سلور گرل عمران سیریز |
Silver Girl Imran Series By Mazhar Kaleem MA DOWNLOAD NOVEL |
#تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_15
ناول:#سلور_گرل(سلور جوبلی نمبر)
مصنف:#سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#ہالے_نور
~~~~~~~~~~~~~~
سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کا خاصہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ جاسوسی ادب کے محدود دائرے کو بڑھا کر مسلسل نئی جہتوں کو متعارف کروایا۔
"سلور گرل" مظہر کلیم ایم اے صاحب کی لکھی گئی عمران فریدی سیریز کا ایک یادگار ناول ہے۔
اس ناول کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ ناول مظہر کلیم ایم اے صاحب کی کامیابی کا ایک سنگِ
میل یعنی "سلور جوبلی نمبر" ہے۔
سلور گرل ایک ایسا ناول جس میں ایکشن،
جان لیوا سسپنس، رگوں میں خون جمانے والا تھرل،
ذہانت اور جدوجہد عروج پر ہیں۔
ناول کے نام "سلور گرل " سے ظاہر ہے کہ اس بار مجرم کوئی خاتون (لڑکی🫣) ہے۔
کہتے ہیں اچھائی اور برائی دونوں انسان کی فطرت میں پنپ رہی ہوتی ہیں،
جیسے ہی انسان کو موافق ماحول میسر ہوتا ہے وہ اسی ڈگر پر چل پڑتا ہے جس طرف اس کی فطرت کا جھکاؤ ہوتا ہے ۔کچھ ایسی ہی صورتحال "سلور گرل" میں دکھائی گئی ہے۔
سلور گرل ایک بہت ذہین،
شاطر، چالاک، تخریبی ذہن کی مالکہ بے رحم لڑکی جس نے پوری دنیا کے جرائم پیشہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے دنیا پر راج کرنے کا پلان مرتب کیا۔۔
سلور گرل ایک ایسی تنظیم جس نے پوری دنیا کے چیدہ چیدہ ایجنٹس کا خاتمہ کر دیا۔
سلور گرل ایسی تنظیم جس کے خطرناک عزائم جاننے کے بعد عالمی ادارے نے اس کے خاتمے کے لئے بہت بڑے انعام کی پیش کش کی،
وہ انعام کیا تھا؟
سلور گرل جس نے عمران،
ایکسٹو اور کرنل فریدی کے خاتمے کے لیے انہی کے ملک کے نامور مجرموں کو مشن دیا،
کیا وہ ان تین عظیم ایجنٹس کا خاتمہ کر پائے؟
وہ لمحہ جب کرنل فریدی اور کیپٹن حمید کو معمولی سا ٹریپ کر کے ان کی کار کو دونوں کی موجودگی میں اڑا دیا گیا
۔
سلور گرل نے عمران کے خاتمے کے لیے اپنے ایک خطرناک قاتل کو بھیجا جس نے عمران کا خاتمہ کر دیا،
کیسے؟
کرنل فریدی نے مجرم کے خاتمے کے لئے کمرے میں زہریلی گیس چھوڑ دی،
مجرم کے ساتھ کیپٹن حمید بھی موجود تھا، کیا کیپٹن حمید زہریلی گیس کا شکار ہو گیا؟
ایک سلور گرل کی موجودگی میں ایک اور گروپ نے سلور گرل کے نام سے مجرمانہ کارروائیاں شروع کر دیں،
وہ گروپ کون تھا؟
قاسم دی گریٹ نے ہوٹل میں ہنگامہ برپا کر دیا،
مضحکہ خیز صورتحال ۔
کرنل فریدی اور ٹائیگر کی جسمانی فائٹ،
حیرت انگیز لمحہ۔
کرنل فریدی اور ٹائیگر کے خاتمے کے لئے مجرموں نے گرم ابلتا ہوا پانی چھوڑ دیا،
کیا کرنل فریدی اور ٹائیگر ڈوب گئے؟
سلور گرل نے کرنل فریدی اور عمران کی کاروائیوں سے گھبرا کر تمام بڑے ممالک میں جعلی کرنسی اور چھوٹے ممالک میں منشیات پھیلا دیں،
خطرناک صورتحال۔
کرنل فریدی اور کیپٹن حمید کا زہریلی گیس سے خاتمہ کر دیا گیا۔۔
عمران کی موجودگی میں مجرم نے کرنل فریدی کی پشت پر گولی چلا دی،
کیا عمران کرنل فریدی کو بچا پایا؟
عمران،
پوری سیکرٹ سروس، کرنل فریدی اور کیپٹن حمید کی ہیڈ کوارٹر میں موجودگی میں سلور گرل نے اپنا ہیڈکوارٹر ہی تباہ کر دیا۔
سلور گرل ایسا شاہکار ناول جس میں عمران،
سیکرٹ سروس اور کرنل فریدی نے لمحہ لمحہ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جدوجہد کی۔
اس جدوجہد کا کیا نتیجہ نکلا،
یہ جاننے کے لیے یہ یادگار ناول ضرور پڑھیں اور اپنی قیمتی آرا سے نوازیں
جزاک اللّہ خیراً
کثیرا
0 Comments