Weather Boss Imran Series By Mazhar Kaleem MA

ویدر باس عمران سیریز

 

Weather Boss Imran Series By Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

 ناول: #ویدر_باس
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف نمبر18: #نعمان_داؤد
📕📔📕📔📕📔📕📔📕

📚یوں تو جاسوسی ادب کا دائرہ کار نہایت محدود ہے مگر یہ سر مظہر کلیم ایم اے کا ہی کمال تھا کہ انہوں نے ادب کی اس صنف کو بے پناہ وسعت دی اور ایسے اچھوتے اور انوکھے موضوعات پر لکھا جن کا تصور بھی محال ہے۔۔
📚بارش رحمت خداوندی ہے مگر جب یہ نہ ہو یا حد سے زیادہ ہو جائے تو بھی پریشانی کا باعث بن جاتی ہے 
📚مصنوعی بارش برسانے کا سب سے پہلا تجربہ 1946 میں کیا گیا اور آج یہ عام سی بات ہے اور چین اس وقت دنیا میں مصنوعی بارش برسانے والا سب سے بڑا ملک ہے۔۔
مصنوعی بارش برسانے کے دو طریقہ کار ہیں

📚جن میں سے زیادہ مشہور اور مروجہ طریقہ"کلاؤڈ سیڈنگ" کہلاتا ہے۔ کلاؤڈ سیڈنگ کیلئے ایک جہاز کے ذریعے مخصوص نمک لے جا کر دو ہزار سے چار ہزار فٹ کی بلندی پر موجود ایسے بادلوں کے اوپر چھڑک دیتے ہیں جن میں پانی کی بوندیں یا بارش کا نظام موجود ہوتا ہے جس کے بعد نمک کے ذرات بادل میں جذب ہوکر بارش کا باعث بنتے ہیں۔
📚مصنوعی بارش کیلئے دوسرا طریقہ زمینی سیڈنگ جنریٹرز کا استعمال ہے، ان جنریٹروں میں خاص فلیئرز لگائی گئی ہیں جو نمک کے ذروں سے بھری ہوئی ہوتی ہیں اور انھیں بادلوں میں چھوڑا جاتا ہے، نمک کے یہ ذرے پانی کی چھوٹی چھوٹی بوندوں کو اکٹھا کرکے بڑی بوندوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں جو آخر کار بارش کا باعث بنتے ہیں۔۔۔⁦⁦                
                          ⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩⁦⚔️⁦⚔️⁩⁦

ویدر باس ایک انتہائی اچھوتے موضوع پر لکھا گیا ہے جس میں مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی کو جدید ترین طریقے سے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔ بلاشبہ اس قدر منفرد اور حیرت انگیز آئیڈیاز سر مظہر کلیم جیسے باکمال مصنف کے زرخیز ذہن میں ہی آ سکتے تھے۔۔

⁦🖋️⁩ #ڈاکٹر_براؤن موسمیات پر اتھارٹی رکھنے والا سائنسدان جس نے پاکیشیا کے خلاف انتہائی تباہ کن پلان بنایا جس میں اپنی بیس سالہ محنت سے بنائی گئی ایجاد کو استعمال کرتا۔۔ 

⁦🖋️⁩ #عمران جو کہ چلتی کار میں آسمانی بجلی کا شکار ہو گیا اور کار سمیت جل رہا تھا تبھی صفدر بروقت پہنچ گیا۔۔

⁦🖋️⁩ عمران کا خیال تھاکہ اس پر گرنے والی آسمانی بجلی قدرتی نہیں ہے مگر بلیک زیرو یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا۔۔

⁦🖋️⁩پےدر پے موسم میں ہونے والی تبدیلیوں نے عمران کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا پھر ایک دن پورے دارالحکومت پر دھند کی دبیز تہہ چھا گئی اور اس دوران انتہائی خوفناک واردات ہو گئی دفاعی نظام کی ایک انتہائی اہم فائل ڈی تھری اڑا لی گئی۔

⁦🖋️⁩#فلیپر کافرستان سیکرٹ سروس کا ایک اہم ایجنٹ جس کا پیچھا کرتے ہوئے جولیا خود ٹریپ ہو گئی۔۔

⁦🖋️⁩#عمران اور بلیک زیرو کا ہیلی کاپٹر میزائل سے ہٹ کر دیا گیا اور انہوں نے بغیر پیراشوٹ کے اندھا دھند چھلانگیں لگا دیں

⁦🖋️⁩ #ٹائیگر جسے جولیا کی خاطر بے پناہ تشدد اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا...

⁦🖋️⁩#وہ_لمحہ جب جو لیا اور ٹائیگر فلیپر کی قید میں تھے اور دونوں ایکسٹو ان کے سامنے بے ہوش پڑے تھے حیرت انگیز سچوئیشن...

⁦🖋️⁩#ڈاکٹر_براؤن جس نے اپنے مین آپریشن کا آغاز کر دیا اور پاکیشیا کے تمام اہم شہروں پر خوفناک بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ مسلسل تین دن جاری رہ سکتا جس کے بعد پورا ملک شدید سیلاب کی زد میں آ کر تباہ و برباد ہو جاتا...

⁦🖋️⁩عمران اور بلیک زیرو سمیت پوری سیکرٹ سروس ⁩بےبسی سے یہ مناظر دیکھ رہے تھے مگر ہاتھ پاؤں ہلانے سے قاصر تھے اور ملک تباہی کی طرف جا رہا تھا۔۔
ڈاکٹر براؤن کے قہقہے گونج رہے تھے۔

                      ⁦✴️⁩⁦✳️⁩⁦✴️⁩⁦✳️⁩⁦✴️⁩⁦✳️⁩⁦✴️⁩⁦✳️⁩⁦✴️⁩
" آج میری سالوں کی محنت رنگ لائے گی اور دنیا قیامت تک ڈاکٹر براؤن کا نام یاد رکھے گی میں موسم کا بادشاہ ہوں ویدر باس ۔ ہا ہا ہا ہا ......"

ڈاکٹر براؤن مسلسل قہقہے لگا رہا تھا اس کے چہرے پر مسرت اور کامیابی کا آبشار بہہ رہا تھا۔

"ڈاکٹر یہ تمہیں کیا ہو گیا" فلیپر نے حیرت بھرے لہجے میں کہا۔
"آج مجھے کچھ نہ کہو فلیپر، آج میں بےپناہ خوش ہوں 

بےپناہ خوش۔ آج میری زندگی بھر کی محنت رنگ لائی ہے وہ خواب جو آج سے بیس برس پہلے میں نے دیکھا تھا آج اس کی تعبیر میرے سامنے ہے اس وقت میں اس ملک کے مقدر کا مالک ہوں۔ تم دیکھنا تین دن کے اندر میں اس ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دوں گا میں اس ملک کی معیشت کو اس حد تک نقصان پہنچاؤں گا کہ یہ ملک صدیوں تک اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو سکے گا۔ ہا ہا ہا ہا ہا۔ میرا نام ویدر باس ہے ویدر باس۔ اس ملک میں کامیابی کے بعد میں اس سے بڑی مشین بناؤں گا اور وسیع دائرہ اور پھر ایک وقت ہو گا کہ پوری دنیا کا موسم میرے کنٹرول میں ہو گا۔ دوسرے لفظوں میں پوری دنیا کی معیشت کا مالک میں ہوں گا میں اس دنیا کا مالک ہوں گا ایسا حاکم جو جب بھی چاہے کسی ملک کو صرف ایک بٹن دبا کر تباہ کر دے____"
                   ⁩ ⁩⁦❇️⁩⁦✴️⁩⁦❇️⁩⁦✴️⁩⁦❇️⁩⁦✴️⁩⁦⁦✳️⁦

ایک زبردست اقتباس ناول سے
        
🔸"میں ملک دشمنوں کو قانون کے بجائےاپنے ہاتھ سے موت کے گھاٹ اتارنا پسند کرتا ہوں قانون تو انہیں واپس ان کے ملک بھی بھیج سکتا ہے مگر میں ایسے سانپوں کو معاف کرنے کا عادی نہیں ہوں"🔸
                             ⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁩⁦⚜️⁦⚜️⁩⁦

⁦🖋️⁩"سابقہ تمام ناولوں سے یکسر مختلف موضوع پر لکھا ایک دلچسپ ناول... مظہر کلیم ایم اے صاحب کا خاصہ تھا وہ سائنسی تحقیق پر لٹریچر پڑھتے رہتے تھے... 

کیونکہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ مصنف تھے اس وجہ سے ناول کی باریکیوں سے کوئی کمپرومائز نا کرتے... ناول شروع سے آخر تک قاری کے اعصاب پر حاوی رہتا ہے..

ناول میں ممکنہ مستقبل کے خطرات بارے بتایا گیا ہے کہ کس طرح مثبت مقصد کے حصول والی ایجادات سے منفی عزائم پورے کیے جائیں گے اس سے باخبر کیا گیا ہے... 

ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ناول 📖
پڑھ کر فیڈ بیک کمنٹس میں ضرور دیجیے گا💠💠💠💠


Post a Comment

0 Comments