Kaya Palat Imran Series By Mazhar Kaleem MA

کایا پلٹ عمران سیریز

 

Kaya Palat Imran Series By Mazhar Kaleem MA

DOWNLOAD NOVEL

 ناول : #کایا_پلٹ                            
مصنف: #مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف نمبر12 : #جاوید_ملک
            ❤️_____❤️_____❤️______❤️_______❤️

#کایاپلٹ مظہر کلیم سر کا ایسا شاہکار ناول، جسے انہوں نے اپنے قاری محمد اکمل خان کے نام کیا جو کہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے لیکن اپنے دوستوں کی زبانی ایک ناول سننے کے بعد خود پڑھنے کا شوق پیدا ہوا اور پڑھنا لکھنا سیکھ کر اپنے ہاتھ سے خط لکھ کر مظہر سر کو بھیجا۔ یہ خط چند باتوں میں موجود ہے😊
                                     🔄🔄🔄
#کایاپلٹ ایک اچھوتا اور خطرناک منصوبہ، جو کہ پاکیشیا کےہمسایہ ملک کے سائنسدانوں نے تیار کیا انہوں نے ایسی دوا(جرثومہ) تیار کیا جو انسانی دماغ کے ان مراکز پر جو جذبات کا مخرج ہوتے ہیں ان میں سے خوف اور بزدلی والے مراکز پر اثرانداز ہو کر ان جذبات کی شدت کو بڑھا دیتے اور دشمن نے اسے پاکیشیا کی فوج اور عوام پر پھیلا کر پاکیشیا پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا🥺 اور شروعات پاکیشیا سیکرٹ سروس سے کی😲
🔄🔄🔄
⭕#عمران جس نے اپنے تعاقب سے باخبر ہو کر مجرموں کے مقاصد جاننے کیلئے خود کو چارہ بنا کر انکے حوالے کردیا۔ لیکن اپنی خود اعتمادی کی وجہ سے مار کھا گیا😲۔ کیسے؟
⭕#بلیک_زیرو عمران کو ٹریک کرتا ہوا اولڈ فورٹ میں پہنچا اور شاندار ایکشن کے بعد عمران کو چھڑانے میں کامیاب ہوا لیکن تب تک مجرم عمران میں وہ دوا انجیکٹ کر چکے تھے
⭕#عمران جو کہ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرتا تھااسکو کار تیزرفتاری سے چلاتے ہوئے ایکسیڈنٹ اور موت کا خوف طاری ہونے لگا😲 #بلیک_زیرو نے عمران کی حالت سے تنگ آ کر ایک ماہر نفسیات کو ہائر کر لیا لیکن عمران نے اس ماہر نفسیات کو ہی زچ کر کے نفسیاتی بنا دیا😀
⭕مجرموں نے عمران کے بعد صفدر،کیپٹن شکیل اور چوہان کو بےہوش کر کے وہ دوا انجیکٹ کردی اور جولیا کو اغواہ کر کے لے گئے😲
⭕#صفدر جو کہ بہادر اور ہر وقت چاک و چوبند رہنے والا ایجنٹ تھا سست،کاہل اور اتنا ڈرپوک ہو گیا کہ چھپکلی سے بھی ڈرنے لگا اور لڑائی کا نام سن کر ہی اسکا رنگ پیلا پڑ گیا🧐
⭕#عمران نے دانش منزل میں #صفدر(میک اپ میں) اور #جوزف کا مقابلہ کروایا۔ کیوں اور نتیجہ کیا نکلا؟ دلچسپ صورتحال
⭕#ایکسٹو اپنے ممبران کو کیسے ٹھیک کر پایا؟
⭕#جولیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ پہلے دماغی چیکنگ والی مشین کو ڈاج دیا اعر پھر اپنے بل بوتے پر مجرموں کے اڈے سے فرار میں کامیاب ہو گئی👌
⭕ فوجی چھاونی کے افسران اور سپاہی بزدل ہو گئے اور انہوں نے ہتھیار اٹھانے سے انکار کر دیا۔ کیوں؟ 
پھر یہ وبا پورے شہر میں پھیل گئی اود کئی لوگوں کے خوف کی شدت سے ہارٹ فیل ہو گئے🔄
⭕#جولیا کی نشاندہی پر فوج نے مجرموں کے اڈے کا گھیراؤ کر لیا جس پر مجرموں نے گھبرا کر وقت سے پہلے ہی فائنل آپریشن شدوع کر دیا۔ 
اتنے سنسنی خیز حالات میں عمران سب سے لا تعلق ہو کر اپنی لیبارٹری میں گھسا ہوا تھا🤔

ایک اقتباس ملاحظہ کیجئیے

" "عمران صاحب____غضب ہو گیا۔ انہوں نے گریٹ مشن مکمل کر لیا۔فوج اور عوام شدت خوف سے پاگل ہو گئے ہیں۔ دشمن نے حملہ کر دیا ہے اور وہ تیزی سے ایڈوانس کرتا چلا آ رہا ہے۔ فوجی مقابلے کی بجائے بھاگ رہے ہیں"۔بلیک زیرو نے شدت جذبات سے ہانپتے ہوئے کہا"

+
"مسٹر ایکسٹو___ غضب ہو گیا۔ہم تباہ ہو گئے۔ دشمن تیزی سے علاقے پر علاقے فتح کرتا چلا آرہا ہے اور ہماری فوجیں اسلحہ پھینک کر بھاگ رہی ہیں۔ بس اب چند گھنٹوں تک دشمن فوجیں دارالحکومت پہنچ جائیں گی اور پھر---- دوسری طرف سے صدر مملکت کی آواز بھرا گئی" 🥺

⭕ #سیکرٹ_سروس کے ارکان بے بسی سے کھڑے رہ گئے اور ان کی نظروں کے سامنے بازاروں میں بھگدڑ مچ گئی,ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے سب لوگ پاگل ہو چکے ہیں۔ انتہائی بدحواسی اور خوف کے عالم میں لوگ کٹی پتنگ کی طرح ڈول رہے تھے بےشمار لوگ مر رہے تھے۔

⭕وہ لمحہ... جب مجرم نے پورے ملک کی کایا ہی پلٹ دی

⁦⚔️⁩#عمران اور #سیکرٹ_سروس کیسے اس مشکل صورتحال کا مقابلہ کر پائے اور کیسے اس خطرناک منصوبے کی کایا پلٹ ہوئی؟؟
                                    🔄🔄🔄
تیزرفتار ٹیمپو اور نان سٹاپ ایکشن سے اپنے سحر میں جکڑ لینے اور ایک ہی نشست میں مکمل پڑھنے پر مجبور کر دینے والاشاندار ناول👌⁦❤️⁩
پڑھئیے اور اپنی رائے دیجیے🌹🌹🌷🌹🌹
                      ⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩⁦⚔️⁩

Post a Comment

0 Comments