Basashi+madam Imran Series By Mazhar Kaleem MA Pdf

باساشی عمران سیریز

 

Basashi Imran Series By Mazhar Kaleem MA Pdf
اس فائل میں باساشی اور مادام کو یکجا کر دیا گیا ہے 
ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ذیل میں دیے گئے لنک پر کلک کریں 

DOWNLOAD NOVEL

 #تعارفی_سلسلہ

#تعارف_نمبر_پانچ

 

#ناول_باساشی_مادام

 #مصنف_مظہر_کلیم_ایم_اے

تعارف و تبصرہ:#فرسم_خان 

سر مظہر کلیم کو پڑھنے والے جانتے ہیں کہ کیسے ان کا قلم اپنے پڑھنے والوں کو ایسے طلسم میں جکڑ لیتا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی قاری اس انوکھی دنیا کا باسی بن جاتا ہے۔ جہاں ایکشن، تھرل، مزاح، تجسس، سراغ رسانی، روحانیت کے ایسے بھنور میں  ڈوبتا ابھرتا رہتا جس سے واپسی ناول مکمل کرنے کے بعد ہی ممکن ہوتی ہے۔  حب الوطنی، اللہ پر توکل، مسلسل جدوجہد، عملِ پیہم اور ٹیم ورک سر مظہر کلیم کے خاص مرکزی خیال ہیں۔ سائنس، فارمولے، لیبارٹریز، حالیہ ملکی حالات، روحانیت و ماورائیت ان کے موضوعات ہیں۔ تفریح کے ساتھ ساتھ قارئین کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں جو بہت بھلا لگتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالی سر مظہر کلیم کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔ آمین

#باساشی_مادام

تعارف

کسی ملک کا دفاعی نظام اس کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی سی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور حکومتیں ملکی دفاعی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے شاندار لائحہ عمل اپناتی ہیں۔ جب بات ہو پاکیشیا کی جو کہ معاشی طور پر غیر مستحکم ملک ہے لیکن اس کے باوجود  اسلامی مملکت، ایٹمی پاور اور دنیا کی فعال سیکرٹ سروس رکھنے کی وجہ سے چاروں طرف سے دشمنوں میں گِھرا رہتا ہے۔ اسی لئے اسے اپنے دفاع پر خصوصی توجہ دینی پڑتی ہے۔ دشمن کہیں نہ کہیں سے تاک میں رہتا ہے لیکن جہاں  سیکرٹ سروس کے بہادر، سرفروش اور جانثار محافظ ہوں وہاں دشمنوں کی ہر چال ان پر ہی الٹ دی جاتی ہے۔

باساشی مادام دو حصوں پر مشتمل ناول ہے جس میں ایکشن و ٹیمپو تیز رفتار ہیں اور کردار نگاری اور منظر نگاری بہترین کی گئی ہے۔ مناظر قاری کی  آنکھوں کے سامنے چلتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ناول میں عمران اور ساتھیوں کو حقیقی معنوں میں چکرا دینے والے حالات کا مفہوم سمجھ میں آیا لیکن حب الوطنی، جرات و ہمت کے پیکر سیکرٹ سروس کے ممبران ہر طرح کی تکلیف دہ سچویشن سے گزرتے چلے گئے۔

ناول کا آغاز عمران پر پے در پے ہونے والے حملوں سے ہوا جس میں عمران بال بال بچ تو گیا لیکن آخر کب تک ؟؟ حملوں کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ عمران نے بطور ایکسٹو جب کیپٹن شکیل صفدر  اور جولیا کو حملہ آوروں کے پیچھے لگایا تو انکشافات کے نئے نئے در وا ہونے لگے۔

مادام باساشی کا نام سامنے آنے پر جب عمران اور ساتھیوں نے سر توڑ کوششیں کی تو ایک حیرت انگیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

یہاں قاری کا ذہن بھی الجھ جاتا ہے۔ باساشی حقیقت میں کون تھی، پاکیشیا میں اس کا مشن کیا تھا، معمولی سی بھنک بھی عمران تک نہیں پہنچ  پاتی۔

مادام باساشی کی تین مختلف جگہوں پر موجود ہونے کی رپورٹ آنے پر عمران اور بلیک زیرو چکرا کر رہ گئے۔

درحقیقت مادام باساشی تین خواتین پر مشتمل ایک جماعت تھی جن کے مشن اور گروہ الگ الگ تھے لیکن نام ایک ہی استمال ہوتا تھا۔

مادام باساشی جو سفاکیت، بربریت، بے رحمی کی عملی مثال تھیں۔ مارشل آرٹ میں مہارت رکھتی تھیں ہر موقعہ پر عمران اور ساتھیوں کو زک پہنچانے میں کامیاب ہو گئیں۔

مادام باساشی سفاک قاتلہ جس کو اپنی ذہانت، چال سازی اور بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے پاکیشیا کی وزراتِ دفاع کی عمارت سے ملکی دفاعی نظام کے نقشے کی ویڈیو بنانے کا مشن ملا تھا، ایک افسوسناک صورتحال رہی۔

مادام باساشی، جس نے عمران کو ختم کرنے کے لئے اس کی کار، فلیٹ اور دانش منزل تک کو تباہ کر دیا۔ کیا عمران قاتلانہ حملوں سے بچ نکلا؟

مادام باساشی جو پاکیشیا کی خفیہ ترین لیبارٹری سے سیکرٹ سروس اور آرمی کے موجود ہونے کے باوجود بھی دیدہ دلیری سے اہم دفاعی ہتھیار کا فارمولا اڑانے میں کامیاب رہی کیسے؟

ناول میں ایک ایسی صورتحال بھی ہے جب عمران کو اپنی ہی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونا پڑا۔ عمران  اور بلیک زیرو کی بے بسی مگر ہمت و حوصلے کی انتہا دکھائی گئی۔

ناول میں تنویر اور عمران کی نوک جھونک بھی ہے اور عمران کی مزاحیہ حرکات بھی عروج پر رہیں۔ تنویر اس ناول میں کافی ایکشن میں نظر آیا۔شدید تشدد بھی برداشت کیا۔

عمران جس نے بلیک زیرو سے فلم اور فارمولے والی انگوٹھی حاصل کر کے خود مجرموں کے حوالے کر دی بہت ہی دلچسپ منظر تھا۔

کیا مادام باساشی اپنا مشن مکمل کرنے میں کامیاب رہیں یا نہیں؟ کیا عمران اور سیکرٹ سروس مادام باساشی کے مشن کو ٹریس کر سکے یا نہیں؟ یہ تو ناول پڑھ کر ہی پتہ چلے گا؟

سو ایک تیز رفتار، ایکشن، سسپنس، اور جدوجہد سے بھر پور ناول ضرور پڑھیں اور اپنی آراء سے نوازیں شکریہ۔

DOWNLOAD NOVEL

Post a Comment

0 Comments