Lady Eagles+Maut ka Jaal Imran series by Mazhar Kaleem

لیڈی ایگلز عمران سیریز

 

Lady Eagles Imran series by Mazhar Kaleem
اس فائل میں لیڈی ایگلز اور موت کا جال کو یکجا کر دیا گیا ہے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں 

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_45
 
ناول: #لیڈی_ایگلز+#موت_کا_جال
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#حالم_حیدر_ملک

~~~~~~~~~~~

ایک اور سائنس فکشن تہلکہ خیز ناول کے ساتھ حاضر ہوں
برفانی ایڈونچر کا یار لوگوں نے بس نام سنا ہے اور لکھا ہے -اصل برفانی ایڈونچر کیا بلا ہوتی ہے وہ جاننے کے لیے سب سے پہلے مظہر سر کا لیڈی ایگلز پڑھیں-
وادیِ نمل کے برف زاروں کے ہزاروں فٹ نیچے بنائی گئی ایک لیبارٹری جس میں انسانیت سوز ہتھیاروں پر کام ہو رہا تھا ۔
ایکس بم۔۔۔۔۔ایک ایسا ہتھیار جسے کہیں بھی استعمال کیا جائے چند ہی لمحوں میں وہاں موجود سبھی دھاتیں غائب ۔۔
یونایئٹڈ فورس۔۔۔۔ایک نئی تنظیم جس میں چار بڑی سپر پاورز کے ایجنٹ شامل تھے۔
ٹائیگر--- دنیا میں تیز ترین کاروائیاں کرنے والی تنظیم
لیڈی ایگلز----ایک خوفناک اور طاقت ور ترین مجرم تنظیم
اس بار عمران اینڈ پارٹی کا مقابلہ ہے ان تینوں سے اور مشن بھی ہے برف کے ہزاروں فٹ نیچے۔۔
ایک ایسا مشن جس میں محاورتاً نہیں بلکہ حقیقتاً عمران لمحہ بہ لمحہ موت کے جال میں پھنستا جا رہا تھا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ عمران کو جان بچانے کے لیے منتیں کرنا پڑیں۔۔
عمران جو لیبارٹری کو تباہ کرنے کے لیے جس قدر تیزی سے لیبارٹری میں گھسا اسی قدر تیزی سے وہاں سے بھاگنا بھی پڑا۔۔
ایک ایسا مشن جس کو پورا کرنے کی بجائے عمران کو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنا پڑا---ہے ناں ایک دلچسپ صورت حال
ایک ایسا سوپر ناول جس کے ہر صفحے پر ایکشن اور بہادری کی داستانیں رقم ہوتی رہیں
ایک ہی مشن پر چار دشمنوں کی مارا ماری ایک عظیم ناول کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔۔

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments