Prince Of Dhump Imran Series By Mazhar Kaleem MA

پرنس آف ڈھمپ عمران سیریز

  

Prince Of Dhump Imran Series By Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_43
 

ناول: پرنس آف ڈهمپ

مصنف: سر مظہر کلیم ایم اے
تعارف و تبصرہ:#بنت_رفیق

عمران کی شادی خاصا ہاٹ ٹاپک ہے۔۔ قارئین کی اکثریت عمران اور سیکرٹ سروس کے سر پر شادی کا سہرا دیکھنے کی خواہش مند تو ہے ہی۔۔ لیکن اگر کسی ناول میں اس موضوع پر قلم آزمائی کی جائے تو لطف ہی دوبالا ہو جائے گا۔۔ پرنس آف ڈھمپ سے تو ہم سب آگاہ ہی ہیں۔۔ زیر تبصرہ تحریر پرنس آف ڈهمپ میں اس کردار کی جانب سے شادی کرنے کا عندیہ سامنے آیا۔۔ جسے شروعات میں سب نے مذاق ہی سمجھا لیکن عمران کی اس معاملے میں سنجیدگی اظہر من الشمس ہوئی تو سر سلطان اور سر عبدالرحمن بھی معاملے پر غور و خوض کرنے پر مجبور ہوئے۔۔
 
تمہید کے بعد آتے ہیں تحریر کے مرکزی خیال کی جانب جو پاکيشیا میں شوگران کے تعاون سے قائم شدہ دفاعی سسٹم کے نظام پر محیط ہے جس کے محل وقوع کا پتا چلانے کے لیے روسیاہی اور ايکریمین ایجنٹس سامنے آتے ہیں۔۔ مادام اشمارا جو ذہانت اور منصوبہ سازی سے كام لیتے ہوئے اپنا مقصد کامیابی سے پورا کر لیتی ہے۔۔ یہاں تک کہ سیکرٹ سروس اور عمران کو اس بات کی بھنک تک نہیں پہنچتی۔۔ دوسری جانب روسیاہی سپر ایجنٹ بليک گرل بھی مادام اشمارا کا پیچھا کرتے ہوئے اس سارے پس منظر سے آگاہ ہو جاتی ہے۔
 
دلچسپ پہلو یہ تھا کہ ایک عجیب ساخت کی اور بظاہر عامیانہ سی انگوٹی بعد ازاں خصوصی اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔۔ مادام اشمارا، بلیک گرل، ان کے اسسٹنٹ، ٹائیگر اور عمران اس انگوٹھی کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے ٹکراتے پھرتے ہیں۔۔ جسے شروع میں ہر جانب سے نظر انداز ہی کیا گیا تھا۔۔ یہ انگوٹھی ٹائیگر کے ہاتھ آ بھی گئی لیکن سرعت سے بلیک گرل کے قبضے میں بھی پہنچ گئی۔۔
 
کہانی کے اختتام میں قہقہہ بار صورتحال پیش آئی جب سر عبدالرحمن عمران کو گن پوائنٹ پر شادی پر مجبور کرتے ہیں اور عمران سے پہلو بچانا ہی مشکل مرحلہ ثابت ہوتا ہے۔۔ دلہن صاحبہ بھی عمران کی امارت سے بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔۔ جیسا کہ شروعاتی سین میں عمران جوزف کے ہمراہ ہوٹل کا رخ کرتا ہے اور اپنی اداکاری سے خوب دھاک بٹھاتا ہے۔۔
 
مختصر تحریر میں بے شمار رنگ پنہاں تھے۔۔ لا جواب ، دلچسپ صورتحال، عمران اور مجرموں میں ہم پلا مقابلہ، توازن اور محو کر دینے والی منظر نگاری۔۔ سب عناصر یکجا ہو کر کہانی کی مجموعی خصوصیات بڑھاتے رہے۔

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments