ٹوپاز عمران سیریز |
Topaz Imran Series By Mazhar Kaleem MA اس فائل میں ٹوپاز اور یقینی موت کو یکجا کر دیا گیا ہے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں DOWNLOAD NOVEL |
#تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر46
ناول: #ٹوپاز_یقینی_موت
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ: #بنت_رفیق
عمران سیریز میں حساس موضوعات کو تحریر کے احاطہ میں لایا جاتا ہے۔۔
ملکی سطح پر جرائم کے روک تھام کے لیے فور سٹارز تندہی سے اپنا کردار ادا کرتے ہیں جیسے اغوا،اداروں کی ناقص کارکردگی
، منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان وغیرہ۔۔ لیکن درج بالا تحریر نشے کی ایک قسم کے خلاف اقدامات پر مبنی ہے جو بیرون ملک جا کر انجام تک پہنچایا گیا۔۔
اس طرح تحاریر کے ذریعے قارئین تک اس لت کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنا مقصود ہے جو ناسور کی طرح معاشرے میں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔۔
ٹوپاز کا نام ایک بڑے منشیات کو اسمگل کرنے کے ریکٹ سے ماخوذ ہے جو دنیا بھر میں اس زہر کو درآمد کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔۔
ایکس وائی کے نام سے جانا گیا یہ مخصوص زہر کوکین کی ایک قسم تھا جس میں کچھ اجزاء اور مرکب کے استعمال کے بعد اس حد تک تبدیل کر دیا جاتا تھا کہ طبی طور پر اس کی پہچان ہی مشکل ہو جائے۔۔
اس تیزی سے معروف ہوتے ہوئے ریکٹ کو ختم کرنا ايکریمین نارکوٹک ایجنسی سے مشکل ہوتا گیا تو انہیں کرنل فریدی سے مدد حاصل کرنا پڑی۔۔
کرنل فریدی نے مصروفیات کے باعث معذرت کرتے ہوئے عمران کا نام تجویز کیا نتیجتاً
عمران فطرتی حماقتوں کے ساتھ ايکریمیا جا پہنچا اور نارکوٹک ایجنسی کے سربراہ کرنل ہالینڈ کو خاصا زِچ کیا۔
کہانی کا آغاز فلپ برگلر سے ہوا۔۔
نارکوٹک ایجنسی کے خفیہ تحقیقاتی ٹیم کا یہ سربراہ ٹوپاز کے خلاف ثبوت جمع کرنے پر مامور تھا۔۔
لیکن مجرم اس کی تمام کاروائیوں سے بے خبر نہ رہ سکے۔۔
اس کو مارنے کے لیے انتہائی ظالمانہ طریقہ اختیار کیا گیا۔۔
ہاتھ پاؤں باندھ دینے کے بعد سڑک کے بیچوں بیچ چھوڑ دیا گیا تاکہ کوئی گاڑی اسے کچل دے۔۔ مجرموں کی دیدہ دلیری عروج پر رہی۔۔
موت و حیات کی کشمکش میں اُلجھے فلپ کے تاثرات کی عکاسی بہترین انداز میں کی گئی۔۔
آگے چل کر دلچسپ اور تحير خیز واقعات رونما ہوئے۔۔
ٹوپاز نے عمران کی موجودگی کا معلوم کرتے ہی مرڈر گروپ کو اس کے قتل کے احکامات صادر کر دیے۔۔
دوسری جانب کرنل ہالینڈ نے عمران کی غیر سنجیدگی ملاحظہ کرتے ہوئے اسے واپس پاکيشيا جانے کا حکم سنا دیا۔۔
اسی طرح مادام بریڈی بھی مرڈر گروپ کے مشن کو آگے بڑھانے پر بضد نظر آئی۔۔
پرنس آف ڈھمپ کی مادام کے ساتھ ملاقات اور برجستہ مکالموں نے مادام کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔۔
خاص طور پر جب عمران کی جانب سے کہا گیا کہ منشیات کو ان کی ریاست میں مقدس حیثیت حاصل ہے۔
دوسرا حصہ سنسنی خیزی میں اپنی مثال آپ تھا۔۔
مادام بریڈی کی طرف سے عمران کے ساتھ دوہری چال چلی گئی جس کا اسے کافی دیر تک احساس نہ ہو سکا۔۔ سیکرٹ سروس نے عمران کا بنا بنایا کھیل خوب بگاڑا اور عمران کے منصوبے تک مجرموں کو بآسانی رسائی دے دی۔۔
آبدوز پر عمران اور اس کے ساتھیوں کی خونی لڑائی اور قدم قدم پر بچھایا گیا یقینی موت کا جال،
جس کا سامنا عمران نے انتہائی ذہانت سے کیا اور آخر میں جب سارا کریڈٹ اپنے دوست ہنری کو دیا اس نے فخریہ احساس میں مبتلا کیا۔۔
اور کرنل ہالینڈ بھی اپنے ابتدائی تاثر پر شرمندہ ہونے پر مجبور ہوا۔
0 Comments