ہارا کاری عمران سیریز |
HaraKari Imran Series By Mazhar Kaleem MA DOWNLOAD NOVEL |
#تعارفی_سلسلہ
#تعارف_نمبر_17
ناول: #ہارا_کاری
مصنف: #سر_مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف و تبصرہ:#محمد_عاصم
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
✔️ مظہر کلیم ایم اے صاحب کے شاہکار ناولوں
میں ہمیشہ ٹاپ پر رہنے والا ناول...
✔️ اس ناول کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جو دشمن عمران کے مد مقابل تھا.. اس کے جنون اور اور دلیری کا یقیناً
عمران کو اندازہ نہیں تھا...
✔️ اس بار عمران واقعی بہت جارحانہ مزاج لوگوں کے مد مقابل تھا...
✔️ عمران کی ریڈی میڈ کھوپڑی 💀 کام کرنا بند ہوگئی...
مظہر کلیم ایم اے صاحب کا مشہور زمانہ ناول
📗 " باساشی"
میں جب باچان کی ایجنٹ کو شکست ہوئی.
تو ان لوگوں نے اپنے پچھلے تلخ تجربے سے بہت کچھ سیکھا...
اور اس بار عمران کا دشمن کے خلاف لائن آف ایکشن کو سامنے رکھ کر ایک نئی تنظیم بنائی گئی..
💀 جو عمران کے ہر داو پیچ کو جانتی تھی...
جس کا تجربہ تب ہوا
جب عمران نے ایک مجرم کی انگلیاں،
نتھنے کان کاٹ دیے.... 😱
مگر اس نے موت کو گلے لگانا گوارہ کیا مگرعمران کو کچھ نہ بتایا...☠️
✔️ ہارا کاری تنظیم کی کامیابی کی وجہ ہی یہی تھی کہ یہ لوگ موت کو گلے لگا لیتےمگر اپنا راز کسی کو نہ دیتے...👊
دشمن کی اس چال کو سمجھتے ہوےعمران نے ٹائیگر کو مجرم تنظیم ہاراکاری میں شامل ہونے کا کہا...
جو ٹائیگر کیلئے موت اور زندگی کا کھیل ثابت ہوئی. تنظیم میں شامل ہونے کیلئے ٹائیگر کو جو جو کرنا پڑا وہ انتہائی دلچسپ حیران کن ہے..😑
اس ناول میں ٹائیگر کی ٹریننگ اور تربیت جو عمران نے کی تھی اس کا ٹیسٹ بھی ہوگیا کیونکہ ٹائیگر کو بہت کٹھن امتحان سے گزرنا پڑا... 😑
اس ناول میں بہت زیادہ twist ہیں... ❤️
جن لوگوں نے ابھی تک نہیں پڑھا اج ہی شروع کر دیں..
جو پڑھ چکے ہیں وہ اپنے تصورات کمنٹ کریں...
سسپنس،
ایکشن، لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال،
✔️ میرا دعویٰ
ہے کہ آپ ناول اج ہی پڑھ لیں گے کیونکہ ناول ہے ہی اتنا دلچسپ۔۔
ناول پڑھ کر اپنی قیمتی رائے ضرور دیں شکریہ... 😍 😍
🌹🌹🌹🌹🌹
0 Comments