Naqabl e Taskhir Mujrim+Maot ka raqs Imran series by Mazhar Kaleem

ناقابلِ تسخیر مجرم عمران سیریز

 

Naqabl e Taskhir Mujrim Imran series by Mazhar Kaleem
 ناقابل تسخیر مجرم کا دوسرا حصہ موت کا رقص ہے ان دونوں کو ایک ہی فائل میں یکجا کر دیا گیا ہے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل میں دے گئے لنک پر کلک کریں 

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_33
 
ناول: #ناقابلِ_تسخیر_مجرم+#موت_کا_رقص
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#عبدالباسط

~~~~~~~~~~~

اسرائیل بیسڈ کہہ لیں یا اسرائیل خلاف ناولوں کا یہ سلسلہ ہمیشہ ہی باقی سب سلسلوں سے منفرد اور بہت دلکشی کا حامل رہا ہے.
اس ناول  میں عمران اور اسکے جانباز ساتھیوں کا مشن اسرائیل میں جس حد تک ممکن ہو سکے تباہی پھیلانا تھا کیا وہ اس میں کامیاب ہو سکے ؟ کیا ناقابل تسخیر مجرم اپنے مشن میں کامیاب ہو سکے؟
اسرائیل جس میں داخل ہونا ہی قریب قریب عمران اور اسکے ساتھیوں کے لیے کٹھن تھا وہ اسرائیل میں بنا کسی کی نظروں میں آئے کیسے داخل ہوئے....؟ انتہائی دلچسپ صورت حال.
جی پی فائیو کا کرنل ڈیوڈ جسے عمران اور اسکے ساتھی چکمہ دے کر نکل گئے انتہائی سنسنی خیز صورت حال ؟
عمران جو اکیلے سر ایک بہت بڑے پل اور ڈیم کو تباہ کرنے نکلا کیا وہ اسے تباہ کر پایا؟ یا ہر لمحہ بڑھتی موت اسکا مقدر بنی؟
جی پی فائیو آف کرنل ڈیوڈ اور اسرائیل کی دیگر ایجنسیز جو ان مجرموں کو پکڑنے نکلیں کیا وہ انہیں پکڑ سکیں؟
 
صفدر اور کیپٹن شکیل جو اسرائیلی فورسز کے ہتھے چڑھ گئے کیسے؟
ریڈ آرمی ۔۔ اسرائیل کی انتہائی باوسائل اور خوفناک تنظیم جو عمران اور اسکے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے میدان میں کودی آخر کیوں ؟ کیا وہ انکو پکڑنے میں کامیاب ہوئی ؟
وہ لمحہ جب عمران اور اسکے ساتھی ریڈ آرمی کے خوفناک ایجنٹ میجر ہیرس کے ہتھے چڑھ گئے۔۔۔کیا عمران اور اسکے ساتھی اپنی جانیں بچا سکے؟
دوسرا حصہ جب موت کا رقص شروع ہو چکا تھا اور یہ خوفناک رقص لمحہ بہ لمحہ اپنے عروج کی طرف بڑھ رہا تھا۔
اب بھی عمران اور اسکے ساتھی اسرائیل کا بہت سا نقصان کرنے کے بعد بھی اپنے اصل مشن سے دور تھے آخر کیوں ؟ کیا عمران اور اسکے ساتھی اپنے اصل مشن میں کامیاب ہو سکے؟
انتہائی سنسنی خیز صورت حال جب جی پی فائیو کے ہیڈکوارٹر میں سب کے سامنے عمران نے اسرائیلی وزیر اعظم کو اغوا کر لیا کیسے ؟
اس سنسنی خیز اور اعصاب شکن مشن کا انجام کیا ہوا؟

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments