ناول:__ #شوگی_پاما
مصنف: #مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف نمبر 2:#نعمان_داؤد
پبلشر:__ #یوسف_برادرز
✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨
عمران سیریز کو ماڈرنائزڈ فارمیٹ میں کنورٹ کرنے والے ہر دل عزیز مصنف سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کے تمام ناولوں کا تعارفی سلسلہ زور شور سے جاری ہے. سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کے دوسرے ناول کا تعارف پوسٹ کیا جا رہا ہے ہے... انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے اگلا تعارف ایڈمن جاوید ملک صاحب لکھ چکے ہیں....
آپ سب احباب کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ....💖💖
✍️✍️شوگی پاما ایک بین الاقوامی مجرم جو انتہائی ذہین اور شاطر ہونے کے ساتھ ساتھ سائنسدان بھی تھا اس نے پاکیشیا کے خلاف ایک خوفناک اور تباہ کن منصوبہ بنایا۔
✍️✍️ایکسٹو کو اطلاع ملتی ہے کہ شوگی پاما پاکیشیا کے خلاف مشن لے کر پہنچ چکا ہے مگر پوری سروس کو حرکت میں لانے اور بے پناہ کوششوں کے باوجود بھی اس کو تلاش نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی اس کے مشن کے بارے میں معمولی سا سراغ ملا۔۔۔
✍️✍️شوگی پاما جو کہ عمران کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا، اور عمران کی ریڈی میڈ کھوپڑی اس کے مقابل فیل ہونے لگی۔۔
✍️✍️ڈاکٹر جوہر کون تھا جس کی جگہ شوگی پاما نے لے لی اور اس کے میک اپ میں لیبارٹری میں چلا گیا۔۔۔۔۔
✍️✍️جوزف رانا ہاؤس میں پڑے پڑے بور ہو چکا تھا اور شراب سے بھی تنگ آ کر اس نے ایک ہوٹل کا رخ کیا مگر جیسے ہی اس کی ٹیبل پر ایک خوبصورت ویٹرس اسے سروس دینے آئی تو عورت بیزار جوزف بھڑک اٹھا۔۔
✓"آپ کے لیے کیاحاضر کروں"
ویٹرس نے سر کو جھکاتے ہوئے کہا۔
لیکن جوزف اس کی شکل دیکھتے ہی بھڑک اٹھا اسے عورتوں بالخصوص خوبصورت عورتوں سے خدا واسطے کا بیر تھا اس کا بس نہیں چلتا تھا ورنہ وہ دنیا سے عورتوں کا وجود ہی ختم کر دیتا۔ اس نے ہاتھ اٹھا کر کہا۔
"جاؤ کسی مرد کو بھیجو"
"مرد"
ویٹرس نے حیران ہوتے ہوئے کہا۔
"ہاں ہاں مرد۔ میں کوئی یونانی نہیں بول رہا جو تمہاری سمجھ نہیں آ رہی خواہ مخواہ نخرے کرنے سے فائدہ؟؟"
جوزف کا موڈ پھر آف ہونے لگا۔
"لیکن مرد نام کی کوئی چیز ہوٹل میں نہیں بکتی"🤭😂
ویٹرس شاید جوزف کا مطلب نہیں سمجھی۔
"تو کیا میں تمہیں خرید وفروخت کے لیے کہہ رہا ہوں"
جوزف ہتھے سے اکھڑ گیا۔۔۔۔۔✓
✍️✍️اس کے بعد منیجر آ گیا اور جوزف کی باکسنگ کی رگ پھڑک اٹھی پھر اس کی حالت دیکھنے لائق ہو گئی😁
✍️✍️اسی دوران دارلحکومت اچانک شدید دھند کی لپیٹ میں آ جاتا ہے جو کہ کچھ دیر بعد سرخ رنگ میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی بے شمار گاڑیوں کے ایکسیڈینٹ ہوگئے پورے دارلحکومت کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا💭💭💭💭
✍️✍️سیکرٹ سروس کے تقریباً سبھی ارکان یکے بعد دیگرے شوگی پاما کے ہتھے چڑھتے گئے اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ عمران اور سیکرٹ سروس کے سامنے وہ اپنا مشن مکمل کرنے والا تھا مگر وہ سب بے بس تھے
✍️✍️سب کی امیدیں ایکسٹو سے وابستہ تھیں مگر عمران سوچ رہاتھا کہ ٹیم کے بغیر طاہر کیا کر سکتا ہے
✍️✍️شوگی پاما کا مشن کیا تھا
✍️✍️کیا وہ پاکیشیا سیکرٹ سروس کے مقابلے پر کامیاب ہو سکا۔۔
✍️✍️ایکسٹو عرف طاہر، جو اس مشن کے آخری مرحلے میں بہت متحرک رہا۔۔
✍️✍️ عمران جس نے مجرم کو پکڑنے کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دی۔۔
✍️✍️اس ناول میں آخری صفحے تک اس قدر سسپنس ہے کہ سیکرٹ سروس کے ساتھ ساتھ قاری بھی الجھن میں ہی رہتا ہے کہ آخر شوگی پاما کا مقصد کیا ہے۔۔۔
✍️✍️بے پناہ سسپنس، ایکشن اور خالصتاً جاسوسی انداز میں لکھا گیا ایک زبردست ناول جسے آپ ایک ہی نشست میں پڑھنا چاہیں گے۔۔۔💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥
0 Comments