نئے کرداروں کی انٹری والے ناول
Entry of new characters in Imran Series
مصنف: مظہر کلیم ایم۔اے
تعارف: فرسم
خان(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)
مظہر سر نے عمران سیریز کے بنیادی کرداروں کے علاوہ اپنے بھی کچھ پاورفل کردار متعارف کرائے جو بہت مقبول ہوئے۔ ناولز میں اپنی پہلی
انٹری کے حساب سے کچھ اس طرح وارد ہوئے۔
کیپٹن شکیل، کی پہلی
انٹری ماکا زونگا ناول سے ہوئی کیپٹن شکیل ایک سپاٹ چہرہ رکھنے والا بہترین
لڑاکا،ماہر تیراک اور ذہین فطین آدمی ہے۔ جو نیوی سے سیکرٹ سروس میں منتقل ہوا ہے۔
ٹائیگر ، جس کی انٹری
ایکسٹو ناول سے ہوئی۔ بظاہر زیرِ زمین دنیا سے تعلق رکھنے والا عبدالعلی عرف
ٹائیگر عمران کا شاگرد خاص اور سائنس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ
مارشل آرٹ اور ٹریسنگ میں مہارت رکھتا ہے۔
فیصل جان ، ناٹران، ان
دونوں کرداروں کی انٹری خاموش چیخیں ناول میں ہوئی۔ناٹران باس اور فیصل نائب ہیں۔
پاکیشیا سیکرٹ سروس کے کافرستان میں فارن ایجنٹ اور فعال رکن ہیں۔
شاگل کی پہلی انٹری
خاموش چیخیں میں ہوئی۔شاگل کافرستان سیکرٹ سروس کا چیف اور ایک سرپھرا شخص ہے۔
جوانا، کی پہلی انٹری ناول عمران کی موت ناول میں ہوئی۔ جوانا ماسٹرز کلرز کا ممبر تھا جو عمران کو اپنی تنظیم ماسٹرز کلر سمیت قتل کرنے کے مشن پر آیا تھا مگر عمران سے فائٹ میں ہار کر اس کا ساتھی بن گیا۔
ٹرومین، بلیک تھنڈر کا
ایجنٹ تھا جس کی پہلی انٹری بلیک تھنڈر ناول سے ہوئی تھی ٹرومین ایک سچا و
کھرا آدمی تھا لیکن پاکیشیا میں مشن پر آیا تھا بعد میں ٹرو مین ناول میں وہ بھی
عمران کا ساتھی بن گیا۔
ریکھا، کافرستان
کی ایجنٹ تھی اس کی پہلی انٹری سپیشل پلان ناول میں ہوئی۔اس نے شاگل کے ساتھ کام
کیا مگر بعد میں اختلافات کی صورت میں اپنی پاور ایجنسی بنا لی۔ اسکی نائب
کاشی تھی وہ بھی شاگل کی اسسٹنٹ کے طور پر آئی اس کی پہلی انٹری سارتو مشن میں
ہوئی۔دونوں تیز ترین سیکرٹ ایجنٹس تھیں۔ مشن ساگور میں دونوں کا خاتمہ ہو گیا۔
صالحہ، کی پہلی انٹری
کاکانہ آئی لینڈ ناول میں ہوئی۔ویسٹرن کارمن سے کرمنالوجی کی ڈگری لے کر پاکیشیا
میں اپنی چار دوستوں سمیت پنک فورس بنائی۔مشن میں ساتھیوں کی شہادت کے بعد وہ
سیکرٹ سروس میں شامل کر دی گئی۔
سید چراغ شاہ صاحب، کی
پہلی انٹری سفلی دنیا ناول میں ہوئی۔سید صاحب بزرگ روحانی عالمِ دین اور مذہبی
شخصیت ہیں۔
روزی راسکل، کی
پہلی انٹری روزی راسکل ناول میں ہوئی۔روزی انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والی مارشل آرٹ
