جوبلی نمبرز
Jubilee Numbers
مصنف:مظہر_کلیم_ایم_اے
تعارف: بنتِ
رفیق(ایڈمن»عمران سیریز از سر مظہر کلیم ایم اے فیسبک گروپ)
یوں تو عمران سیریز کا
ہر سلسلہ متنوع موضوعات کا احاطہ کرتا ہے لیکن جوبلی نمبرز کو یہ خاصیت حاصل ہے کہ
ان میں پیش کیے گئے واقعات کا تسلسل، تیز رفتار ایکشن، سانس روک دینے والا سسپینس
اور بہترین کردار نگاری کا مجموعہ باقی تحاریر سے کہیں زیادہ ہے۔۔ جوبلی نمبرز کی
ہر تحریر اہم ترین مقصد کی نشان دہی کرتی ہے۔۔اندرونی و بیرونی سازشوں سے پردہ
اٹھاتے اور سیکرٹ سروس کے بروقت تدارک پر مرتکز یہ سلسلہ سلور گرل سے شروع ہوا۔۔
عمران سیریز کے پچیس ناول مکمل ہونے پر عمران فریدی مشترکہ مشن پر مشتمل تحریر "سلور گرل" لکھی گئی جو بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کی سرکوبی کے لیے عمران اور فریدی کی کاوشوں کا ذکر کرتی کہانی ہے۔۔اس دلچسپ کہانی میں تجسّس آخر تک برقرار رہا۔۔ جبکہ جوبلی نمبر ناقابل تسخیر مجرم، اسرائیل مشن تھا جس میں ناقابل شکست مجرمان نے اسرائیل کی اہم تنصیبات کو تباہ کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں پر روا رکھے گئے سلوک کا بدلہ لیا۔۔ یہ مجرم عمران اور پاکشيا سیکرٹ سروس کے سوا اور کوئی نہیں ہو سکتے۔۔ کاروان دہشت+جیالے جاسوس پاکيشیا کے دشمن اول کافرستان اور روسیاہ کے مذموم عزائم کے خلاف عمران کی کوششوں پر مبنی ہے۔۔
فیس آف ڈیتھ پاکیشیا اور ہمسایہ ملک کے درمیان پیش آئے کنفیڈریشن کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کو بے نقاب کرتا ہے۔۔ اس میں سیکرٹ سروس کا کردار کھل کر سامنے آتا ہے۔ سپر جوبلی نمبر ہیکل سلیمانی جاسوسی ادب میں ایک نیا سنگ میل کہلایا جا سکتا ہے۔۔جس میں عمران اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے بیت المقدس کو ہیکل سلیمانی سے تبدیل کرنے کی صیہونی سازشوں کو ناکام بنانے کا احوال بیان کیا گیا۔۔ "فور کارنرز" دنیا پر حکمرانی کا خواب لیے ایک تنظیم کی داستان ہے جسے عمران، فریدی اور پرمود نے مشترکہ جدوجہد سے شکست فاش دی۔۔خصوصی نمبر ناوا شنگو پراسرار قبائل کے درمیان عمران اور اس کے ساتھیوں کی جان لیوا کشمکش کو بیان کرتا ہے۔۔ ڈبل سینچری نمبر کو"فلاسٹر پروجیکٹ" کا نام دیا گیا۔۔ یہ تحریر مظہر کلیم سر کی مستقبل شناسی کا بھی ثبوت ہے۔۔ فلاسٹر پروجیکٹ میں یہودیوں کی طرف سے مسلمانوں اور امت مسلمہ کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک غیر معروف ملک میں خصوصی ہتھیار بنایا گیا۔۔جس کے خاتمے کے لیے سیکرٹ سروس کے ساتھ ساتھ بلیک زیرو نے بھی عمران کا ساتھ دیا۔۔
جوبلی نمبرز موضوعات میں اختلاف سے قطع نظر دلچسپ و رواں انداز بیاں، پر مزاح صورت حال، عمران اور اس کے ساتھیوں کی جہد مسلسل جیسے واقعات میں ضرور مماثل ہیں۔

نمبر شمار # |
ناول کا نام |
جوبلی نمبر |
01 |
]سلور جوبلی نمبر( 25واں)[ |
|
02 |
]گولڈ ن جوبلی نمبر(0 5واں)[ |
|
03 |
]پلاٹینم جوبلی نمبر( 75واں)[ |
|
04 |
]سینچری نمبر (100واں)[ |
|
05 |
]سپر جوبلی نمبر (125واں)[ |
|
06 |
]سپریم جوبلی نمبر )150واں)[ |
|
07 |
]خصوصی نمبر (175واں)[ |
|
08 |
]ڈبل سنچری نمبر(200واں)[ |
0 Comments