SchizoPhrenia spy series by Mazhar Kaleem MA

 

شیزو_فرینیا

Schizophrenia spy series by Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

ناول: #شیزو_فرینیا
مصنف:#مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: #میاں_محمد_عاصم

❤️... ❤️... ❤️... ❤️     

🖋️_میرے پسندیدہ ترین مصنف محترم مظہر کلیم ایم اے صاحب کا سپائی سیریز کا پہلا ناول... 

اس سیریز کے ہر ناول میں نئے کردار ہوتے تھے.... 

🖋️_میں نے #مظہر_کلیم_ایم_اے صاحب کے تمام ناول پڑھے ہیں... جن میں #ادھورا_فارمولا، #سپیشل_ایجنٹ_برونو، #بوگانو ، #سیکرٹ سینٹر وغیرہ مجھے سسپنس کی وجہ سے بہت پسند آئے تھے.... مگر... #شیزو_فرینیا ایک ایسا ناول ہے جو میں نے ایک گھنٹے میں ختم کردیا...اور جس کی بڑی وجہ اس کی تھریلر اور سسپنس سے بھرپور کہانی ہے....اس ناول کو کچھ اس انداز میں لکھا گیا ہے کہ قاری تجسس سے باہر آتا ہی نہیں... کم کردار رکھ کر کہانی لکھی گئی ہے.... 

🖋️_اس ناول میں مجرم نے جرم ایسے طریقے سے کیا کہ ناول آدھا گزر گیا مگر انسپکٹر اندھیرے میں تیر مارتا پھر رہا تھا... 

🖋️_جرم کرنے کیلئے جو مجرم نے جو طریقہ استعمال کیا اس سے اگر وہ پھنس بھی جاتا تو اس پر جرم ثابت کرنا ناممکن تھا... 

🖋️_ڈٹیکٹو بیورو کے انسپکٹر #ظہوری جو اس کیس کو حل کررہا تھا... اس کو مجرم تک پہنچنے کیلئے ایک زبردست ڈرامہ کرنا پڑا... ایک ایسا جال جس میں مجرم کا پھنسنا یقینی تھا مگر آخری وقت میں مجرم ایک بار پھر کامیاب رہتا ہے... اور اس وقت تک ناول اسی فیصد مکمل ہوچکا تھا مگر انسپکٹر کو ابھی تک اصل بندہ نہیں مل رہا ہوتا....

انتہائی دلچسپ صورتحال تھی...

🖋️_کرنل #اسلم کون تھا... ؟ بقول کرنل اسلم کے وہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی، حتی کہ کرنل اسلم کا ملازم #شکور جو پندرہ سال سے کرنل اسلم کے ہاں ملازم تھا اس کو بقول بھی کرنل اسلم اکلوتی اولاد ہے اسکا کو بہن بھائی نہیں تھا.. یہی بیان ان کے وکیل کا بھی تھا.... 

..... مگر..... 

🖋️_کرنل اسلم کے دس سال پرانے وکیل کے سامنے کرنل اسلم کا بھائی موجود تھا جس کے پاس ایسے پروف موجود تھے جس سے کوئی عدالت اسکو جھٹلا نہیں سکتی تھی...

🖋️_یہ کہانی ایسی ہے کہ میں تھوڑا سا بھی تعارف طویل کروں تو کہانی سپائل ہوتی ہے لہٰذا اس کا بہتر حل یہی ہے کہ آپ خود ناول پڑھیں... 

نوٹ: یہ ناول ابراہیم جمالی بھای کی بدولت ملا ہے یہ ناول نایاب ہے... سافٹ کاپی کے میں انتہائی خلاف ہوں مگر یہ نایاب ناول ہے اس وجہ سے میں نے بہت محنت سے اسکو سافٹ کاپی میں کیا ہے..... 

تاکہ سب کا فائدہ ہو....

❤️_ناول پڑھ کر اپنی رائے لازمی دیں شکریہ_❤️


DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments