراحل میں تھا انجام کیا رہا؟
ڈائیگر ناول میں ایک انتہائی اہم کردار جس نے اپنے ملک کے لئے جان کی بازی لگا دی کیا ڈائیگر مارا گیا؟
صفدر جس نے اپنی ذہانت سے مجرموں کا سراغ لگا لیا۔ دلچسپ صورتحال رہی۔
ناول میں کردار نگاری، مکالمات اور منظر نگاری بہترین کی گئی ہے، تمام واقعات آنکھوں کے سامنے فلم کی طرح چلتے پھرتے محسوس ہوتے ہیں۔
ناول میں سراغ رسانی، تجسس، تھرل اور ایکشن بھی عروج پر رہے۔
کیا لیڈیز سیکرٹ سروس اپنے مشن میں کامیاب ہوئی۔ کیا عمران، بلیک زیرو اور باقی ساتھی سارے معاملات کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے ؟ دلچسپ اور پل پل بدلتی سچویشن والا مختصر سا ناول ضرور پڑھیں اور اپنی آراء سے نوازیں۔شکریہ!!!

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments