Intro of this website

 
معزز احبابِ گرامی!!
سلام مسنون!!!
 

سب سے پہلے تو آپ کو خوش آمدید۔۔ یہ ویب سائٹ سر مظہر کلیم ایم اے کےلیے مخصوص کی گئی ہے۔ ان کی ادبی خدمات اور ہمارے بچپن کو حسین اور یادگار بنانے کےلیے ان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ادنیٰ سی کاوش ہے۔
یہاں آپ اردو اور انگلش دونوں میں ناول کا نام لکھ کر سرچ کر سکتے ہیں۔ اپنی قومی زبان اردو کو فروغ دینے کےلیے اس ویب کا 90 فیصد حصہ اردو میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ جب انٹرنیٹ پر ان کے سارے ناول دستیاب ہیں تو اس پلیٹ فارم کی کیا ضرورت تھی؟ تو ویب سائٹ کا جامع تعارف پیشِ خدمت ہے۔

~~~~~~~~

یہ ویب سائٹ عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی ہے۔ اس کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ انٹرنیٹ پر ماسوائے چند ایک ویب سائٹس کے، کسی پر بھی مکمل لسٹ دستیاب نہیں ہے۔ تو ہم نے اپنے ریسرچ ورک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا سوچا۔۔ جس میں مظہر سر کی عمران سیریز، بچوں کی کہانیاں اور دیگر سیریز شامل ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ مظہر سر کی عمران سیریز کے ہر ناول کا تعارف ناول کے ساتھ لکھا جائے۔۔ تاکہ ناول دیکھ کر ہی پتا چل جائے کہ کس موضوع پر ہے۔۔چونکہ کچھ عرصہ پہلے میں خود انٹرنیٹ پر سرچ کرتا تھا کہ اسرائیل مشنز، مشکبار مشنز وغیرہ کون کون سے ہیں تو کہیں بھی مکمل اور مستند معلومات نہیں ملتی تھیں۔۔ تو اسی لیے لسٹ کے علاوہ تمام سلسلوں کی کیٹیگریاں بھی بنائی گئی ہیں جن میں شائع ہونے کی ترتیب سے ناول لگائے گئے ہیں۔ تو چلیے لیتے ہیں مکمل جائزہ۔۔

~~~~~~~~~~~~~~~

اگر آپ کمپیوٹر سے ویب کو وزٹ کر رہے ہیں تو آپ کے سامنے مینیو بار مکمل شو ہو جائے گی لیکن اگر آپ موبائل سے اوپن کر رہے ہیں تو آپ کو مینیو بٹن سے اوپن کرنا پڑے گا۔۔ کیونکہ اسی میں سب کچھ شامل ہے۔ اس کےلیے نیچے تصویر ملاحظہ فرمائیں۔
 


مینیو اوپن کرنے کے بعد آپ ساری ورائٹی دیکھ سکتے ہیں۔۔
 
پہلے میں مظہر سر کا مکمل تعارف اور ان کے دو انٹرویو شامل ہیں۔۔ 
پھر عمران سیریز کی مکمل ترتیب وار فہرست مع لنکس ہے۔۔ 
لسٹ کے بعد مختلف سلسلوں کی کیٹیگریاں ہیں مثلاً بلیک تھنڈر، ماورائی، اسرائیل ،مشکبار، عمران-فریدی مشنز وغیرہ۔۔ ان میں ناول مکمل ترتیب وار ہیں۔۔
اہم ناولوں کی کیٹیگری بنائی گئی ہے جس میں نئے کرداروں کی انٹری والے ناول، کسی کردار پر انفرادی لکھا گیا خاص ناول اور سیکرٹ سروس سے ہٹ کر بقیہ کردار جن ناولوں میں نمایاں نظر آئے ہر ایک کی مکمل لسٹ ہے۔۔
اس کے بعد مظہر سر کی دیگر سیریز ہیں مثلاً فریدی، پرمود اور سپائی سیریز۔۔ جن کا تفصیلی تعارف ان کے ساتھ دیا گیا ہے۔۔
بچوں کی کہانیوں کا ایک سیگمنٹ بنایا گیا ہے جس میں فیصل شہزاد سیریز، آنگلو بانگلو، چھن چھنگلو، چلوسک ملوسک، ٹارزن، عمرو عیار اور دیگر دلچسپ کہانیاں ہیں۔۔ یہ سیکشن ساتھ ساتھ اپڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔
آخر میں "اباؤٹ اَس" کا پیج ہے۔۔ ہمارے بارے میں جاننے کےلیے اسے وزٹ کریں۔۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناول ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ:

ناول ڈاؤنلوڈ کرنے کا سادہ سا طریقہ رکھا گیا ہے۔۔ جو ناول ڈاؤنلوڈ کرنا ہو اس ناول کے نیچے دیئے گئے " ڈاؤنلوڈ ناول" پر ٹچ کریں( سرورق کے نیچے بھی اور تعارفی تحریر کے اختتام پر بھی سیم لنک ہے تاکہ آپ کو دوبارہ اوپر نہ آنا پڑے)۔۔ آپ کے سامنے میڈیا فائر والا پیج آ جائے گا اور آٹومیٹک ڈاؤنلوڈنگ شروع ہو جائے گی۔۔ اگر آٹومیٹیکلی نہ ہو تو ناول کے آگے موجود ڈاؤنلوڈ کے نشان پر ٹچ کریں۔۔ نیچے تصویر میں دیکھ لیں۔۔

 



~~~~~

 ویب کےلیے تعاون

ویب سائٹ کا سرورق:ابنِ طالب(بانئ گرین سیریز»گرین سیریزفیسبک گروپ لنک)
مکمل لسٹ کا لوگو: فرسم خان(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)
سلسلوں کے تعارف کے سرورق: بنتِ رفیق(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)
ناولوں کے مسنگ سرورق کےلیے تعاون: گوگل اور ایڈمنز کے علاوہ خالد خواجہ، شکیل احمد تھہیم، عمران علی، محمد عمران  (ممبران»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)
سلسلوں کا تعارف: سب ایڈمنز کی مشترکہ کاوشیں۔۔
سب احباب کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے مظہر سر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلیے دل لگا کر اور اپنا سمجھ کر کام کیا۔❤️

~~~~~~~

امید ہے کہ آپ کو ویب سائٹ پسند آئے گی۔۔ اگر اچھی لگے تو کمنٹس میں اپنی راۓ ضرور دیجیے گا۔
والسلام
اباؤٹ اس کےلیے نیچے دیئے گئے لنک کو وزٹ کریں۔

Post a Comment

0 Comments