Trap of death Parmood series by Mazhar Kaleem MA

 

ٹریپ آف ڈیتھ

Trap of death Parmood series by Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

ناول: #ٹریپ_آف_ڈیتھ (کیپٹن پرمود سیریز)
مصنف: #مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف : #محمد_عاصم

⚔️... تعارفی سلسلہ کی پانچویں قسط کے ساتھ حاضر ہیں.... یہ ناول صرف کیپٹن پرمود پر لکھا گیا ہے... وہ کیپٹن پرمود جو عمران کے مزاج کے بلکل برعکس ہے... جارہانہ مزاج، دشمن کے لیے No Mercy مطلب کوئی رحم نہیں کا ٹیگ پرمود کے نام کے ساتھ لگ جاتا ہے... 

⚔️... عمران اور پرمود میں، میں نے ایک خاص فرق اور بھی محسوس کیا کہ عمران سچویشن کو کنٹرول کرنے کیلئے کول مائنڈڈ ہوجاتا ہے... اکثر و بیشتر وہ step back کر کے پلٹ کے وار کرتا ہے... چلاک ترین ایجنٹ کا خطاب لے جاتا ہے..... مگر....

⚔️... پرمود، مسٹر ڈینجر کا مزاج ایسا ہے، کہ وہ دشمن کو وار کرنے دیتا ہے اور ہمیشہ اٹیکنگ موڈ میں رہتا ہے ... جس کی وجہ سے دشمن کی ہر دوسرے صفحے پر درگت بن رہی ہوتی ہے...

⚔️...جیسے اس ناول میں ایک سچویشن ایسی ہوتی ہے کہ پرمود کے ہیلی کاپٹر کو گھیر لیا جاتا ہے... اور لینڈ کرنے کا حکم دیا جاتا ہے... جس پر وہ یہ کہتا ہے کہ جو کر سکتے ہو کر لو میں ہیلی کاپٹر نہیں روکوں گا.... 

⚔️...اس ناول کے نام کو پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کسی کیلئے موت کا جال بچھا دیا گیا ہے اور کوئی نہیں وہ پرمود ہی ہوتا ہے... جس کیلئے ایسا ایک فول پروف ٹریپ اف ڈیتھ تیار کیا جاتا ہے...

⚔️... تین ممالک کی سیکریٹ ایجنسیاں اس میں شامل ہوتی ہیں... جس میں #بلگارنیہ کا ایک دوست ملک بھی شامل ہوتا ہے...

⚔️...پرمود کو باقاعدہ سازش کے تحت نافستان جو بلگارنیہ کا دوست ملک ہے... اس میں بُلایا جاتا ہے.... اور سرحد کراس کرتے ہی اس پر حملے شروع ہوجاتے ہیں...

⚔️... پرمود کو کچھ وقت تک سمجھ نہیں ارہی ہوتی کہ چل کیا رہا ہے... بار بار حملہ... مگر اصل ٹریپ اف ڈیتھ نافستان کی ملٹری انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر میں بچھایاجاتا ہے... جس میں پرمود کو ایک مشن مکمل کرنے کا حکم ہوتا ہے... جس کیلئے وہ اس ملک آیا ہوتا ہے... مگر اسکے برعکس وہ سب ایک ڈرامہ ہوتا ہے اصل مقصد پرمود کا قتل ہوتا ہے...

⚔️...ملٹری انٹیلی جنس کا ہیڈ کوارٹر.... جگہ جگہ چیک پوسٹس، چیکنگ سسٹم کمال، اور اس کے اندر تین ملکوں کے خطرناک ترین ایجنٹس جو پرمود کے خون کے پیاسے ہیں... اور میجر اس سے بے خبر اس ہیڈ کوارٹر میں گھس جاتا ہے... کیا وہ زندہ بچا یا ٹریپ کر لیا گیا.... ؟

⚔️... اس ناول کا چھوٹا سا اقتباس پیش کر رہا ہوں جو مجھے بہت پسند آیا...... 

"نادان مت بنیے .. مجھے ٹریپ اف ڈیتھ کے تمام پلان کا پتہ چل گیا ہے. پرمود کے خلاف موت کا جال بچھانا آسان نہیں. اب اسی جال میں، میں آپ کو پھنسا کر دکھاؤں گا. میں نے آپ کو سب کچھ اس لیے بتا دیا ہے کہ میں دشمن کو کو للکار کر مارتا ہوں. آپ کی طرح دوست بن کر نہیں. "

⚔️... اس سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ پرمود نے دشمن کے گھر میں گھس کر اس کا کیا حشر کیا ہوگا..؟

⚔️...ایک وقت ایسا آیا جب پرمود کا ایک بہت قیمتی ایجنٹ مارا جاتا ہے جس کا غم و غصہ پرمود دشمن پر نکال دیتا ہے جس کا نتیجہ دیکھ اسکے اپنے ساتھی کے خوف سے کانپ اٹھتے ہیں جب پرمود کا چہرہ خون سے تر ہوتا ہے اور کمرے میں لاشوں کے ڈھیر پر جلال میں کھڑا ہوتا ہے....

⚔️...اس ناول کا میں نے تعارف بہت زیادہ سپائل کر دیا ہے. مگر پھر بھی اس کی کہانی اس طرح لکھی ہے کہ ناول بار بار پڑھنے کا دل کرتا ہے...

⚔️...ناول نان سٹاپ ایکشن پر مشتمل ہے. جو بلاشبہ مظہر کلیم ایم اے صاحب کے فینز کا فیورٹ ترین ٹاپک ہوتا ہے...

⭐ ناول پڑھ کر اپنی رائے دیں اور اس سلسلے میں مزید بہتری کیلئے اپنا فیڈ بیک کمنٹ سیکشن میں لازمی دیا کریں شکریہ 🤗



Post a Comment

0 Comments