کی ماہر لڑکی ہے۔ مگر محب وطن اور بلند کردار ہے روزی نے ٹائیگر کو فائٹ کا چیلنج
کیا یوں پہلی بار سامنے آئی عمران نے اسے ٹائیگر کی ساتھی قرار دے
دیا۔
آغا، توصیف ، شہلا،
مادام تاؤ، بیگم رضا(توصیف کی ساس) کی پہلی انٹری ری بائیٹ ناول میں ہوئی۔آغا اور
توصیف اپ لینڈ میں پاکیشیا کے فارن ایجنٹ ہیں۔جبکہ شہلا توصیف کی منگیتر ہے۔
بیگم رضا شہلا کی والدہ اور ایک سائنسدان ہیں۔مادام تاؤ ایک سائنسدان لیکن عجیب و
غریب شخصیت کی مالک خاتون ہے۔
ارباب، لیلیٰ، انتہائی پر مزاح اور دلچسپ کردار جن کی پہلی انٹری فور سٹارز ناول میں ہوئی۔ دونوں میاں بیوی محب وطن ہیں لیکن خفیہ معلومات فروخت کرنے والی تنظیم گرین گارڈ کے سر براہ ہیں۔
کرنل ڈیوڈ، جو کہ
اسرائیل کا ایجنٹ ہے۔اس کی پہلی انٹری ناقابل تسخیر مجرم میں ہوئی۔کرنل ڈیوڈ جی پی
فائیو تنظیم کا سربراہ ہے۔ کسی حد تک شاگل سے ملتا جلتا کردار ہے۔
جم مارکر آرک لینڈ
سیکرٹ سروس کا چیف تھا جسے بعد ازاں اسرائیل سیکرٹ سروس کا چیف بنا دیا گیا۔اس کی
پہلی انٹری ایکشن گروپ ناول میں ہوئی۔
راسٹر، اسرائیل کا
ایجنٹ تھا جس کا کردار عمران کی طرز پر تحریر کیا گیا تھا ریڈ اتھارٹی ناول میں اس
کی انٹری ہوئی مگر جلد ہی اس کردار کو ختم کر دیا گیا۔
ماہ لقا بانو ،کرنل فریدی کی کزن اور
کافرستان سے تعلق رکھتی ہے۔اس کی پہلی انٹری گرین ڈیتھ ناول میں ہوئی۔گریٹ لینڈ کی
ایجنسی سے اسلامی سیکیورٹی کونسل دماک میں منتقل ہو گئی اب کرنل فریدی کو اسسٹ
کرتی ہے۔اس کا مکمل تعارف چیف ایجنٹ ناول میں دیا گیا ہے۔
جوانا، کی پہلی انٹری ناول عمران کی موت ناول میں ہوئی۔ جوانا ماسٹرز کلرز کا ممبر تھا جو عمران کو اپنی تنظیم ماسٹرز کلر سمیت قتل کرنے کے مشن پر آیا تھا مگر عمران سے فائٹ میں ہار کر اس کا ساتھی بن گیا۔
ارباب، لیلیٰ، انتہائی پر مزاح اور دلچسپ کردار جن کی پہلی انٹری فور سٹارز ناول میں ہوئی۔ دونوں میاں بیوی محب وطن ہیں لیکن خفیہ معلومات فروخت کرنے والی تنظیم گرین گارڈ کے سر براہ ہیں۔
ان کرداروں کی ترتیب وار انٹری اور ناول کا نام ذیل میں دیا جا رہا ہے۔
ناول کے نام پر ٹچ کر کے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
کردار کا نام |
ناول |
کیپٹن شکیل |
|
ٹائیگر |
|
فیصل جان+ناٹران+شاگل |
|
کرنل ڈیوڈ |
|
جوانا |
|
مادام تاؤ، توصیف،شہلا
اور آغا |
|
ٹرومین |
|
جم مارکر |
|
مادام ریکھا |
|
کاشی |
|
صالحہ |
|
ارباب، لیلیٰ |
|
سید چراغ شاہ صاحب |
|
روزی راسکل |
|
ماہ لقا(ملیکا) |
|
کیپٹن راسٹر |
0 Comments