ریڈ میڈوسا عمران سیریز |
Red Madosa Imran Series By Mazhar Kaleem MA DOWNLOAD NOVEL |
#تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_38
ناول: ریڈ میڈوسا
مصنف: سر مظہر کلیم ایم اے
تعارف و تبصرہ: #بنت_رفیق
ریڈ میڈوسا کے نام سے تو کچھ اخذ کرنا مشکل تھا لیکن ابتدائی صفحات پر مظہر سر کی جانب سے تھوڑا سا رازدارانہ انداز میں بتایا گیا کہ یہ ایسی کہانی ہے جس میں عمران، سلیمان، جولیا اور بلیک زیرو پر طرح طرح کے خطرناک اور ظالمانہ طریقے آزمائے گئے۔۔ یعنی روایتی انداز سے ہٹ کر کچھ پڑھنے کو ملے گا۔۔ اس بات نے تجسس خوب ابھارا اور حقیقتاً آخری سطر تک ایک ہی نشست میں مکمل انہماک سے پڑھنے پر مجبور بھی کیا۔۔ ناول میں طرح طرح کے خوفناک مناظر کی جھلک دکھائی دی اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار تو کچھ ایسے تھے کہ قاری بے اختیار اش اش کر اٹھے۔۔
ناول کا آغاز ایک خوبصورت اور طرح دار حسینہ سے ہوتا ہے جو صبح کے معمولات میں مصروف ہی تھی کہ اسے کسی کرنل ریڈ کی جانب سے فون کال موصول ہوتی ہے۔۔ فون کال میں اسے فوراً طلب کیا جاتا ہے۔۔ دونوں کے مکالمے سے معلوم ہوتا ہے کہ حسینہ کا نام فیونا ہے جو جیوش لینڈ کی ایک خفیہ ایجنسی میں اہم حیثیت رکھتی تھی۔۔ اس خفیہ ادارے میں دنیا بھر سے چالاک، عیّار، ذہین اور بے حد قابل ایجنٹس کو شامل کیا گیا تھا۔۔ ادارے کی ایک ذیلی شاخ ریڈ میڈوسا کی سربراہ یہی مادام فیونا تھی جبکہ مجموعی طور پر کرنل زیڈ تمام امور سر انجام دیتا تھا۔۔ موجودہ صورتحال میں کرنل زیڈ مادام فیونا کو طلب کرنے کے بعد پاکيشیا سیکرٹ سروس کے خلاف اہم مشن کے بارے میں بریف کرتا ہے۔۔ دوسری طرف مادام فیونا کے سامنے عمران اور سیکرٹ سروس کا نام ہی پہلی بار آتا ہے۔۔
مادام فیونا پاکيشیا میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی اپنے دو الگ الگ مشنز پر کام شروع کر دیتی ہے۔۔ جہاں ایک طرف سیکرٹ سروس کو اُلجھا کر ان کا خاتمہ کرنا اس کا بنیادی مقصد تھا وہیں ایٹمک لیبارٹری کو تباہ کرنا بھی اس کے منصوبے میں شامل تھا۔۔ جزوی کامیابی مادام فیونا کے حصے میں آتی ہے۔۔ اپنے مخصوص طریقہ یعنی قاتل خونی مکھیوں ریڈ میڈوسا سے عمران اور سلیمان پر حملہ کروایا جاتا ہے۔۔ وہ خونی مکھیاں جو آدم خور کہلائی جاتی ہیں اور اپنے شکار کا اس وقت تک پیچھا نہیں چھوڑتیں جب تک وہ ڈھانچے میں تبدیل نہ ہو جائے۔۔ یہی کچھ دیکھنے کو ملا اگلی صبح عمران کے فلیٹ میں۔۔ جہاں پولس اور گرد و نواح میں رہنے والوں کو ان دونوں کی بجائے دو ڈھانچے ہی ملے۔۔
مادام فیونا نے سیکرٹ سروس کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا۔۔ اٹيمک لیبارٹری کے محل وقوع کا بھی پتا لگوا لیا گیا جبکہ صفدر اور کیپٹن شکیل چرواہوں کے روپ میں اس کی حفاظت پر معمور تھے۔۔ بلیک زیرو جسے عمران نے مادام فیونا کی حقیقت جاننے کی ذمہ داری سونپ رکھی تھی وہ بھی فیونا اور اس ٹیم کی نظروں میں آ کر موت کی سرحد پر پہنچ گیا۔۔ سب سے زیادہ انسانیت سوز سلوک جولیا کے ساتھ پیش آیا جب مادام فیونا نے تیزاب سے اس کا چہرہ اور پاؤں جلا دیے۔۔
اس قدر رونگھٹے کھڑے کر دینے والے حالات و واقعات کے بعد مادام فیونا نے دانش منزل کو بھی دریافت کر لیا۔۔
کرنل زیڈ کو اپنی کامیابی کی رپورٹ دیتے ہوئے اس کے مشن کو کس شخصیت نے ناکامی سے ہمکنار کیا جبکہ عمران،
بلیک زیرو اور سیکرٹ سروس اس کی راہ سے ہٹ چکی تھی، یہ حصہ سب سے زیادہ تجسس اور سنسنی سے بھرپور رہا۔
0 Comments