Shalmaak+Super Operation+Operations Final Cross By Mazhar Kaleem MA

شلماک عمران سیریز

 

Shalmaak By Mazhar Kaleem MA 
اس فائل میں شلماک,  سپر آپریشن اور آپریشن فائنل کراس کو یکجا کر دیا گیا ہے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں 

DOWNLOAD NOVEL

#تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_24
 
ناول: #شلماک
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ: #بنت_رفیق

 عمران فریدی مشترکہ مشنز میں ایک بہت مقبول تحریر"شلماک" بھی ہے جو دراصل تین حصوں پر مشتمل ہے۔۔ پہلا حصہ شلماک، فریدی کی اس مجرم کے خلاف کوشش پر مبنی ہے جبکہ دوسرا اور تیسرا حصہ، سپر آپریشن اور آپریشن فائنل کراس بالترتیب عمران کی کاوش اور ان دونوں کی مشترک جدوجہد پر محیط ہے۔۔

کسی بھی ملک کے خلاف دشمن کا سب سے بڑا ہتھیار وہاں کی حکومت کو گرا کر اپنی مرضی کے تابع حکمران افراد لانا ہے۔۔ جس سے نہ صرف وہ ملک ہر لحاظ سے کمزور پڑ جائے گا بلکہ دشمنوں کو اپنے مفادات پورے کرنے کے لیے ایک کھلا میدان مل جائے گا۔۔۔ شلماک بھی دو ممالک کے خلاف مذکورہ بیرونی سازشوں کو عیاں کرتی ایک کہانی ہے۔۔

پہلا حصہ کچھ یوں سنسنی خیزی سے شروع ہوا جب کرنل فریدی کے ملک میں خطرناک سازش کا انکشاف ہوا۔۔ فریدی اور حمید دلچسپ مکالمے سے ایک دوسرے کی درگت بناتے ہوئے پرنس ضرغام نامی کاروباری شخصیت سے ملنے جاتے ہیں۔۔ وہاں فریدی کو معلوم ہوتا ہے کہ مجرموں نے ایک عام درآمد برآمد کی اشیاء سے کیسے ایس ڈی کو ان کے ملک منتقل کیا۔۔ آگے چل کر فریدی کے سامنے اس گروہ کے سربراہ کا نام آیا تو فریدی  شلماک کا نام سن کر چونک گیا تاہم ہزار کوشش کے بعد بھی وہ اسکا مقصد معلوم نہیں کر سکا تھا اور وہ اس بات کا برملا اعتراف بھی کر لیتا ہے۔۔

شلماک ایک انوکھا کردار ثابت ہوا جس نے قاسم کو فریدی کے خلاف استعمال کرنے کے ليے ہپناٹزم کا سہارا لیا کہ قاسم نے فریدی کو دیکھتے ہی اس پر جان لیوا حملہ کر دیا۔۔۔ اور پھر ایک وقت ایسا بھی آیا جب فریدی کی لنکن کو بم سے اڑا دیا گیا جبکہ فریدی اس میں موجود بھی تھا۔۔

یہاں حمید کی کرنل فریدی کی سرپرستی سے نکلتے ہی عمدہ کارکردگی سامنے آئی جس نے شلماک کا سراغ لگاتے ہی اس سے زبردست قسم کی جسمانی لڑائی بھی لڑی۔۔ اور جب شلماک سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حقیقی شلماک ہے تو اس نے کیا جواب دیا؟؟ سنجیدہ منظر نامے میں اچانک ایک پر مزاح صورتحال۔

دوسرا حصہ سپر آپریشن جہاں یہی سازش پاکيشیا میں چلانے کا منصوبہ بنایا گیا۔۔ لیکن ادھر مادام باشوری کی انٹری ہوئی جس کے آلہ کاروں نے برق رفتاری سے کام لیتے ہوئے ساری سیکرٹ سروس کا سراغ لگا لیا وہ بھی جولیا کے ذریعے اور وہ لمحات جب عمران نے اپنی والدہ کو  اغوا کنندہ کے طور پر دیکھا۔۔

اس حصے میں آپ کو سلیمان کی بھی خصوصی کارکردگی پڑھنے کو ملے گی جب اس نے عمران کے قتل کے لیے آئے ڈاگ نام کے مجرم کا برا حشر کر دیا جو اس کو شروع میں عام سا باورچی سمجھا تھا۔۔ دشمنوں کے اڈے میں ایکسٹو اور سیکرٹ سروس بری طرح پھنس گئے جہاں ان پر طرح طرح کے وار کیے گئے۔۔ چونکہ یہ سارے واقعات جولیا کی وجہ سے پیش آئے تھے اس لیے صفدر ، کیپٹن شکیل سمیت ساری سیکرٹ سروس جولیا کی اس مجرمانہ غفلت سے بری طرح متنفر دکھائی دی۔

سب سے زیادہ ایکشن، تجسس اور بھاگ دوڑ سے بھرپور تیسرا حصہ رہا جہاں کئی دلچسپ سچویشنز پیش آئیں۔۔  سیکرٹ سروس کی کرنل فریدی کے ملک میں بہترین کارکردگی۔۔ جیسا کہ صفدر کا کرنل فریدی و حمید کو یقینی موت سے بچانا۔۔تنویر کا مخصوص ایکشن اور عمران کی مخصوص ذہانت خاص طور پر جب وہ حقیقی شلماک تک پہنچ گیا وہ شلماک جس کے کئی روپ تھے اور جسے فریدی بھی پہچان نہیں پایا تھا۔۔ ایک شلماک کو ختم کرنے پر نیا شلماک بھی سر اٹھانے لگتا۔

ایک ایسی یادگار تحریر جو بہت عرصہ آپ کے ذہن سے محو نہیں ہوگی۔

DOWNLOAD NOVEL 

 

Post a Comment

0 Comments