Rangeen Maut+Danger Gang Imran series by Mazhar Kaleem

رنگین موت عمران سیریز

 

Rangeen Maut Imran series by Mazhar Kaleem
اس فائل میں رنگین موت اور ڈینجر گینگ کو یکجا کر دیا گیا ہے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں 

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_36
 
ناول: #رنگین_موت+#ڈینجر_گینگ
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#غلام_شبیر_بروہی

~~~~~~~~~~~

کہتے ہیں کہ طالب علم قوم کے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں, ان ہی میں وہ بے مثال و نایاب ہیرے پوشیدہ ہوتے ہیں جو معلم کی تراش خراش سے اس قابل بنتے ہیں کہ اپنی چمک دمک سے دنیا بھر کی نظریں خیرہ کر دیں اور دنیا کے افق پر جگمگا اٹھیں- یہی ملک و قوم کا اثاثہ ثابت ہوتے ہیں جو مختلف شعبہ جات میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں-
مملکتوں کی تقدیریں اور ترقیاں ان ہی نوجوانوں سے وابستہ ہوتی ہیں- ایک مشہور قول ہے کہ اگر کسی ملک کو تباہ و برباد کرنا ہو تو اس ملک کی تعلیم اور تعلیمی اداروں کو تباہ کردو-
مظہر کلیم ایم اے صاحب کی نظر، سوچ اور تحقیق زندگی کی ہر فیلڈ اور ہر زاویے پر رہتی تھی- اس انتہائی اہم اور حساس موضوع تعلیم، طالب علم اور تعلیمی اداروں کو تحریر کے پلاٹ کے طور پر چن کر انہوں نے جاسوسی ادب میں ایک اور زبردست اضافہ کر دیا تھا-
بیشک مظہر کلیم ایم اے صاحب ہی تھے جنہوں نے عمران سیریز کو نئی جدتیں دیں اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا-
بلاشبہ "رنگین موت + ڈینجر گینگ" بھی ان کی شاندار تحریروں میں شامل ہے-
"رنگین موت"
"وی گینگ" دنیا کی خوفناک تنظیم جس سے ترقی یافتہ ممالک بھی خوفزدہ رہتے تھے۔
"شوگی" وی گینگ کی ٹاپ ایجنٹ جو دارالحکومت کی یونیورسٹی میں پڑھ رہی تھی ! کیوں؟؟
جوزف جس نے تنویر کو زنخا کہہ دیا ! کیوں؟؟
تنویر اور جوزف کے درمیان جان لیوا مقابلہ اور پاکیشیا سیکرٹ سروس کے ممبراں تماشہ دیکھتے رہے !! کیوں؟
عمران جس نے پرنس آف ڈھمپ کے روپ میں یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری سیکرٹ سروس کتابیں باتھ میں لئے کلاسز لینے لگی !!! دلچسپ سچویشن
طالب علم جو مستقبل کے معمار ہوتے ہیں لیکن وہی طالب علم ملک کے خلاف سازش کرنے لگ جاتے ہیں-
طالب علموں کے مابین شمشیر زنی کا مقابلہ-
عمران جس نے تنہا سب کو ایک ہی بار مقابلے میں آنے کا چیلنج کر دیا اور عمران کے جسم میں افریقہ کا ہولناک "یوکا" زہر داخل کردیا گیا ! کیسے؟
"یوکا زہر" جس کا کوئی علاج نہ تھا اور ڈاکٹروں نے عمران کو لاعلاج قرار دے دیا-
""مارکس"" ڈینجر گینگ "وی" کا نمبر ٹو جس نے شوگی کے ساتھ مل کر دانش منزل پر دھاوا بول دیا اور ایکسٹو کو دانش منزل سے اغوا کرلیا !
مارکس جس نے طاہر کی آواز میں ساری سیکرٹ سروس کو اپنے اڈے پر بلا لیا !! کیا ایکسٹو کا راز فاش ہوگیا ؟؟
یوکا زہر جس کے خطرناک اثرات سے آدمی کا جسم مختلف رنگوں سے رنگ جاتا تھا جسے "رنگین موت" کہتے تھے اور عمران کے جسم پہ بھی مختلف رنگ نمودار ہونا شروع ہوگئے !!!! دل دہلا دینے والی سچویشن
"رنگین موت " جس کا کوئی علاج نہ تھا کیا عمران ۔۔۔۔۔؟؟
"مادام وی" ڈینجر گینگ "وی" کی سربراہ، خوبصورت اور شاطر عورت، جس نے بڑی عیاری سے سر سلطان کو خطرناک سازش میں پھانس لیا اور سر سلطان خود کشی کرنے کے لئے تیار ہوگئے- وطن پرستی اور ایثار کے جذبات عیاں کرتی جذباتی سچویشن
ڈینجر گینگ "وی" اور مادام وی" کا مشن کیا تھا؟؟
طاہر جسے ایکسٹو کا راز اور ساکھ بچانے کے لئے شوگی اور مارکس کے ساتھ جان لیوا لڑائی لڑنی پڑی، کیا طاہر "ایکسٹو" کے راز و ساکھ کی حفاظت کر پایا ؟؟
  ڈینجر گینگ" وی" کیا پاکیشیا میں اپنا مشن مکمل کر پائی؟؟
کیا عمران اور پاکیشیا سیکرٹ سروس "وی گینگ کو روک پائے یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!!
پل پل بدلتے رنگ، دل دہلا دینے والا ایکشن، اعصاب شکن سسپنس، جانثاری اور حب الوطنی کی لازوال جذبے لئے، شہرہ آفاق مصنف مظہر کلیم ایم اے کے قلم سے لکھی گئی لازوال 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments