Be Jurm Mujrim Imran series by Mazhar Kaleem

بےجرم مجرم عمران سیریز

 

Be Jurm Mujrim Imran series by Mazhar Kaleem

DOWNLOAD NOVEL

 ناول: #بے_جرم_مجرم
مصنف: #مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف نمبر13: #محمد_عاصم
🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅🔅
السلام علیکم... سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کے ناولوں کا تیرہواں تعارف پیش خدمت ہے....!! 

⚔️... کہتے ہیں نا جب لاقانونیت ملک میں بڑھ جائے، انصاف کی عدم دستیابی، حکومتی مشینری اپنے فرائض سرانجام دینے میں ناکام ہو رہی ہو تو... دشمن عناصر کو موقع ملتا ہے... شازش کرنے کا... یہ ایک چھوٹا سا سپائیلر تھا جو اپکو دیا... پورا ناول اسی پر بیسڈ ہے....!!

⚔️... یہ سر مظہر کلیم ایم اے صاحب کے چند ایسے ناولوں میں سے ہے... جو خالص ایسے موضوعات پر لکھے گئے ہیں جس پر اور کسی مصنف نے نہیں لکھا...!!

⚔️ناول کا نام ہی ایسا ہے کہ قاری ایک بار ضرور سوچے گا کہ یہ کس طرح کا مجرم ہے... جس کا کوئی جرم ہی نہیں ہے... مگر ناول میں حقیقتاً، جو کام مجرم کرتا ہے، اسکو کو قانون میں جرم نہیں سمجھا جاتا... آخر وہ کون سا جرم تھا...؟

⚔️... اس جرم کا دائرہ کار صرف پاکیشیا میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیل چکا تھا... یورپ کے تمام ممالک اس سے بہت پریشان تھے... ان ممالک نے اس بے جرم مجرم کو پکڑنے کیلئے....!!

"یورپین سیکرٹ سروس انویسٹیگشن بیورو"
تشکیل دے دی... مگر وہ اپنے عزائم میں بری طرح ناکام ہو رہے تھے...!!
⚔️مادام بٹر فلائی... جو اس مجرم گروپ کی چیف تھی... نہایت سفاک اور بے رحم... لڑائی میں بے مثال مہارت رکھنے والی... جس نے "یورپین سیکرٹ سروس انویسٹیگشن بیورو" کے ایک رکن کو پکڑ کر اپنے پالتو کتوں کے سامنے پھینکوا دیا...!!

⚔️مجرموں کے دو گروپوں میں تصادم بار بار ہو رہا تھا.. دونوں گروپوں کا ایک ہی مقصد تھا....وہ ایک دوسرے کو زیر کر کے کامیاب ہونا چاہتے تھے....!!

⚔️... پراسرار 💼 چار عدد بیگز جن میں ایک اصلی تھا... وہ کونسا تھا... کسی کو معلوم نہیں تھا... مجرم گروپوں میں اصلی بیک کے حصول کیلئے خونی کھیل جاری تھا...!!

⚔️پوری سیکرٹ سروس حرکت تھی بار بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا تھا... ٹائیگر جس کو عمران نہایت سیریس حالت میں لے آیا، جس کو مجرم ادھ مرا چھوڑ گئے تھے...!!

⚔️عمران...جس سے پوری دنیا کے سیکرٹ ایجنٹ کانپتے تھے. ... جس کے ملک میں بڑی بڑی تنظیمیں آئیں اور ناکام واپس لوٹ گئیں... مگر ناول جو لگ بھگ 270 صفحات پر مشتمل ہے... مگر عمران 190 صفحہ تک اپنے ہی ملک میں مجرموں
 کا سراغ تلاش کرتا پھر رہا تھا....!!

⚔️ایک نہایت ہی اچھوتے انداز میں لکھا انوکھا ناول... جس میں جاسوسی موضوع کو نہایت ہی باریک بینی سے تحریر کیا گیا ہے. کہ کس طرح ایک سیکرٹ ایجنٹ کام کرتا ہے، کنتنی محنت کرنا پڑتی ہے...!!

⚔️ناول سسپنس، اور ایکشن سے بھرپور ہے... مظہر کلیم ایم اے صاحب کی لازوال تخلیق، پڑھ کر اپنی رائے دیں شکریہ ❤️

Post a Comment

0 Comments