Mawrayee Special Numbers Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA

ماورائی سیریز

Special Numbers

Special Numbers Imran Series by Sir Mazhar Kaleem MA
مصنف:مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: ہالے نور(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
دنیاوی اور دینی دونوں اعتبار سے خیر و شر کا تعین کرنا بہت اہم ہے۔ دنیا میں انسانی معاشروں میں قانون نام ہی خیر کے نفاذ اور شر سے روکنے کا ہے۔اسی طرح مذہب بھی آخرت میں نجات خیر کو ماننے اور شر سے بچنے پر موقوف ہے۔ چنانچہ خیر اور شر کا تعین بہت ضروری ہے۔
ماورائی سلسلے کے تمام ناول مظہر کلیم صاحب کی خیر سے محبت اور شر کے خلاف انسانی جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اللہ کریم مظہر کلیم صاحب کی قلمی جدوجہد کا اجر عظیم عطا فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔
ماورائی سلسلہ ان ناولز پر مشتمل ہے جن میں شیطان، اس کی ذریات اور شیطان کے انسانی نمائندوں کے خلاف عمران اور اس کے ساتھیوں کی بے مثال جدوجہد دکھائی گئی ہے۔ 
ماورائی سلسلے میں 19 ناول شامل ہیں۔اس سلسلے کا پہلا ناول "زیرو لاسٹری" ہے اسی طرح دوسرا ناول "مثالی دنیا" ہے۔ اس سلسلے کے تمام ناولز میں بتایا گیا کہ یہودی اور کافرستانی مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔
ماورائی سلسلے کے تمام ناولز مظہر کلیم صاحب کا ایسا شاہکار ہیں جن میں ایکشن، خون جمانے والا تجسس، روحانیت، بہترین پلاٹ، عمدہ منظر نگاری، انسانی فطرت اور خیر و شر کی بہترین نمائندگی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قرآن مجید کے ایک ایک لفظ کی تاثیر، تقویٰ کی انسانی زندگی میں ضرورت، حق پر ڈٹ جانے کی ترغیب اور والدین کا احترام کرنے کا سبق ملتا ہے۔ اس سلسلے کے تمام ناولز ضرور پڑھیں اور اپنی آراء سے نوازیں
جزاک اللّہ خیراً کثیرا


نمبر شمار #

ناول کا نام

01      

 زیرو لاسٹری (1+2)

02      

 مثالی دنیا

03      

 بلیک ورلڈ (1+2) +  بلیک پاورز (3+4)

04      

 سفلی دنیا (1+2)

05      

 جناتی دنیا

06      

 شودر مان (1+2)

07      

 ویلاگو (1+2)

08      

 تاروت (1+2)

09      

 مامار

10      

 ڈومنائی

11      

 مہا پرش (1+2)

12      

 کاشام

13      

 ڈیول پرل

14      

 بلیک سکارب (1+2)

15      

 کالی دنیا (1+2)

16      

 طاغوتی دنیا

17      

 کروگ

18      

آرمس پروہت 

19      

شیطان کے پجاری 

 

Post a Comment

0 Comments