One Man Show Novels

 ون مین شو ناولز

One Man Show Novels

One Man Show Novels
مصنف:مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: ذالاید ذالاید(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)
سر مظہر کی بہت سی خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی تھی کہ انہوں نے عمران اور سیکرٹ سروس کو وقت کے ساتھ ساتھ اپڈیٹ کیا۔ انہوں نے مستقبل کو سامنے رکھ کر لکھا۔ ہر طرح کے موضوعات اور کرداروں پر علیحدہ ناول بھی لکھے۔ اکثر قارئین کو کوئی ایک کردار باقی کرداروں سے ذاتی طور پر کہیں زیادہ پسند ہوتا ہے اور وہ ناولوں میں اس کردار کو زیادہ سے زیادہ کام کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ سر مظہر نے ہمیشہ قارئین کی رائے کو مقدم جانا۔ 
انہیں لکھے گئے اکثر خطوط میں قارئین شکوہ کناں نظر آتے کہ تمام ملکی و غیر ملکی مشنز میں عمران سارا کام اپنی ذہانت اور تیز رفتار کارکردگی سے مکمل کر لیتا ہے اور ممبران صرف ساتھ ساتھ بھاگتے رہتے ہیں کوئی خاص کارنامہ انجام دیتے نظر نہیں آتے۔ بلکہ یہ گلہ ناولوں میں ساتھی بھی عمران سے کرتے رہتے ہیں کہ وہ انہیں مشنز میں کھل کر کام کرنے اور اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع نہیں دیتا۔
 تو قارئین اور ممبران کے ایسے تمام گلے شکوے ان ناولوں کی صورت ختم ہو گئے ہیں جو سر مظہر نے ون مین شو یعنی ہر کردار پر انفرادی ناول لکھے ہیں۔جن میں زیادہ تر کرداروں نے اکیلے ہی مشن مکمل کیا اور اپنے لیے ایک خاص لقب پایا۔ اس کیٹیگری میں شامل ناولوں کی تعداد بارہ ہے جو بالترتیب بلیک زیرو، جولیا، صفدر، کیپٹن شکیل، تنویر، خاور، جوزف، جوانا، ٹائیگر، روزی راسکل، سلیمان اور سوپر فیاض پر لکھے گئے ہیں۔ 
عمران کے تمام ساتھی بلا شک و شبہ اپنی اپنی جگہ منفرد اور بےپناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ہر کردار اپنے اوپر لکھے گئے ناول میں اس قدر بھرپور انداز میں سامنے آیا اور ناول میں ذہانت، دلیری، پھرتی اور اپنے ٹاپ ایکشن کا ایسا مظاہرہ کیا ہے کہ یہ تحریریں پڑھنے کے بعد قاری ہر کردار کے ان پہلوؤں سے پہلی بار روشناس ہوتا ہے جو اس سے پہلے شاید ہی کبھی سامنے آئے 
ہوں۔ یہ تمام ناول اپنے انتہائی تیز رفتار ٹمپو، بےپناہ ایکشن، اعصاب شکن سسپنس اور لمحہ لمحہ بدلتے ڈرامائی واقعات کی بدولت ایک الگ حیثیت کے حامل ہیں۔

کردار کا نام

ناول

بلیک زیرو

 چیف ایجنٹ (1+2) 

جولیا

 جولیانا ٹاپ ایکشن 

صفدر

 سپر ایجنٹ صفدر  (1+2) 

کیپٹن شکیل

  پاور ایجنٹ (1+2)

تنویر

  ڈیشنگ ایجنٹ (1+2)

خاور

  پرنس شاما

جوزف

 بلیک پرنس 

جوانا

 جوانا ان ایکشن (1+2) 

ٹائیگر

 ٹائیگر ان ایکشن (1+2) 

روزی راسکل

 روزی راسکل مشن(1+2)

سلیمان

 پرنس کاچان (1+2) 

سوپر فیاض

             گراس ڈیم (1+2) 


Post a Comment

1 Comments